پریس ریلیز
پروفیسر(ڈاکٹر) سیّد آلِ ظفر کی تقرری بہار اسٹیٹ یونیورسٹی سروس کمیشن، پٹنہ کی سفارش پر26/جون 2003 کو پوسٹ گریجوئیٹ شعبہ اُردو، بی۔ آر۔ اے۔ بہار یونیورسٹی،مظفرپور(بہار) میں بحیثیت لکچررہوئی۔ اس عہدے سے وہ ترقی کرتے ہوئے اسوشیئٹ پروفیسر بنے پھر اس کے بعد وقت مقررہ پر یونیورسٹی پروفیسر کی حیثیت سے بھی پروموشن ہوا اور اسی شعبہ اُردو میں گزشتہ اکیس سال سے اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔آج بتاریخ 29/فروری 2024 کو بی۔ آر۔ اے۔بہار یونیورسٹی، مظفرپور کے مکتوب نمبرB/656 کے ذریعہ صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے ان کاتقرر ہوا ہے۔ اور آج ہی پروفیسر سیّدآلِ ظفرنے اپنے عہدے کو سنبھال لیا ہے۔ ان کی فعال شخصیت کے پیش نظر یہ توقع کی جاتی ہے کہ ان کی آمد سے شعبے میں مزید تعلیمی وادبی سرگرمیاں پروان چڑھیں گی۔
پروفیسر سیّد آلِ ظفر ایک معروف ادیب،صحافی اور ناقد کی حیثیت سے پوری اُردو دنیا میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ”حق بہ حقدار رسید“یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پروفیسر سیّد آلِ ظفر نے اسی شعبے سے Ph.D. کی ڈگری حاصل کی اور درجنوں ریسرچ اسکالرز کے تحقیقی مقالوں کی نگرانی بھی کی۔اس طرح شعبے سے اُن کا بڑا دیرینہ اور والہانہ تعلق ہے۔اس لئے وہ بہر طوراس منصب اعلیٰ کی عظمت میں چار چاند لگائیں گے۔ہم لوگوں کی پُرخلوص دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
اس موقعے پر ان کے محبّین و مخلصین کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بندھ گیا ان میں چند نام جنہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیاوہ یہ ہیں۔پروفیسر فاروق احمد صدیقی،پروفیسر سیّد ابوذر کمال الدین،سیّد ضیاء الرحمن،پروفیسر عبدالمنان طرزی،پروفیسرسیّد علیم اللہ حالی،پروفیسر رئیس انور،پروفیسر انور پاشا(نئی دہلی)پروفیسر سیّدشفیق احمداشرفی(لکھنؤ)پروفیسر آفتاب اشرف،پروفیسر محمد علی جوہر(علی گڑھ)پروفیسر قمر الہدیٰ فریدی(علی گڑھ)پروفیسر محمد کاظم(دہلی)پروفیسر اشرف امام،پروفیسر حامد علی خان،پروفیسر ارشدمسعود ہاشمی، پروفیسر سیّد آلِ مجتبیٰ،ڈاکٹرسنجئے کمار(رجسٹرار)پروفیسر رَوی کمار شریواستو،پروفیسر محبوب اقبال،ڈاکٹرراکیش کمارپروفیسرشہاب عنایب ملک (جموں) پروفیسر ظہیر رحمتی(دہلی)پروفیسر ریاض احمد (جموں)پروفیسر خطیب اللہ حمیدی،ڈاکٹرغلام سرور، پروفیسر ظفرسلطان،پروفیسر نصرت جہاں (کوٹہ) پروفیسر مقبول حسین، پروفیسر محمد جاوید(ملیشیا)ڈاکٹر غضنفر اقبال(گلبرگہ)ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹرمحمد احسان، ڈاکٹر اظہار عالم، ڈاکٹر محمد صادق حسین، ڈاکٹر سیّد شاہد اقبال، ڈاکٹرمحمدامان اللہ،ڈاکٹر وِنود بیٹھا،ڈاکٹراقبال محمد سمیع،ڈاکٹر جلال اصغر فریدی،خلیل الرحمن قاسمی، ڈاکٹرامیتیش کمار رنجن،ڈاکٹر انِل کمار، ڈاکٹر دُھروب کمار،محمد نیاز احمد،ڈاکٹر ایس۔ایم۔ حبان الحق، ڈاکٹر دانش شبیر،شجی الہدیٰ،محمد شمیم عالم،محمد علاء الدین،محمدآزاد،محمد راشدرضا، امام الدین امامؔ (نئی دہلی)سیّدآلِ محتشم، فائزہ ظفر،سیّدآلِ حاشر، وغیرہم نے موصوف کو مبارکباد پیش کیااور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

