عصر حاضر میں وہ لوگ جو کام کرنے پر یقین کرتے ہیں ان میں ایک نام جناب ڈاکٹر نوشاد منظر کا بھی ہے۔اردو ویب سائٹ "ادبی میراث” کے بانی و مدیر ڈاکٹر نوشاد منظر صاحب قابل مبارک باد ہیں انہوں نے وہ کام کیا جس کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی۔”ادبی میراث” تشنگانِ علم ادب کی پیاس بجھانے کے لۓ اہم کام کر رہا ہے۔مختلف اصناف ادب کو ڈاکٹر نوشاد منظر صاحب نے ادبی میراث میں شامل کرکے اس بات کا بھی احساس دلایا ہے کہ اب بھی اردو ادب میں ایسے جیالے ہیں جو اردو ادب کی خدمت میں ہمہ تن مصروف ہونے کے ساتھ وسیع لقلب اور وسیع النظر بھی ہیں۔اس کی اہمیت و افادیت مستقبل میں اور بڑھے گی۔اس کے مشمولات پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔مستند قلمکاروں کی نگارشات پڑھنے کا موقع ملتا ہے نیز معلومات میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ تقریباً ہر موضوعات پر تحاریر موجود ہیں جس سے اردو ادب کے قارئین تو مستفیض ہو ہی رہے ہیں اردو کے طالب علم بھی اس آب رواں سے سیراب ہورہے ہیں اور یہ ان کے لۓ ایک نایاب تحفے سے کسی طور کم نہیں، منثورات اور منظومات کا توازن بھی ملتا ہے ۔پرانے مصنفوں کے ساتھ ساتھ نۓ قلم کاروں کو بھی پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔پرانے اور نۓ لکھنے والے سبھی قابلِ تحسین ہیں۔ڈاکٹر نوشاد منظر صاحب نے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جہاں سے جہاں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اردو ادب کی ترقی و ترویج میں ادبی میراث ایک اہم رول نبھا رہا ہے۔بے شمار ایسے اصناف بھی ہیں جن پر وقت کی گرد جم رہی ہیں مگر ادبی میراث انہیں تر و تازہ کر رہا ہے اس بات کی تصدیق ادبی میراث کی زمرہ جات کو دیکھ کر کی جاسکتی ہے۔تخلیقات کا خوبصورت تزئین دیکھ کر دل کا خوش ہوجانا یقینی ہے۔مختار کل سے دعا گو ہوں کہ "ادبی میراث” یونہی ترقی کی منزلوں کو طۓ کرتا جاۓ اور وقت کے ساتھ اس کی تابندگی میں مزید اضافہ ہوتا رہے۔آمین۔
نسیم اشک
ہولڈنگ نمبر10/9گلی نمبر3
جگتدل 24 پرگنہ مغربی بنگال
فون9339966398
e-mail : nasimashk78@gmail.com
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
1 comment
واہ واہ واہ۔۔۔۔بہت عمدہ۔۔۔۔بہت خُوب۔۔۔۔ماشاء اللہ