مانو لکھنؤکیمپس میں طلبہ شمولیتی پروگرام اختتام پذیر
لکھنؤ۔۵/نومبر
تعلیم ہی ہماری اصل پہچان ہے اور اسی حوالے سے ترقی ہونی چاہیے ۔مجھے خوشی ہے کہ آج ہمارے کیمپس کے طلبا نے اپنی عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہے ۔ان خیالات کا اظہار مو لانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی انچارج اور طلبہ شمولیتی پروگرام کی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر ہما یعقوب نے پروگرام کے اختتامی اجلاس میں کیا۔اس پروگرام کی نظامت کا فریضہ ڈاکٹر ضیاء الحق نے انجام دیا۔ ابتدا میں مولانا آزاد کی شخصیت اور ان کے کارناموں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم بھی طلبہ کو دکھائی گئی۔
ڈاکٹر ہما یعقوب نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلبہ شمولیتی پروگرام کے آخری دن آپ نے جن صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور جن جذبات کا اظہار کیا ہے وہ ہم سب کے لیے قابل قدر ہے ۔انھوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور اپنی شخصیت کو تعمیر و ترقی اور علمی لیاقت میں صرف کریں ۔اس موقع پر ڈاکٹر ہما یعقوب نے طلبہ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر ثمامہ فیصل ،ڈاکٹر سرفراز احمد خاں، ڈاکٹر مجاہدالاسلام ، اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملہ کا خاص طو رپر شکریہ ادا کیا ۔
آج کے پروگرام میں جن طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ان میں ایمن وانی ،صفا ابراہیم ،محمد ذیشان،محمد واحد ،محمد انظر،ذینت عثمان،شفقت صدیقی ،مشکور عالم ،معراج عالم،ضیاء الرحمن اور طاہرہ تبسم کے نام شامل ہے ۔
چھ روزہ تعارفی پروگرام میں ڈاکٹر عبدالقدوس،ڈاکٹر نکہت فاطمہ،ڈاکٹر ذیشان حیدر،ڈاکٹر ثمامہ فیصل،عبدالرحمن،ڈاکٹر مسیح الدین،،ڈاکٹر سعید بن مخاشن،ڈاکٹر عمیر منظر،نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیے ۔اس کے علاوہ ڈاکٹر مجاہد الاسلام ،ڈاکٹر سرفراز احمد خاں،ڈاکٹر شاہ محمد فائز،ڈاکٹر عمیر منظرنے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ واضح رہے کہ یوجی سی کی گائیڈ لائن کے مطابق نئے طلبہ وطالبات کے داخلہ کے بعد ان کے تعارف پر مبنی طلبہ شمولیتی پروگرام( دیکشارمبھ ) کا انعقاد کیاگیا تھا۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

