Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
تحقیق و تنقید

شخصیت شکن ناقد و محقق : سید شاہ حسین احمد – حقانی القاسمی

by adbimiras ستمبر 18, 2023
by adbimiras ستمبر 18, 2023 0 comment

سید شاہ حسین احمد صاحب کتاب ہی نہیں بلکہ خود ایک ایسی کتاب ہیں جس کے ہر صفحے پر محبت ، مودت، شفقت،عطوفت کی عبارت لکھی ہوئی ہے۔اس کتاب کے اوراق میں اتنے آثار و اسرار ہیں کہ دیدہ بینا سے ہی اس کا ادراک ممکن ہے۔ یہ شخصیت صرف ایک دائرے میں محصور نہیں بلکہ کئی سمتوں میں پھیلی ہوئی ہے۔اس کی ایک جہت تصوف اور روحانیت ہے تو دوسرا ایک زاویہ علم و ادب کا بھی ہے۔

شاہ حسین احمد کا تعلق ’درگاہ‘ (خانقاہ حضرت شاہ دیوان ارزانی ،پٹنہ) سے بھی ہے اور ’درس گاہ‘(ویر کنور سنگھ یونیورسٹی، آرا) سے بھی۔ان کا سلسلہ اس خانقاہ سے بھی ہے جس سے اردو کا قدیم رشتہ رہا ہے۔ جہاں نہ صرف اردو زبان کو پناہ ملی بلکہ بے پناہ پیار بھی ملا۔ جس کی وجہ سے یہ زبان عوام سے جڑتی گئی۔جو صرف عرفانیات کے مراکز نہیں بلکہ ادبیات کا گہوارہ بھی ہیں۔ ان کا رشتہ اس درس گاہ سے بھی ہے جہاں علوم و ادبیات اور اسالیب زندگی سکھائے جاتے ہیں۔ نرم دم گفتگو گرم دم جستجو سید شاہ حسین احمد سے میری پہلی ملاقات بائیس خواجاؤں کی چوکھٹ محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے شہر دہلی میں ہوئی تھی ۔پہلی ہی نظر میں ان کی پر کشش شخصیت نے ایسا جادو کیا کہ آج تک میں ان کی ساحری میں قید ہوں ۔ برسوں بیت گئے مگر اس پہلی ملاقات کا لمس ابھی بھی زندہ اور تازہ ہے۔ درمیان میں ملاقاتوں کا سلسلہ توقف و تعطل کا شکار بھی رہا۔ مگر ان کی تحریروں سے ملاقاتیں جاری رہیں۔خانقاہ حضرت شاہ دیوان ارزانی سے شائع ہونے والے ان کے رسالہ سہ ماہی دیوان سے آنکھوں کا رشتہ جڑا رہا جو اپنے مشمولات اور محتویات کے اعتبار سے علم و ادب کا ایک معیاری اور موقر مجلہ ہے۔

سید شاہ حسین احمد عصر حاضر کے معروف محقق اور نقاد ہیں۔ ان کی بہت سی کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں اردو کی مثنویاں (1987)، مطالعۂ راسخ (1990) خدا بخش کے اردو مخطوطات (1995)، تصوف عہد بہ عہد (2001)، احوال و آثار غلام مخدوم سرور (2012)، ادب و عرفان (2016)، تہہ خاک (2020)قابل ذکر ہیں۔ ان کی دو اور کتابیں ’بہار میں اردو شاعری 1857تک‘ اور ’فاعتبروا‘ ہیں۔ یہ دونوں کتابیں بہت وقیع ہیں۔ پہلی کتاب کا تعلق اس بلدۂ بہار سے ہے جو علوم و فنون کا گہوارہ رہا ہے او رجس کی خاک پاک سے مرزا بیدل، سید عماد، راسخ، عبرتی، اثر اور شاد جیسی شخصیات کا تعلق رہا ہے۔ اس کی عظمتوں کے بہت سے حوالے بھی ہیں مگر تعصبات اور تحفظات کی وجہ سے اس کی عظمتوں کو نظر انداز بھی کیا جاتا رہا ہے۔جب کہ بقول اختر اورینوی:

’’ عہد قدیم میں بہار اپنشد کے برہم ودّیا کا گہوارہ رہا ہے۔ جین دھرم اور بدھ مت نے یہیں پرورش پائی۔‘‘

(بحوالہ: بہار میں اردو زبان و ادب کا ارتقاء)

انہی کے بقول :

’’یہاں نالندہ اور وکرم شیلا کی یونیورسٹیاں علم و ثقافت کا مینار تھیں۔ ‘‘ مگر تعصبات کی تاریکی نے ان روشن حوالوں کو بھی نگل لیا۔

یہاں میں اپنی ایک پرانی بات دہرانا چاہوں گاکہ ادب میں نا انصافیاں صرف افراد کے ساتھ نہیں بلکہ سرزمینوں کے ساتھ بھی ہوئی ہیں۔ انہی میں بہار کی سرزمین بھی ہے ۔ تبھی تو اختر اورینوی جیسے روشن خیال ناقد کو یہ لکھنا پڑا کہ:

’’ اب تک اردو ادب کی جتنی بھی تاریخیں لکھی گئی ہیں ان میں بہار کی طرف سے نظر بچائی گئی ہے۔ اس میں کچھ تو بہاریوں ہی کا قصور ہے اور کچھ دوسرے صوبوں والوں کی تنگ دلی اور نا رسائی کا۔‘‘

(بحوالہ: بہار اور اردو شاعری، مصنفہ: معین الدین دردائی)

اسی کے ازالے کے لیے یہاں کے کچھ محققین نے کوشش ضرور کی مگر بقول اختر اورینوی :

’’بہت سے جلوے زیر حجاب ہی رہے۔ اور شاید آج تک ان محجوب جلوئوں سے آشنائی کی کوئی صورت نہ نکل سکی۔‘‘

خدا بھلا کرے ان محققین اور مورخین کا کہ نا انصافی او رنظر انداز کیے جانے کی وجہ سے بیدار ہوئے اور بہار کی علمی اور ادبی عظمتوں کے نقوش تلاش کرتے کرتے اس نتیجے پر پہنچے کہ‘

’’ دہلی اور لکھنو سے پہلے بہار نے اردو کی طرف توجہ کی۔‘‘ اور یہ بھی کہ:’’ حضرت امیر خسرو سے پہلے بہار میں اردو کا ہیولا تیار ہو چکاتھا۔‘‘

بقول معین الدین دردائی ایم اے علیگ: ’’لکھنو اور دہلی میں جب کسی اردو شاعر کا وجود نہیں تھا۔ اس وقت بہار میں کئی اردو شعرا موجود تھے۔ ‘‘

دردائی نے ایک اچھی بات یہ بھی لکھی کہ:

’’ یہ فخر بہار کو ہی حاصل ہے کہ مرزا اسد اللہ خاں غالب نے طرز بیدل میں ریختہ کہا اور میر تقی میر نے جعفر عظیم آبادی کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا ۔‘‘

اور یہ بھی فخر کی بات ہے کہ اردو لغت کی سب سے مستند کتاب فرہنگ آصفیہ کے مصنف سید احمد دہلوی صوبہ بہار کے ضلع مونگیر کے قصبہ بارو کے رہنے والے تھے۔ اس طرح دیکھا جائے تو بہار کی ادبی تاریخ اولیت اور عظمت کے بہت سے حوالوں سے روشن نظر آتی ہے۔ اسی لیے حمید عظیم آبادی نے کہا تھا:

بہار کی بھی ہے شرکت بہار گلشن میں

لہو سے ہم نے بھی سینچا ہے باغ اردو کو

سچ ہے کہ اردو زبان و ادب میں بِہار سے بَہار کے امکان روشن ہوئے ہیں۔ بِہار سے بَہار کا بہت گہرا رشتہ ہے غلام یحیٰ حضور کا ایک شعر ہے:

جو لوگ بولتے ہیں صوبہ بہار ہے یہ

بکسر بے غلط العام ہے بَہارہے یہ

سید شاہ حسین احمد کی یہ کتاب بھی اسی بہار کی ایک بشارت ہے ۔ یہ بہار میں اردو شاعری کی ابتدائی تاریخ سے شناسائی کا ایک معتبر حوالہ اور دستاویز ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے بہار میںاردو نثر اور شاعری کے تعلق سے جو تحقیقی گفتگو کی ہے وہ بہت وقیع ہے بہت سے ایسے یگانہ روز گار کے احوال و آثار انھوں نے درج کیے ہیں جن کا ذکر ادبی تاریخوں اور تذکروں میں نہیں ملتا۔ سید شاہ حسین احمدنے کچھ ایسی کتابوں کے حوالے سے ان کے کلام اور کوائف پیش کیے ہیں جن کا کسی محقق اور مؤرخ نے ذکر تک نہیں کیا ہے۔ انھوں نے بہار میں اردو نثر کے حوالہ سے بہت اہم انکشاف کیا ہے کہ:

’’عشق علی شاہ عرف سعد اللہ شاہ کا لکھا ہوا فتاویٰ طریقت کا دیباچہ اردو کی پہلی نثری تحریر ہے۔‘‘انھوں نے بہار میں اردو نثر کے ابتدائی نقوش بھی تلاش کئے ہیں اور اس تعلق سے مخدوم جہاں شیخ شرف الدین یحییٰ منیری سے لے کر1857کی نثری تحریروں کا جائزہ لیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ اردو کے اولین فقرے صوفیاء کرام کے ملفوظات اور مکتوبات میں ملتے ہیں۔

انھوں نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے سارے ماخذ اور منابع کی جستجو کی۔اور بہار کی اردو شاعری کے ان پہلوئوں کو روشن کیا ہے۔ جو ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے۔ ان کے مطابق ’’میر محمد باقر حزیں اردو شاعری کو بہار میں رائج کرنے والے پہلے شاعر ہیں۔‘‘ سید حسین احمد نے مختلف تذکروں کے حوا لے سے ایسے لعل و گہر اورنجوم و جواہر کی جستجو کی ہے جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ اس کتاب میں میر محمد باقر حزیں، دلدار بیگ دلدار شاہ آبادی، اشرف علی فغاں، میر منّوحیران عظیم آبادی، میر مرتضیٰ عظیم آبادی، میر غلام علی اظہر، میر ضیاء الدین حسین ضیاء، میر غلام حسین شورش، میر محمد سلیم، مرزا علی رضا تمنا، میر سید حیرت، میر وارث علی نالاں، خواجہ امین الدین امین، مردان علی خان مبتلا، خادم حسین خاں خادم، شاہ رکن الدین عشق، شیخ غلام یحییٰ حضور، طالب علی طالب، غلام حسن، شیخ محمد رضا نجات، اصالت خاں ثابت، میر ہدایت علی مائل، علی ابراہیم خاں خلیل، مرزا محمد علی فدوی، ہیبت قلی خاں حسرت، آیت اللہ جوہری، شاہ کمال علی کمال، شیخ غلام محمد دوست کے علاوہ 1801سے 1857تک کے شعراء میں محمد جعفر خاں راغب، منشی آسارام ذوق، شیخ محمد رفیع رفعت، محمد عابد دل، محمدقلی خاں مشتاق، میر محمد رضا، شیح غلام بنگالی عزت، راجہ بھوانی سنگھ گریاں، غلام مخدوم ثروت، عشق علی شاہ، کرم علی عاصی، غلام مرتضیٰ جنوں، میر محفوظ علی ہمدم، خواجہ محمد علی تمنا، محمد روشن جوشش، میر افضل علی نیاز، حمزہ علی رند، غلام علی راسخ، خواجہ امام بخش امامی، سید شاہ کریم بخش، خواجہ سلطان جاں، مہدی بخش تسلیم، سکھراج بہادر رحمتی وغیرہ کے احوال و اشعار شامل ہیں۔

سیدشاہ حسین احمد کی اس کتاب سے جہاں بہار کے بہت سے قصبات اور قریات کی تہذیبی اور ثقافتی تاریخ روشن ہوتی ہے۔ وہیں اس کتاب سے سیمانچل جیسے حاشیائی علاقے کی ادبی ثروت مندی کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پورنیہ جیسے علاقے سے میر محمد باقر حزیں کا رشتہ رہا ہے۔تذکرہ شورش کے مرتب محمود الٰہی نے لکھا ہے کہ:

’’دہلی سے روانہ ہونے کے بعد باقر حزیں کو شعر و شاعری کی خدمت کا زیادہ موقع نہیں ملا۔ وہ اس کے بعد پندرہ سال سے زیادہ زندہ نہیں رہے اور اس مدت میں بھی انہیں عظیم آباد میں جم کر رہنا ممکن نہیں ہوا۔ انہیں ڈھاکہ اور پورنیہ میں قیام کرنا پڑا۔‘‘

ان کے بارے میں مزید یہ لکھا گیا ہے کہ :

’’وہ نواب صولت جنگ کے ہمراہ میر محمد وحید صاحب قبلہ کے وسیلہ سے پورنیہ چلے گئے اور وہاں انتقال کیا۔ حضرت شاہ مصطفی جمال الحق قدس سرہ کے روضہ میں چبوترے کے نیچے مدفون ہوئے۔ ‘‘

حزیں کے بارے میں شورش نے لکھا ہے کہ :

’’ریختہ کو سب سے پہلے بہار میں رائج کرنے والے حزیں ہی تھے۔‘‘میر باقر حزیں جن کا تخلص ظہور بھی تھا۔ مرزا مظہر جان جاناں کے شاگرد تھے۔ ان کا شمار اہم شاعروں میں ہوتا ہے۔ مختلف تذکروں میں ان کا ذکر بھی ہے اور نمونۂ کلام بھی ہے۔

سید غلام حسین شورش کا بھی تعلق اسی سرزمین پورنیہ سے یوں رہا ہے کہ انہوں نے قیام پورنیہ کے دوران درد و الم اور باغ و بہار جیسی دو مثنویاں لکھیں۔ انہی کا تذکرہ رموز الشعراء تذکرۂ شورش کے نام سے مشہور ہے جس کا نسخۂ آکسفورڈ پروفیسر کلیم الدین احمد نے مرتب کیا ہے، تو نسخۂ جونپور کے مرتب ممتاز محقق پروفیسر محمود الٰہی ہیں۔ شورش کے اس تذکرہ کو کئی اعتبار سے انفراد و امتیاز حاصل ہے۔ بہار میں اردو شاعری کے آغاز اور نشو و نما کے تعلق سے اس تذکرہ سے جہاں بہت سی اہم معلومات فراہم ہوتی ہیں وہیں یہ بہار کا پہلا تذکرہ ہے جس میں بہار اور بنگال کے ان شعراء کو شامل کیا ہے جن کا ماقبل کے تذکروں میں ذکر نہیں ملتا۔ 1162سے 1167 تک شورش کا پورنیہ میں قیام رہا۔ اس کی تائید اس طرح بھی ہوتی ہے کہ انہوں نے رنگین کے حوالہ سے اپنے تذکرہ میں یہ لکھا کہ:’’درپورنیہ دیوان او بنظر آمدہ بود‘‘شورش کا اردو دیوان چار ہزار اشعار پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ ارشاد العارفین، احوال پادشاہان ہندوستان ان کی اہم کتابیں ہیں۔

پورنیہ سے ہیبت قلی خاں حسر ت کا بھی تعلق رہاجو نواب شوکت جنگ کے داروغہ دیوان تھے۔ یہ اتنے بڑے اہم شاعر تھے کہ حسرت موہانی نے ان کا انتخاب شائع کیا اور اسما سعیدی نے ان کا دیوان مرتب کیا۔ ہیبت قلی خاں حسرت کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ:

’’حسرت میر باقر کے ہمراہ پورنیہ چلے گئے اور وہاں نواب شوکت جنگ بہادر کے دیوان خانہ کے داروغہ ہوگئے۔ اس کے بعد میر باقر کے بہن سے منسوب ہوئے۔‘‘ تذکرۂ شورش کے مطابق:’’عظیم آباد میں انہوں نے ہی سب سے پہلے ریختہ کی بنیاد رکھی۔‘‘

اس کے علاوہ میر محمد وحید اور میر محمد رضا جرأت جیسے شعراء کا تعلق بھی پورنیہ ہی سے ہے۔ ان کا انتقال بھی پورنیہ ہی میں ہوا۔ جرأت سید محمد وحید کے فرزند تھے اور شورش کے ماموں زاد بھائی۔ محمد رضا جرأت فارسی کے شاعر تھے۔ نظم و نثر میں مہارت تھی۔ تذکرۂ شورش میں جرأت کے حوالہ سے لکھا گیا ہے کہ: ’’در پورنیہ جاںبجاناں دار نماز جنازہ حضرت پیر دستگیر قمرالحق خواندہ۔‘‘

بعض اور تذکروں میں مرثیہ گو شاعر علی قلی خاں ندیم، شیخ غلام بنگالی عزت،میر مستقیم جرأت، میر سلامت علی سلامت کا تعلق بھی پورنیہ سے بتایا جاتا ہے۔ندیم مرثیہ گو شاعر تھے۔ شورش کے بقول: ’’نواب شوکت جنگ کی جاں بخشی کی کارگزاری میں پورنیہ گئے۔ وہاں فارغ البالی سے رہے اور وہیں انتقال کیا۔‘‘ (بحوالہ: تذکرۂ شورش، مرتبہ و مترجمہ: عطا کاکوی، ص۔104)

شیخ غلام بنگالی عزت شاعر تھے، جنہوں نے ’جنگ نامہ‘ لکھا۔ ان کے بارے میں تذکرۂ شورش میں لکھا گیا ہے کہ:’’آخر میں پورنیہ میں تھے کہ مزاج میں وحشت سمائی اور صحرا کی راہ لی۔‘‘ (بحوالہ: تذکرۂ شورش، مرتبہ و مترجمہ: عطا کاکوی، ص۔80)

میر مستقیم جرأت کے بارے میں تذکرۂ شورش میں لکھا گیا ہے کہ: ’’از بعض تذکرہا بہ وضو پیوست کہ بسمت پورنیہ ترک لباس کردہ، بطاعات ایزدی می گزرانید۔‘‘ (بحوالہ: دو تذکرے، مرتبہ: کلیم الدین احمد، ص۔178)

انہی کا ایک مشہور شعر ہے:

ہر بُنِ مو سے مرے شعلہ نمایاں کردے

دل تو جلتا ہے پر اب سرو چراغاں کردے

میر سلامت علی سلامت کا بھی پورنیہ سے تعلق تھا۔ تذکرۂ شورش میں انہیں متوطن پورنیہ لکھا گیا ہے۔ انہی کے یہ اشعار ہیں:

تجھ ہاتھ سے کس کس کے لئے روئیے ظالم

سینہ میں نہ دل ہی ہے نہ جی ہے نہ جگر ہے

کعبہ کو چلوں شیخ ترے ساتھ میں کیوں کر

پھر ان دنوں دلدار کے کوچہ میں گزر ہے

سیدشاہ حسین احمدکی اس کتاب میں بہت سے ایسے شاعروں کے نام اور کلام ملتے ہیں جن سے شاید ہی زیادہ لوگ واقف ہوں۔بہار میں اردو شاعری کے تعلق سے کچھ اور کام بھی ہوئے ہیں۔بلخی نے شعرائے بہار پر کام کیا ، معین الدین دردائی نے بھی بہار اور اردو شاعری جیسی اہم کتاب لکھی۔ کلیم عاجز نے بھی بہار میں اردو شاعری کا ارتقاء1857سے1914تک تحریر کیا جو دفتر گم گشتہ کے نام سے شائع ہوا ہے۔ شاہ حسین احمد کی یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور بہت سے اعتبارات سے تاریخ ادب اردو میں ایک بیش بہا اضافہ بھی ہے۔ کیوں کہ انھوں نے کچھ ایسے شعرا اور ان کے کلام کی بازیافت کی ہے جو دوسرے محققین کی کتابوں میں نہیں ہے۔اچھا ہوا انھوں نے بہت سے شاعروں کے کلام اور کوائف سے شناسائی کی صورت پیدا کر دی ورنہ بہت سے شعرا ناقدری زمانہ کا شکار ہو کر دشت گمنامی میں کھو جاتے ۔ اور یوں بھی قدر شناسی کے معاملے میں بہار قدرے بخیل ثابت ہوا ہے ۔ تبھی تو شاد عظیم آبادی جیسے شاعرکو یہ شکوہ تھا۔

میں وہ موتی ہوں تیرے دامن میں اے خاک بہار

آج تک دے نہ سکا کوئی بھی قیمت میری

لگا سکے میری قیمت نہ جوہری اے شاد

وہ کم نگاہ تھے اور لعل بے بہا ہم تھے

عرش گیاوی جیسی شخصیت کو بھی کچھ اسی طرح کی شکایت تھی۔

وہ عرش آج دھوم ہے جس کی زمانے میں

گمنام آدمی تھا ہمارے بہار کا

عرش روئیں گے زمانے تک مجھے اہل بہار

غم نہیں جو آج توقیر ہنر ہوتی نہیں

یہ حقیقت ہے کہ بہار کی اس قدر ناشناس ذہنیت کی وجہ سے یہاں کے بہت سے جلیل القدر افراد گوشہ گمنامی میں زندگی بسر کر تے رہے۔ ضرورت ہے کہ بہار کے قصبات و قریات میں جومقتدر شخصیات ہیں ان کی تلاش و جستجو کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ بہار کی ایک مربوط اور مبسوط ادبی تاریخ مرتب کی جا سکے۔

سیدشاہ حسین احمد کی دوسری کتاب فاعتبرو(2013) ہے۔ اس کتاب میں تذکرہ ماہ و سال :ایک جائزہ ، ڈاکٹر اسماء سعیدی کا تھیسس، ڈاکٹر احمد حسن دانش کا تھیسس، ڈاکٹر گیان چند جین کا تھیسس، کلیات چکبست: ایک جائزہ، مولانا شہباز بھاگلپوری: ایک جائزہ، تذکرہ شورش : مرتبہ، کلیم الدین احمد، حیات راسخ کے چند پہلو، تذکرہ مدائع الشعراء، پٹنہ کے کتبے جیسے مضامین شامل ہیں جس میں انھوں نے بہت سے مایہ نازمحققین کے تسامحات کا استدراک کیا ہے اور اغلاط کی نشان دہی کی ہے ۔ یہ تمام مضامین ان کی تحقیقی ریاضت اور مطالعاتی وسعت کے غماز ہیں کیوں کہ اس کتاب میں انھوں نے بہت سے معتبر محققین کے تسامحات کی سخت گرفت کی ہے اور مستند ماخذ اور مصادر کے ذریعے ان کے معروضات اور مفروضات کو غلط ثابت کیا ہے۔ انھوں نے مالک رام ، گیان چند جین اور کالی داس گپتا جیسے محققین کی تحقیقات عالیہ کی بھی بخیہ ادھیڑ دی ہے ۔ ماہر غالبیات مالک رام کے تذکرہ ماہ سال میں سنین ولادت و وفات میں جو غلطیاں در آئی ہیں ان کی تصحیح کی ہے۔ انہوں نے اسے اغلاط کا دفتر بے پایاں قرار دیا ہے۔ اسی طرح گیان چند جین کی تحقیقی خامیوں کو نشان زد کیا ہے۔ انھوں نے اپنی اس کتاب میں تذکرہ شورش ،بہار میں اردو مثنوی، حیات راسخ وغیرہ کا تحقیقی محاسبہ کیا ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ تحقیق در اصل حق کی تلاش سے عبارت ہے ۔ اس کی بنیاد ہی تشکیک، تفحص اور تجسس پر ہے۔ تحقیقی میں کوئی بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔ انھوں نے ایک محقق ہونے کا فرض نبھاتے ہوئے Cross Verificationکی ہے اور باز تفتیش کے ذریعے واضح کیا ہے کہ ہمارے معتبر محققین بھی کس طرح غلطیوں کا ارتکاب کرتے رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ بھی کرتے رہے ہیں۔ سیدشاہ حسین احمد نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اصلی مصادر کے بجائے ثانوی ماخذ پر انحصار سے کیسے غلط نتائج برامد ہوتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مثالی اور معیاری تحقیق کیسے کی جا سکتی ہے۔ اور یہ بھی کہ عجلت پسندی اور تساہل کی وجہ سے تحقیق کا معیار مجروح ہوتا ہے۔ اس کتاب کے بیشتر مضامین پڑھتے ہوئے مجھے اپنا مضمون ’’زوالِ تحقیق ‘‘یاد آ گیا۔ جس میں یہ لکھا گیاتھا کہ تحقیق کے بین علومی پیرا ڈائم ، کلاسکی زبانوں اور روایتی علوم سے عدم آگہی کی وجہ سے تحقیق اپنا اعتبار کھوتی جا رہی ہے۔ اس لیے لایعنی موضوعات پر مقالات کے انبار لگائے جاتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ ہمارے عہد میں میرکی چٹائی کے طول و عرض ، غالب کے کمبل کے کھٹمل پر تحقیق کی جاتی ہے۔ مشفق خواجہ نے زوالِ تحقیق کے حوالے سے لکھا تھا کہ ایک صاحب نے عمر عزیز کے دس سال اس مسئلے کو حل کرنے میں صرف کر دیئے کہ میر نے لکھنو سے دہلی کا سفر پا پیادہ طے کیا تھا یا گاڑی کے ذریعے لیکن وہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ دراصل اسی نوع کی تحقیق سے اردو تحقیق کا معیار اور منہج مجروح اور مسخ ہوا ہے۔ سیدشاہ حسین احمد کی یہ کتاب اسی زوال تحقیق کی نشان دہی کرتی ہے جس کی طرف انھوں نے حرف اول میں یوں اشارہ کیا ہے:

تحقیق اور اصول تحقیق پر کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اس کے باوجود نہ تو یونیورسٹی کے اندر اور نہ اس کے باہر اچھے تحقیقی کام ہو رہے ہیں۔ جب کہ ہر ایک سال ایسے سیکڑوں تحقیقی مقالے لکھے جاتے ہیں، جس پر دانشگاہوں سے پی ایچ ڈی اور ڈی لٹ کی اعلیٰ ترین ڈگریاں ملتی ہیں۔ مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یونیورسٹی کی فضا تحقیق اور کم از کم اردو تحقیق کے لئے بالکل سازگار نہیں ہے۔ یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے اور نہ کسی ایک یونیورسٹی کی بات ہے۔ بلکہ ’’ایں گناہیست در شہر شما نیز کنند‘‘۔ ہر دور اور ہر یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ڈی لٹ کے لئے ایسے ہی مقالے لکھے گئے ہیں جس میں بے شمار غلطیاں راہ پاگئی ہیں۔‘‘

سید شاہ حسین احمد نے ہی درایت اور دیانت کے ساتھ تحقیقی مقالوں کا احتساب کیا ہے۔ اس سے ان کی تحقیقی بصیرت اور مطالعاتی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان دونوں کتابوں سے میری معلومات میں جہاں بہت اضافہ ہوا وہیں ایک بہت بڑی غلط فہمی کا بھی ازالہ ہوا کہ میں سیدشاہ حسین احمدکو خانقاہ شاہ ارزانی کا رحم دل سجادہ نشین اور صوفی سمجھتا تھامگر وہ تو نہایت سخت گیر اور شخصیت شکن محقق ، ناقد نکلے۔

 

 

haqqanialqasmi@gmail.com

Cell:9891726444

 

 

 

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
آشوب عصر کا شعری بیانیہ (تاج الدین اشعر رام نگری کی شاعری پر مختصر نوٹ) – حقانی القاسمی
اگلی پوسٹ
کالی ساڑی – عافیہ حمید

یہ بھی پڑھیں

کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس...

مئی 5, 2026

تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –...

جنوری 10, 2026

دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –...

جولائی 10, 2025

جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

جون 20, 2025

شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

دسمبر 5, 2024

کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –...

نومبر 19, 2024

کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر...

نومبر 17, 2024

کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

نومبر 3, 2024

علامت کی پہچان – شمس الرحمن فاروقی

مئی 27, 2024

رولاں بارتھ،غالب  اور شمس الرحمان فاروقی – ڈاکٹر...

فروری 25, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (119)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں