عبدالودودانصاری
Mob:9674895325
وہ جنگلوں میں درختوں پہ کودتے پھرنا
بُرا بہت تھا مگر آج سے بہتر تو تھا (محمد علوی)
محمد علوی کا یہ شعر جنگل کی یاد دلاتی ہے۔دراصل اللہ نے روئے زمین پر دریا، سمندر،ندی،نالے،پہاڑ ار آبشار و جھرنے وغیرہ جتنے بھی پیدا کیا ہے ان میں جنگلات بھی ہین جو قدرت کا بڑا ہی حسین،جمیل اور شاہکار تخلیق ہے۔جنگل نہ ہوں تو زمین پر انسان،حیوانات اور چرند پرند کی زندگی خطرے میںپر جائے گی۔یہ بھی صحیح ہے کہ انسان اللہ کا نافرمان ہو سکتا ہے مگر جنگل کے درخت اللہ کا نا فرمان نہیں ہیں۔اللہ اپنے قرآن میں فرماتا ہے:
وَّ ا لنَّنْمُ وَ ا لشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ (سورہ: رحمن، آیت:۶ )
(اور بے تنے درخت اور تنے دار درخت اللہ کے مطیع ہیں۔)
جنگل کیا ہے ؟ عام طور پر سادہ لفظوں میں جنگل ایک بڑا سبز جنگلی علاقہ ہے جو قدرتی طور پر اگتا ہے یا یہ کہئے کہ جنگل عام طو پر درختوں گھنے پودوں اور اس کے اندر رہنے والے جانوروں سے ڈھکی ہوئی ایک بڑی جگہ ہے۔لیکن محکمہ خوراک اور زراعت کے مطابق :
’’جنگل 0.5ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلی ہوئی زمین ہے جس میں 5میٹر سے زیادہ درخت ہیں جن کی چھتری 10فیصد سے
زیادہ رقبے پر محیط ہے۔‘‘
ٖ(Forest is land spanning more than 0.5 hectares with trees higher than 5
meter,whose canopies cover more than 10 percent of the area.)
Food and Agriculture Organisation
جنگل کے مختلف نام : جنگل ہندی لفظ ہے جس کو فارسی میں دشت،عربی میں غابہ،سنسکرت میں ونم ،بنگلہ و مراٹھی میں بن اور انگریزی میں Forestکہتے ہیں۔
جنگل زمین کے ایک بڑے حصے پر محیط ہے۔یہ حیاتیاتی تنوع(Biodiversity)کا ذخیرہ بھی ہے جہاں آکسیجن کی کثیرمقدار،پانی،غذائیت،ایندھن،لکڑی،چارہ اور نوکریاں فراہم ہو تی ہیں۔ چلئے ہم اور آپ دونوں جنگل چلیں ،گھوم پھر کر جنگل سے ہی اس کے بارے میں معلومات حاصل کریں:
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو (میاں داد خاں سیاحی)
(عالمی)
1۔دنیا کا کتنا حصہ جنگلات پر محیط ہے؟
جواب: 31فیصد
2۔جنگل کا کتنا حصہ زمینی جانور اور پودوں پر مبنی ہے؟
جواب: 80فیصد
3۔جنگل کا ایک درخت ایک سال میں کتنی مقدار کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر جذب کرتا ہے؟
جواب : 150کلوگرام
4۔کسی ملک کی تعمیر اور ترقی اور فضائی ّلودگی سے بچنے کے لئے کتنی فیصد جنگل کی ضرورت پڑتی ہے؟
جواب: ملک کے رقبے کی ایک چوتھائی یعنی 25 فیصد
5۔دنیا کا سب سے پُرانا جنگل (Oldest)جنگل کون ہے؟
جواب : امریکہ کا Galboa Site
6۔دنیا کا سب بڑا جنگل(Largest Forest)کون ہے؟
جواب : برازیل کا South American Amazon
7۔دنیا کا دوسرا سب سے بڑا جنگل (Second Largest Forest) کون ہے؟
جواب؛ سنٹرل افریقہ کا Congo Rain Forest
8۔دنیا کا تیسرا سب سے بڑا جنگل (Third Largest Forest)کون ہے ؟
جواب: چین کا New Guinea Rain Forest
9۔ایشیا کا سب سے بڑا جنگل کون ہے ؟
جواب : Rain Forest of Xihuangbanna
10۔دنیا کا سب سے چھوٹا جنگل (Smallest)کہاں اور کون سا ہے ؟
جواب: ملائشیا کا Bukit Nanas Forest Reserve
11۔دنیا کا سب ے امیر(Richest)جنگل کون ہے؟
جواب : برازیل کا Amazon Rain Forest
12۔دنیا کا سب سے خوبصورت جنگل (Beautifil)جنگل کون ہے؟
جواب : برازیل کا Amazon Rain Forest
13۔دنیا کا سب سے زیادہ خطرناک (Dangerous)جنگل کون ہے اور کہاں ہے؟
جواب : مہاراشٹر کا Gadchiroli Forest
14۔دنیا کا کون سا ملک ہے جہاں 70فیصد جنگلات ہیں ؟
جواب : برازیل
15۔کس ملک کو جنگل کے سلسلے سے سب سے پہلے شمار کیا جاتا ہے ؟
جواب : روس
16۔ دنیا کا کون سا ملک سب سے زیادہ جنگلوں سے بھرا ہوا ہے ؟
جواب: روس جہاں لگ بھگ 79فیصد علاقہ جنگل سے بھرا ہوا ہے۔
17۔کنوارہ جنگل (Virgin Tree) کسے کہتے ہیں ؟
جواب: وہ جنگل جو عالمی طور پر جنگل میں شمار نہیں کیا گیا ہے۔
18۔کنوارہ جنگل کن کن ممالک میں پایا جاتا ہے ؟
جواب: رومانیہ،بلگاریہ اور یوکرین
19۔سدا بہار جنگل کسے کہتے ہیں ؟
جواب: سال بھر سبز و شاداب رہنے والے درختوں پر مشتمل جنگلات کو سدا بہار جنگل کہتے ہیں۔
20۔کس جانور کو جنگل کا آدمی(Man of Forest) کہا جاتا ہے ؟
جواب: Orangutan
21۔کس پرندہ کو جنگل کا بادشاہ (King of Forest) کہا جاتا ہیَ
جواب: Crowned Eagle
22۔جنگل کا راجا کس جانور کو کہا جاتا ہے ؟
جواب: Lion
23۔دنیا کے کون سے پانچ ممالک ہیں جہاںجنگل نہیں ہے ؟
1.Naura 2.San Marino 3.Qatar 4.Green Land and 5.Gibraltar
24 ۔ FORESTکا فل فارم کیا ہے؟
S=Soil Conservation T=Timber
ٖF=Food O=oxygen R=Rain E=Eco-Progress
25۔کس تاریخ کو عالمی طور پر یوم جنگل (Forest Day) منایا جاتا ہے ؟
جواب: 21 مارچ
(ہندوستان)
1۔ہندوستان میں جنگل کتنی فیصد ہے ؟
جواب : 24.62 فیصد
2۔ہندوستان میں جنگلات اور درختوں کا مجموعی احاطہ کتنا ہے ؟
جواب: 80,90 ہیکٹر جو ملک کے مجموعی جغرفیائی رقبے کا 24.62 فیصد ہوتا ہے۔
3۔ہندوستان میں پہلے نمبر پر کون سا جنگل ہے ؟
جواب: سندر بن (مغربی بنگال)
4۔عالمی طور پر ہندوستانی جنگلات کا رینک کتنا ہے؟
جواب : 3
5۔ہندوستان کا سب سے بڑا (Largest) جنگل کس ریاست میںہے ؟
جواب : مدھ پردیش
6۔ہندوستان کا پہلا جنگل کس جنگل کو تسلیم کیا گیا ہے ؟
جواب : مدھ پردیش کے Satpura National Park کو
7۔ہندستان کا سب سے پُرانا جنگل کہاں اور کون سا ہے ؟
جواب؛ مدھ پردیش کا Sarpura National Park
8۔مدھ پردیش کے بعد سب سے زیادہ جنگلات کس صوبہ میں ہے ؟
جواب؛ ارونا چل پردیش
9۔ہندوستا کا سب سے چھوٹا(Smallest)جنگل کہاں اور کون سا ہے ؟
جواب: چنڈی گڑھ یونین ٹیریٹری کا کھلا جنگل جس کا رقبہ محظ 8مربع کلو میٹر ہے۔
10۔ہندوستان کا سب سے گہرا(Deepest)جنگل کہاں اور کون ا ہے ؟
جواب: راجستھان کا ماؤنٹ ابو (Mount Abu)
11۔ہندوستان کے کس صوبے میں 75 فیصد جنگل ہے ؟
جواب: مدھ پردیش
12۔ہندوستان کی کس ریاست مین 90 فیصد جنگلات ہیں؟
جواب: میزورم (Mizorm)
13۔ہندستان کی کس ریاست میں جنگل نہیں ہے ؟
جواب: ہریانہ
14۔ہندوستان کے کس جنگل میں سب سے زیادہ جانور پائے جاتے ہیں ؟
جواب : راجستھان کے Rathambore National Park میں
15۔ایشیا کے کس ملک میں سبسے زیادہ درخت پائے جاتے ہیں ؟
جواب : ہندوستان
16 ۔ہندوستان کے کس شہر میںسب سے زیادہ درخت پائے جتے ہیں ؟
جوابِ: میسور (کرناٹک)
17۔ہندوستانی جنگل کی رانی (Queen of Forest) کس جانور کو کہا جاتا ہے ؟
جواب: Machhli (daring tigress)
18۔ہندوستانی جنگل کی ماں (Forest Mother) کس خاتون کو کہا جاتا ہے ؟
جواب: کیرالہ کی Kollakayil Devaki کو
19۔ہندوستان میں جنگل کا باپ کس شخص کو کہا جاتا ہے ؟
جواب: بابا سیوہ سنگھ (Baba Seva Singh) کوجنھوں نے 2010 میں پدم شری کا انعام حاصل کیا ہے ۔
20۔ہندوستان میں خاتون درخت (Tree Woman) کس کو کہا جاتا ہے ؟
جواب: کرناٹک کی Saalumarada Thimmakka کو جنھوں نے 2019 میں پدم شری کا انعام حاصل کی ہے۔
21۔سبھی درختوں کا باپ کس درخت کو کہا جاتا ہے ؟
جواب؛ Gaint redwood tree
22۔ ہندوستان کا شعبہ جنگلات کا باپ(Father of Forest Department) کس شخص کو کہا جاتا ہے ؟
جواب: Dietrich Brandis کو۔آپ ایک جرمن ماہر بناتات تھے جنہوں نے نو آباد یاتی ہندوستان (Conial Indian) میں برتانوی امپیریل فارسٹی سروس (Imperial Forest Service)کے ساتھ کام کیا تھا۔
23۔ ہندوستان میں بودھی درخت کس کو کہا جاتا ہے ؟
جواب؛ پیپل
24۔پیپل کو بودھی درخت کیوں کہا جا تا ہے ؟
جواب : پیپل درخت کے نیچے لارڈ بدھ (Lord Budh) نے روحانی روشنی پائی تھی۔
25۔بودھی درخت کہاں ہے ؟
جواب: گیا (بہار)
26۔ہندوستان میں اب تک کتنے جنگل کے رقبے ضائع ہو چکے ہیں؟
جواب: 668400 ہیکٹیر
27۔ہندوستان میں جنگلوں کی دیکھ بھال کون کرتا ہے؟
جواب۔حکومت ہند کا شعبہ جنگلات (Indian Forest Department)
28۔حکومت ہند کا شعبہ جنگلات کا صدر دفتر کہاں ہے؟
جواب: دہلی
29۔ ہندوستان میں Forest Researh Institute کہاں ہے ؟
جواب؛ ڈیرہ دون
30۔ہندوستان میں Foreat Survey of India کہاں ہے؟
جواب: ڈیرہ دون میں
31۔ہندوستان میں درختوں کا تہوار (Festival of Trees) منانے والے تہوار کا نام کیا ہے اور کب منایا جاتا ہے؟
جواب: Van Mahotsava : یہ تہوار جولائی میں منایا جاتا ہے۔
32۔ Van Mahotsava تہوار منانے ک مقاصد کیا ہیں؟
جواب:عوام کو جنگل کی اہمیت بتاکر اسے محفوظ رکھنے کی جانکاری فراہم کرنا جس کے لئے نئے درخت لگانا۔
33۔ہندوستان میں جنگل بچاؤ اندولن(Forest Conservation Andolan)کس کی رہنمائی میںشروع ہوا تھا؟
جواب: اترا کھنڈ کے Sunder Lal Bahugua
Address:
Ab.Wadood Ansari,Shadaab Manzil,House No.43/2,P.O.Kankinara-743126
West Bengal
Email:ansariwadood85@gmail.com
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page