Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
تراجمسماجی اور سیاسی مضامین

تضحیک کے لیے اردو الفاظ کا استعمال: تاریخی اور لسانی جائزہ – ترجمہ :وسیم احمد علیمی

by adbimiras جنوری 29, 2022
by adbimiras جنوری 29, 2022 0 comment

ڈاکٹر رضوان احمد: قطر یونیورسٹی

انگریزی سے ترجمہ : وسیم احمد علیمی

 

بی جے پی کے لوگ اردو الفاظ کا استعمال بطور تضحیک اور تحقیر کرتے ہیں۔ یہ مسلمانوں کو رسوا اور ہراساں کرنے کےلیے  ان کے بڑےایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔

29 مارچ کو ، مغربی بنگال کے نندیگرام حلقہ ٔانتخاب سے  صرف دو دن قبل، ترنمول کانگریس کے باغی اوربی جے پی امیدوار سووندو ادھیکاری  نے انتخابی مہم چلاتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر شدیدحملہ کیا۔ انہوں نے کہا:’’بیگم جیت گئیں تو وہ بنگال کو چھوٹا پاکستان بنادیں گی۔‘‘

پاکستان کے ذکر سے ان کی نیت واضح ہے کہ وہ  پاکستان کو اسلامی بنیاد پرستی کے مساوی قرار دینا چاہتے ہیں جو دائیں محاذ کا نظریاتی استعارہ ہےلیکن جو بات  واضح نہیں ہے وہ یہ کہ ادھیکاری نے بنرجی کو ’بیگم‘ کیوں کہا جو اردو میں ملکہ یا شہزادی کے لیے  مستعمل ہے ؟

ترکی زبان  میں ، بیگم ایک قابل احترام  لقب ہے جس کو حکمرانوں اور بادشاہوں کی بیٹیوں ، بیویوں اوردوسرے اعلی عہدے دار کی خواتین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو میں اس معنی کی جھلک نواب سراج الدولہ کی اہلیہ عظیم النسابیگم جیسے ناموں سے ظاہر ہوتی ہے جو مغربی بنگال کے مرشد آباد میں مدفون ہیں۔ یہ لفظ ، اردو میں ایک معنوی توسیع کے بعد ، بطور اسماور اعزازی اصطلاح بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کی ایک مثال بالی ووڈ اداکارہ ممتاز بیگم ہیں ، جنہیں انڈسٹری میں مدھوبالا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کا نام ممتاز تھا ، جس کے ساتھ بیگم کا ایک اعزاز ی  لاحقہ منسلک کر دیا گیا تھا۔

اگرچہ بیگم لفظ  اب اتنا معروف نہیں رہا ، لیکن اہلِ اردو کے لیے اس کا مثبت مفہوم برقرار ہے۔ لہذا ، یہ حیران کن ہے کہ ادھیکاری نے اس لفظ کا استعمال  بینرجی کے خلاف منفی  اور تضحیک آمیز طور پر کیوں کیا؟

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی نے اپنے مخالفین پر حملہ کرنے کے لیے احترام کی ترجمانی کرنے والا کوئی اردو لفظ کا استعمال کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2013 میں اپنی سیاسی ریلیوں میں اور اس کے بعد بھی کئی بار راہل گاندھی کو ’’شہزادہ‘‘ کہا ہے۔ عام مفہوم یہ تھا کہ مودی کانگریس کی موروثی  سیاست کوہدفِ تنقید بنانے کے لیے لفظ شہزاد کااستعمال کررہے تھے۔ مودی نے خود ہی واضح کیا تھا  کہ جب کانگریس میں خاندانی سیاست کا سلسلہ رک جائے گا تب وہ راہل گاندھی کو شہزادہ کہنا چھوڑ دیں گے۔ اصل معنیٰ بہرحال اس سے کہیں زیادہ گہرا تھا۔

اردو لفظ شہزادہ فارسی الاصل  ہے ۔ مثال کے طور پر ، مشہور فلم ’مغل اعظم‘ میں ، اکبر اپنے بیٹے کو شہزادہ سلیم کہتے ہیں۔ اس کے لفظی معنی سے پرے ، یہ لفظ مسلمان مردوں کے نام کے علاوہ محبت اور پیار کے اظہار کے لیے بھی  استعمال ہوتا ہے۔ لہذا ، کوئی شخص اپنے  دوست کے بیٹے کو پیار سے شہزادہ پکار سکتا ہے۔ اس طرح کے سیاق و سباق میں ، اس لفظ کےمثبت معنیہیں۔

 

ایک وسیع تر مخاصمانہ بیانیہ:

صرف شہزادہ اور بیگم ہی وہ مثبت الفاظ نہیں ہیں جو بی جے پی کے لوگ مخالفین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ’محترمہ‘ اور ’ بی بی‘ جیسے الفاظ جو خواتین کے احترام میں استعمال ہوتے ہیں،رائٹ ونگ کے لوگ مسلسل مسلم شخصیات کو ٹرول کرنے کے لیے اردو میں ان الفاظ کا بھی  استعمال کرتے ہیں۔ صحافی رعنا ایوب اور سماجی کارکن  شہلا راشد کو ان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے نہایت توہین آمیز طور پر ٹرول کیا گیا ہے۔

ذیل کے ٹویٹ میں رعنا ایوب کو مخاطب کرنے کے لئے لفظ  بی بی کا جو استعمال ہوا ہے اس سے  یہ واضح ہے کہ یہ لفظ بھی بطور تضحیک استعمال کیا جارہا ہے۔

چونکہ  شہلا راشد  ان کی مراد سے واقف ہیں اس لیے انہوں نے ایک ٹویٹ میں ایک صارف سے کہا کہ وہ اسے محترمہ کہہ کر مخاطب نہ کیا کریں۔ انہوں نے لفظ بی بی سے بھی اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آر ایس ایس کے ٹرولرس انہیں ان کے مسلم ہونے کی وجہ سے ان الفاظ سے مخاطب کرتے ہیں ۔

اردو الفاظ بطور تضحیک:

ایسے الفاظ موجود ہیں جو سیاسی مخالفین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں۔ مثلا ، سونیا گاندھی نے 2002 کے مسلم مخالف گجرات فسادات کے بعد مودی کو ’’موت کا سودا گر‘‘کہا تھا۔ اسی طرح ، ان کی سیاسی جماعت کے اہم رکن منی شنکر ایئر نے مودی کو’’نیچ آدمی‘‘ کہا تھا۔

یہ، اور ان  جیسے دوسرے  الفاظ بعض اخلاقی معیاروں کے لحاظ سے کسی فرد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہو تے ہیں۔ مثال کے طور پر ، کسی کو قتل کرنا وحشیانہ عمل ہے  لہذاقاتل کو موت کا سوداگر کہنا بجا ہے۔ اسی طرح ، ایئر کا مودی پر حملہ اخلاقیات کے بعض معیاروں پر مبنی تھا ۔

تاہم بی جے پی رہنماؤں اور اس کے حامیوں کے ذریعے بطور  تمسخر اردو الفاظ کا استعمال  اس سے مختلف ہے اور گہرا مفہوم رکھتاہےاور موسوم افراد تک پہنچنے سے پہلے فی الحقیقت ہندوستانی مسلمانوں سے وابستہ ثقافتی اور علامتی ڈھانچے پر حمہ آور ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ استعمال کی گئی  اصطلاح کے نفرت انگیز اثرات تب تک کام نہیں کریں گے جب تک کہ مسلمانوں کو پہلے بدنام نہیں کیا جائے۔ مثلا ، لفظ شہزادہ یا بیگم کا استعمال بطور تمسخر اس وقت تک کارگر ثابت نہیں ہوگا جب تک کہ   مسلم دورِ حکومت اور ثقافت  کو ناپاک قرار نہ دیا جائے جہاں سے یہ الفاظ مستعار لیے گئے  ہیں۔

اس کو سمجھنے کے لیے تازہ مثال سے مدد لیں، دہلی میں ، لفظ بہاری ، کو  معنوی طور پر بدنام کیا گیا ہے۔ ایک بار ، دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس میں ، میں نے ایک شخص کو "ابے او بہاری” کہتے ہوئے سنا – جس کا جواب دوسرے شخص نے  "بہاری ہوگا تو” کہتے ہوئے  دیا ۔ یہ واضح ہے کہ بہاری کا مفہوم – لفظی طور پر بہار کے باشندوں کے لیے استعمال نہیں ہوا۔لفظ بہاری بطور تضحیک موثر تبھی ہوگا جب سارے بہاریوں کو بدنامی اور رسوائی سے موسوم کر دیا جائے۔ مذکورہ مثال میں لفظ بہاری کو راجستھانی سے بدل دیں،پھر دیکھیں کہ تمسخر کا کوئی پہلو باقی نہیں  رہتاہے۔

زبان بطور تضحیک:

مسلمانوں کو بڑے پیمانے پردشمن تصور کرنا اوران کی  تذلیل کرنا  بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے مربی​​راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نظریہ کی اصل  بنیاد رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو مکمل طور پر ہندوستانی نہیں  سمجھتے کیونکہ مسلم اور عیسائی  ہندوستان کو اپنی مقدس سرزمین  نہیں مانتے ۔ ہندوستان کی حکمراں جماعت کے نظریاتی گرو، وی ڈی ساورکر کی تعریف کے مطابق اصل ہندوستانی وہ لوگ ہیں  جو ہندوستان کو اپنی مقدس سر زمین سمجھتے ہیں۔ اس لیے ان کے مطابق   مسلم دور حکومت ہندوستانی تاریخ کا سیاہ باب  ہے۔

2014 میں مودی نے  اس نکتے کو واضح کر دیا تھا  جب انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان "1،200 سال کی غلام ذہنیت” سے پریشان ہے۔ ان کی مراد یہ تھی کہ  200 سالہ نوآبادیاتی حکمرانی اور اس سے قبل کےمسلم عہد کی حکمرانی  غیر ملکی تھی ۔جو ان کی نگاہ میں یقینی طور پر قاہرانہ دور تھا۔

دسمبر 2017 میں ، جب راہل گاندھی کو کانگریس کاصدر مقرر کیا گیا  ، مودی نے کہا  کہ ان کی تقرری سے پارٹی میں ایک ’’اورنگزیب دور‘‘ کی شروعات ہوگی۔ مغل بادشاہ اورنگزیب رائٹ ونگ کی نظر میں  سب سے بڑا تاریخی ویلن ہے۔

یہ فرض کرنا غلط ہوگا کہ بی جے پی کے لیے  دوسرے مسلمحکمران بہتر ہیں ۔ 2013 میں  سیاسی تبلیغ  کے دوران ، بی جے پی رہنماؤں نے کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے  کا موازنہ دہلی سلطنت سے کیا تھا۔ ایسا کرتے ہوئے بی جے پی پہلے مسلمان حکمرانوں کی تذلیل کرتی ہے اور پھر حملہ کرنے کے لیے  اس کا یو پی اے سے رشتہ جوڑتی ہے۔

یوپی اے پر بی جے پی کے حملے  کی معنویت  تب تک قائم نہیں ہوگی جب تک پہلے دہلی سلطنت کو وحشت ناک نہ تسلیم کر لیا جائے ۔ مثال کے طور پر ، یو پی اے حکومت کا برطانوی حکومت کے ساتھ موازنہ صرف یو پی اے پر حملہ  ہے ،  مسلمانوں پر نہیں ، لہذا واضح ہو گیا کہ اس کا موازنہ مسلم حکومت سے کیوں کیا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ  ہندی لفظ ’’راجکمار‘‘ سے تفرقہ انگیز مقاصد کا حصول ممکن نہیں جو شہزادہ لفظ سے ممکن ہے۔

الفاظ اور علامتوں کامذموم استعمال واضح کرتاہے کہ زبانیں ثقافتی علامت ہیں جو ایک مخصوص معاشرتی  ماحول  میں نشو نمو پاتی ہیں۔ ان الفاظ کا مستقل استعمال  انہیں ایک تہذیب کے بنیادی عناصر بناتے ہیں۔ یہ تہذیبی عناصرہندوستانی شعور اور تاریخ کا حصہ ہیں جو بی جے پی  دور حکومت میں تضحیک و تذلیل کی یلغار سے دوچار ہیں۔ اس مضمون میں میرا اصل مدّعا نہ تو راہل گاندھی ہے اور نہ ممتا بنرجی ۔اس مضمون کا بنیادی مقصد اردو کے لسانی اور تہذیبی ماہیت  اور ورثہ پر بی جے پی کے حملے کی نشاندہی کرنا ہے۔

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ،اب طلبہ دہلی یونیورسٹی سے نہیں کرسکیں گے ایم فل
اگلی پوسٹ
ملک کی آزادی میں جن کا کوئی حصہ نہیں،آج وہ لوگ اقتدار پر قابض ہیں! – سرفراز احمدقاسمی

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد...

اکتوبر 13, 2025

صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:...

جون 1, 2025

کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

جنوری 6, 2025

لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –...

دسمبر 4, 2024

معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد...

نومبر 30, 2024

دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –...

نومبر 30, 2024

باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر...

نومبر 24, 2024

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اور مدارس اسلامیہ...

نومبر 8, 2024

ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا...

نومبر 7, 2024

ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

اکتوبر 7, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں