پریس ریلیز
نئی دہلی (25؍فروری) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈنان فارمل ایجوکیشن میں چارروزہ ICT ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔22 فروری تا25 فروری چلنے والے اس ورکشاپ کا افتتاح صدرشعبہ پروفیسر ناہیدظہور نے کیا تھا۔اس پوری ورکشاپ میں کل 24 سیشن ہوئے جن میں تدریس وآموزش کے عمل کو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مؤثر، مفید ، جامع اور طلبامرکوزبنانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ورکشاپ کوآرڈینیٹراورکورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹرمحمد اسجد انصاری نے اس پروگرام کے سبھی سیشنز کوموثر بنانے کے لیے دہلی کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے ٹیکنالوجی کے ماہرین کو مدعوکیا ۔اس کی اختتامی تقریب فیکلٹی آف ایجوکیشن کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔صدرشعبہ پروفیسر ناہید ظہور، ڈاکٹرمامورعلی، ڈاکٹر انصار احمد اور شعبے کے کئی اساتذہ اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ڈاکٹرمحمداسجد انصاری سبھی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ورکشاپ کے آموزشی ماحصل کو تفصیل سے پیش کیا۔ اس موقع پر صدر شعبہ نے موجودہ دورمیں ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں ٹیکنالوجی کی اہمیت وافادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال ہمیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوسکیں۔ڈاکٹرمامورعلی نے اپنے خطاب میں موجودہ دورمیں تدریسی وآموزشی عمل کے تیزی سے بدلتے منظرنامے پر ٹیکنالوجی کی اہمیت اور اس کو اپنانے پر زوردیا اور کہا کہ اب ٹیکنا لوجی کا استعمال تدریسی عمل میں ناگزیر بن چکاہے۔ڈاکٹر انصار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دورمیں ہم اسی وقت اچھے اور موثر استادبن سکتے ہیں جب ہم تدریس کی بنیادی مہارتوں سے لیس ہوں۔اس موقع پر سامعین نے اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹرمحمداسجد انصاری کے اظہارتشکر پر ختم ہوگیا۔
)ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرکے ہماری حوصلہ افزائی کریں۔ https://www.youtube.com/channel/UCSuc3mFgLysbeUKFdw3X2Hg)
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

