مانو لکھنؤکیمپس میں طلبہ یونین کے انتخاب کے بعد حلف برداری تقریب کا انعقاد
لکھنؤ۔۱۷،جنوری ۲۰۲۳
تعلیمی ادارے کی پہچان اس کے طالب علموں سے ہوتی ہے ۔کیمپس کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں طلبہ کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ان کو مزید ذمے دار بنانے کی غرض سے پابندی کے ساتھ طلبہ یونین کا انتخاب ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارمانو لکھنؤ کیمپس کی انچارج ڈ اکٹر ہما یعقوب نے طلبہ یونین کے نمائندہ کی حلف برداری کے موقع پر کیا ۔ا س تقریب کی نظامت ڈاکٹر ریاض احمد گنائی نے کی ۔ریاض احمد گنائی نے اس موقع پر انتخابی عمل کی تفصیل بیان کی اور کہا کہ طلبہ نے اس انتخاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور اپنی بیداری کا ثبوت دیا جس کے لیے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
ایگزیکیٹوکمیٹی کے رکن کے طورپر کام یاب ہونے والے طالب علم ضیاء الرحمن (بی اے پانچواں سمسٹر)کو کیمپس کی انچارج نے حلف دلایا ۔اس موقع پر انھوں نے اپنے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیمپس کے ماحول کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ،جس کا کہ ضیاء الرحمن نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے ۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے اپنے ساتھی کو نہایت پرجوش انداز میں مبارک باد پیش کی ۔
یہ انتخاب۱۲،جنوری کو ہوا تھا اور اسی روز شام میں نتیجہ کا اعلان کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی پابندی کے ساتھ طلبہ یونین کا اتخاب کرواتی ہے ۔سٹ لائٹ کیمپس سے باقاعدہ ایک نمائندہ منتخب کیا جاتا ہے ۔جو یہاں کے تمام طلبہ کی نمائندگی کرتا ہے ۔
یونی ورسٹی نے کیمپس کی انچارج ڈ اکٹر ہما یعقوب کو ریٹرننگ آفیسرمقرر کیا تھا جبکہ ڈ اکٹر نکہت فاطمہ اور ڈ اکٹر ریاض احمد گنائی کو پولنگ آفیسر مقرر کیا گیاتھا ۔انھیں کی نگرانی میں رائے شماری بھی عمل میں آئی ۔طلبہ کی طرف سے محمد شازب ،عبدالکریم،سمیت مظہری اور محمد اعظم رضا بطور پولنگ اور رائے شماری ایجنٹ موجود تھے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

