یونانی طب میں مقامی محقق بطور سائنسدان مقرر
نئی دہلی: منجیر پٹی سرائے میر، ضلع اعظم گڑھ سے یونانی میڈیسن میں ریسرچ میں سینٹرل کونسل آفیسر ڈاکٹر محمد اعظم اصلاحی کو سائنسدان تقرر عمل میں آیا ہے۔
طب یونانی میں ڈاکٹر محمد اعظم اصلاحی کے کام کو سراہتے ہوئے انھیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد اعظم اصلاحی کی اس کامیابی پر ان کے متعلقین اور محبین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بتا دیں کہ 2021 میں، حکیم محمد اکرم کی سرپرستی میں محکمہ تحفظ اور سماجی طب سے متعلق ڈاکٹر اصلاحی نے ایم ڈی کیا ہے۔
اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری سید منیر عظمت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر اصلاحی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ منیرعظمت نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر اصلاحی کے کارناموں پر بے حد فخر ہے۔ "یونانی طب میں ان کی لگن اور مہارت غیر معمولی رہی ہے، اور یہ تقرری ان کی محنت اور اس شعبے سے وابستگی کا ثبوت ہے۔”
یہ تقرری ڈاکٹر محد اعظم اصلاحی کے لیے نہ صرف ایک ذاتی سنگ میل ہے بلکہ کمیونٹی کے لیے بھی ایک خوشی کی بات ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نازش احتشام اصلاحی نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر اعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئی نسل کے طلباء کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم ہیں۔ کمیونٹی کے کسی فرد کو خاص کر مدرسہ بیگ گراؤنڈ سے آنے والے لوگوں کو جب کامیابی ملتی ہے تو خوشی دو چند ہوجاتی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اعظم کی تقرری سے نہ صرف حکومت کا بھلا ہوگا بلکہ عام لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا، کیوں کہ ڈاکٹر اعظم ایک ذمہ، ایماندار اور مخلص خادم ہیں۔
بتا دیں کہ ڈاکٹر اعظم کی ابتدائی تعلیم تا فضیلت تک کی تعلیم ہندوستان کے مایہ ناز ادارہ مدرسہ الاصلاح سے ہوئی ہے جو اپنے نصاب اور تعلیم کے حوالے سے پوری دنیا میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر اعظم نے ۲۰۰۸ میں حاصل کی اعلی تعلیم کےلئے جامعہ ہمدرد کارخ کیا اور جامعہ ہمدرد سے ۲۰۱۶ میں بی یوایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page