واہ کیا خوب ہے دربار رسول عربیﷺ
اور بے مثل ہے سرکار رسول عربیﷺ
اس تمنّا میں مرے جاتے ہیں نکلے گی ضرور
حشر میں حسرت دیدار رسول عربیﷺ
اے سلاطین جہاں ظِلّ ہما سے بڑھ کر
ہے ہمیں سایہ دیوار رسول عربیﷺ
آکے اب گھیر لیا لشکر اعداء نے مجھے
المدد تیغ شرر بار رسول عربیﷺ
ماہ پرختم نہ خورشید پہ کچھ ہے موقوف
ذرّے ذرّے میں ہے انوار رسول عربیﷺ
عرش سے ہوتی ہے واں رحمت مولا نازل
جس جگہ ہوتے ہیں اذکار رسول عربیﷺ
مرگیا فرقت احمد میں تو لوگوں نے کہا
مرحبا طالب دیدار رسول عربیﷺ
گرمئی حشر سے ڈرتا ہے صعیدؔ اتنا تو
ہوکے افسوس پرستار رسول عربیﷺ
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page