مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی کے لکھنؤ کیمپس میں یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام
لکھنؤ۔ ۱۵،اگست ۲۰۲۲
آزادی سب سے بڑی نعمت ہے ۔جشن آزادی کے اس موقع پر ہم ان تمام مجاہدین آزادی کویاد کرتے ہیں اور انھیں سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے اس ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی انچارج اور ادبیات انگریزی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمایعقوب نے جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعدکیا ۔ انھوں نے کہا کہ ملک آزادی کا ۷۵واں امرت مہتسوآن بان اور شان سے منا رہا ہے ۔
آزادی کے امرت مہتسو کے تناظر میں کیمپس کے طلبہ کے لیے اردو اور انگریزی زبان میں ’جدید ہندستان کی تعمیر میں خواتین کا حصہ ‘کے عنوان سے تحریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔انگریزی میں نہاں سعید(ایم اے انگریزی)شفقت صدیقی(بی اے )اسما حسین (ایم اے انگریزی چوتھا سمسٹر)نے علی الترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ اردو میں مریم بانو (بی اے ،چوتھا سمسٹر )اور اقرار فاطمہ (بی اے دوسرا سمسٹر)نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ان تمام کام یاب طالبات کوکیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب نے سرٹیفکٹ اور مومنٹو سے نوا زا ۔
جشن آزادی کی اس تقریب میں اساتذہ کرام ،رسرچ اسکالرز،طلبہ و طالبات اور غیر تدریسی عملہ نے شرکت کی ۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

