Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
خصوصی مضامین

حج ۲۰۱۹۔ تلخ و شیریں مشاہدات – محمد بشیر مالیر کوٹلوی

by adbimiras اپریل 20, 2022
by adbimiras اپریل 20, 2022 0 comment

میرے لیے سال ۲۰۱۹بہت ہی مبارک ثابت ہوا۔ اس سال میری برسوں کی تمنّا پوری ہوگئی۔ جی ہاں۔۔۔! مجھے حج ادا کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اپنی شریکِ حیات کے ساتھ جولائی ۲۰۱۹کے پہلے ہفتہ میں سجدوں کی اُس سر زمین کی زیارت کے لیے روانہ ہوا۔ پہلا پڑائو خوش قسمتی سے مدینہ ہی تھا۔ جہاں رہ کر ہمیں چالیس نمازیں ادا کرنا تھیں۔ وہ بھی باجماعت اور اقامت کے ساتھ۔ ہمارے حصّے میں جو ہوٹل آیا وہ بہتر تھا۔ حج کمیٹی کے انتظامیہ نے ہمارے لیئے ایک کمرہ نامزد کر دیا، ہم اپنا سامان لے کر جب کمرے میں داخل ہوئے وہاں پانچ افراد پہلے سے ہی موجود تھے۔ یہ الگ بات کہ دو خالی بستر ہمارا انتظار کر رہے تھے۔ کمرے میں سامان رکھنے کی جگہ نہ تھی۔ کیونکہ پانچ بندوں نے پہلے سے ہی اپنا سامان ایڈجیسٹ کر لیا تھا۔

میں یہ مضمون کسی پر الزام لگانے کے لیئے یا کسی کو بد نام کرنے کے لیئے نہیں لکھ رہا ہوں۔ پچھلا سال کرونا کی نذر ہوگیا۔ دنیا بھر سے اس مبارک سفر کرنے کے لیئے کوئی گھر سے نہیں نکلا۔ اس سال سرکار کی طرف سے شاید اعلان ہوا تو یہ چند باتیں آپ کے سامنے رکھنے جا رہا ہوں تاکہ آپ کو ہندوستانی حج کمیٹی جو ٹی۔وی اور پرنٹ میڈیا پہ اپنے حسنِ انتظام کا ذکر کرتی ہے آپ کو ان کے حسنِ انتظام کے بارے میں مطلع کردوں اور یہ بھی کہ ہم پہ کیا بیتی۔ بہرحال ہم سات افراد تھے جو گندم کی بوریوں کی طرح ایک کمرے میں بھر دیئے گئے تھے۔جہاں خیر سے ایک غسل خانہ تھا۔ باورچی خانہ ندارد ۔ بعد میں پتہ چلا کہ کمرے میں آگ جلانا منع ہے۔ باتھ روم میں ایک آدمی جاتا تھا باقی لوگ انتظام کی گھڑیاں گننے کے لیئے مجبور ہوجاتے۔ کچھ اس مقدس شہر کی برکتیں کچھ ہمارا ثواب لوٹنے کا جذبہ، ہم نے مل کر خوشی خوشی وقت گذارا۔ جب ہمارا مدینہ سے کوچ کرنے کا وقت آیا تو بخدا مدینہ چھوڑنے کو جی نہیں چاہ رہا تھا۔ دل چاہتا تھا کہ ساری زندگی کے لیئے اسی شہر میں مقیم ہو جائیں۔ میرے آقا کا شہر ہے ہی اتنا پرکشش اور پیارا کہ بیان سے باہر ہے۔

14جولائی کو نویں دن ہمیں مکّہ معظمہ کے لیئے روانہ کر دیا گیا اور ہوٹل خدادست ہمارا مسکن بنا دیا گیا۔ ہماری خوش قسمتی یہ رہی کہ مذکورہ ہوٹل مین روڈ پہ واقع تھااور سڑک پارکرتے ہی جامع مسجد محفوظ موجود تھی۔ نماز باجماعت پڑھے کی بڑی سہولت تھی۔ مکّہ میں ہم 36دن مقیم رہے۔ وہاں کے تلخ و شیریں مشاہدات آپ کے سامنے پیش کرنے جا رہا ہوں کیونکہ آپ کو بھی انشائ اللہ اس مقدّس سر زمین پر پائوں رکھنا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ ہر کلمہ گو کو حج ضرور نصیب کرے۔ (آمین)۔ مدینہ شہر کا ذکر ہی کیا کریں وہ تو جیسے ایک خوبصورت خواب تھا۔ قدم قدم پر صفائی کرمچاری۔ گلیاں،سڑکیں اس قدر صاف ستھری اور جاذب نظر کہ جنّت کا گماں ہوتا ہے۔ اس سرزمین کی سب سے بڑی صفت یہ ہے کہ وہاں جاکر انسان صرف حال میں جیتا ہے۔ نہ ماضی کی تلخ و شیریں یادیں، نہ مستقبل کی کوئی فکر۔ مسجدِ نبوی اس قدر مکمل اور خوبصورت کہ کچھ مت پوچھئے۔ حکومت کا بہتر سے بہترین انتظام ۔ ایک مزے کی بات یہ کہ مسجد میں ہر وقت آبِ زم زم میّسر ہے۔ جس قدر چاہیے پیجیئے۔مسجد کے اندر کی ایک بات ہمیں اچھی نہیں لگی۔ وہ یہ کہ ہر دروازے کے آگے جوتے رکھنے کے لیئے محفوظ چوبی جگہیں بنی ہوئی ہیں۔ حاجی لوگ جوتا وہاں رکھنے کی بجائے جوتے ہاتھ میں پکڑ کر اندر لے جاتے ہیں۔ مسجد کے اندر بہت ہی عمدہ سنگِ مر مر کے ستون بنے ہوئے ہیں جن کی نچلے حصّوں میں سیٹ اے۔سی ٹھنڈی ہوا چھوڑتے رہتے ہیں۔ ستونوں کے ساتھ دائیں بائیں لکڑی کے ریک بنے ہوئے ہیں۔ ایک طرف والے ریک میں پچاسوں قرآن کے نسخے پڑے رہتے ہیں۔ اُٹھائیے، پڑھیئے اور وہیں رکھ دیجئے۔ پلّر کے دوسری طرف والے ریک میں لوگ جوتے رکھتے ہیں۔ کئی بار ہم نے دیکھا کہ جوتوں اور قرآن کا فاصلہ بہت کم رہ جاتا ہے یہ بات تکلیف دیہہ ہے۔ عصر کی نماز پڑھ کر ہم مسجدِ نبوی میں بیٹھے رہتے تھے، مغرب پڑھ کر ہی باہر نکلتے تھے۔ عصر کے بعد یکایک نوجوان اور پھرتیلے لڑکے آجاتے اور آناً فاناً سب کے سامنے دسترخوان بچھا دیتے۔ دیکھتے ہی دیکھتے دستر خوان پر موٹے کاغذ کی پلیٹوں میں کھجوریں، پتلی تندوری روٹی جیسی ڈبل روٹی اُسے ہم بَن بھی کہہ سکتے ہیں اور دہی کے کاغذی کپ اور چمّچ۔ مسجد میں نمازی چاہے پچاس ہزار ہوں یا دس ہزار ، دس منٹ میں یہ ناشتہ سب کے سامنے پہونچ جاتا ۔ وہ کھجوریں اوپر سے زرد اور نیچے سے برائون ہوتی ہیں جو بے حد میٹھی ہوتی ہیں۔ ناشتہ کے بعد اگر آپ چائے کے خواہشمند ہیں، قہوہ سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ کوئی ہلڑ بازی نہیں ہوتی۔ لوگ بڑے سکون سے ناشتہ کرتے ہیں۔ کچھ لوگ کھاکر، کچھ چیزیں اپنے کیری بیگ میں رکھ لیتے ہیں۔ جس کے لیئے کوئی منع نہیں کرتا۔ مدینہ شہر اور مسجد نبوی کی کس کس چیز کی تعریف کی جائے۔ ہر لحاظ سے مکمل اور خوبصورت جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ مدینہ کھجور کی بڑی منڈی ہے۔ ہم سب نے مدینہ سے ہی کھجوریں خرید لی تھیں۔ دوسری چیزوں کی خریداری بھی مدینہ میں ہی مناسب رہتی ہے۔

مکّہ معظمہ پہونچ کر ہمیں ہوٹل پہونچا دیا گیا۔ پہلے ہوٹل کا حال سنئیے۔ یہ ہوٹل بنا ہی حجاج اکرام کے لیئے تھا، ہر ایک منزل پر ایک طرف تین کمروں کا سیٹ جس میں دو باتھ روم ، ایک کچن ساتھ میں ایک عدد فرج۔ ایک کمرے میں چار پانچ افراد کے لیئے ایک ڈریسنگ الماری ، جتنے حاجی کمرے میں اتنے ہی بیڈ۔ سفید بیڈ شیٹیں اور سفید پلّوکور۔ پورے ہوٹل میں پنجاب کے تمام حجاج اکرام سماگئے۔ ہم چھے افراد ایک کمرے میں تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ہوٹل سال بھر میں صرف حج کے ایّام میں ہی کھولا جاتا ہوگا۔ شاید سال بھر کے لیئے بلڈنگ بند رہتی ہے۔ کیونکہ ہوٹل کی خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ کیوارڈ دیمک زدہ ہیں۔ باتھ روم میں صرف انگلش شیٹ ، اُس کا بھی اوپر والا رنگ ٹوٹا ہوا تھا۔ ہماری پوری بلڈنگ میں انتظامیہ نے تین چار بنگلہ دیشی لڑکے مقرّر رکھے تھے۔ ہماری پریشانیوں اور ضرورتوں کو تو وہ بغور سنتے تھے۔ مگر کوئی حل نہیں تھا اُن کے پاس حاجیوں کے مسائیل کا۔ 36 دنوں میں ہماری ٹائیلیٹ کا رنگ نہیں بدلاگیا، سیٹ کی ٹنکی بھی میں خود ہی ٹھیک کر لیتا تھا۔ مدینہ میں 9 دنوں کے لیئے ہوٹل اچھا دیا، جس کے باتھ روم میں تولیے بھی ملتے تھے۔ شیمپو وغیرہ بھی میسّر تھے۔ مکّہ میں ایسا کچھ نہ تھا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہماری حج کمیٹی آف انڈیا کے ذمّہ داران خود جاکر حجاج کی رہائِش کے لیئے ہوٹل پسند کرتے ہیں۔ ساری بات یہاں ختم ہوتی ہے کہ دوسرے ممالک کی حج کمیٹیاں ایک جذبہ کے تحت کام کرتی ہیں ہمارے ہاں دکھاوے کے لیئے محض خانہ پُری کی جاتی ہے۔ حج سے لوٹ کر عزیزیہ والے صرف شکایت زبان پر لاتے ہی نہیں، تقریباً ۸۰فیصد لوگ تو ان پڑھ ہوتے ہیں۔ دوسرے لوگ بھارت آکر ساری تکلیفیں بھول جاتے ہیں۔ اسی لیئے اگلے سال جانے والوں کو وہی زیادتیاں بھگتنی پڑتی ہیں جو حالیہ سال والوں نے بھگیتں۔

مکّہ میں قیام کے تیسرے دن ہمارے کمرے کی ایک خاتون کو بخار آگیا۔ وہ ماں اور بیٹا تھے۔ خاتوں بخار سے جل رہی تھی۔ازراہِ ہمدردی میں اُن کے ساتھ ہندوستانی ڈِسپینسری چلا گیا جو پنجاب ، ہریانہ اور اترپریش کی اکلوتی ڈسپینسری تھی۔ ایک لمبے انتظار کے بعد ہمارا نمبر آگیا۔ ڈاکٹر نے خاتون کو نظر بھر دیکھا اور نسخہ لکھنے لگا۔ میں نے دبی زبان میں کہا، ڈاکٹر صاحب مریض کو تھرمامیٹر تو لگا کر دیکھ لیں کہ کتنا بخار ہے۔ ڈاکٹر اس طرح چونکا جیسے میں نے اُس کو گالی دے دی ہو، پیشانی پر بل ڈال کر بولا، ڈاکٹر میں ہوں یا تم ہو، میں نے جواب دیا، سر آف کورس یو آر دی ڈاکٹر۔ ڈاکٹر کے لہجہ سے پتہ چلتا تھا کہ وہ سائوتھ انڈین ہے۔ میں عاجزی سے بولا، سَر جب ہمیں معلوم ہوگا کہ مریض کو بخار۱۰۰ہے یا ۱۰۴ تبھی ہم دوا دیں گے۔ اتنا سننا تھا کہ ڈاکٹر ہتھّے سے اُکھڑ کر بولا بلکہ چلّایا۔ ہمارے پاس تھرمامیٹر نہیں ہے۔ ہم کس کس کو تھرمامیٹر لگائیں۔ کافی لَے دے ہوئی۔ خاتون کی حالت غیرہو رہی تھی۔ میں نے کمرے سے باہر نکلنا بہتر سمجھا۔ باہر ڈسپنسری کے دو ملازم مجھ سے الجھ گئے کہ مجھے ڈاکٹر صاحب سے ایسے بات نہیں کرنا چاہیئے تھی۔ میں نے کہا بھائی ڈاکٹر کے اخلاق اور اچھے سلوک سے ہی مریض آدھا شفایاب ہوجاتا ہے۔ وہ بھی کیا کریں۔ تین چار ڈاکٹر اور ہزاروں مریض گلے کی انفیکشن تو وہاں نوّے فی صدی لوگوں کو ہوجاتی ہے۔ عرفات میں قیام کے دوران بیگم کی علالت کے سلسلے میں مجھے وہاں کے بڑے اسپتال میں جانا پڑا۔ عربی ڈاکٹروں کا اخلاق پیار بھرا سلوک سبحان اللہ۔ ان سے مل کر معلوم ہوا کہ حقیقت میں مومن کس قدر بلند اخلاق ہوتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر لڑکی جو اردو بولتی تھی، وہ عرب تھی، اُس کی پیاری آواز بھولتی ہی نہیں۔ بیگم کو اس کا بار بار امّی کہنا تسلّیاں دینا اور بہترین ٹریٹمینٹ دو گھنٹے بعد جب ہم خیموں کی طرف لوٹے تو اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر میں نے اُسے دعا دی، کہ بیٹی اللہ تمہارے دل کی ہر مراد پوری کرے۔ حالانکہ اُن ڈاکٹروں نے اپنی ڈیوٹی نبھائی۔ اُن کا سلوک بھلایا نہیں جاتا۔ سلوک ہمارے ہندوستانی بھائیوں کا بھی ناقابلِ فراموش ہے۔ مگر اُنہیں یاد کرکے دکھ ہوتا ہے اور عرب ڈاکٹروں کو یاد کرکے خوشی ہوتی ہے۔ دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ یادیاد کا فرق ہے۔سرکار ہم سے میڈیکل ایڈ کے نام پر رقم تو لیتی ہے۔ مگر علاج معالجہ کی سہولت انتہائی کمزور ہے۔ کسی سے سوال نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹر اپنا اخلاق شاید بھارت ماں کے قدموں میں ہی چھوڑ جاتے ہیں۔ ایک واقعہ سنئیے، میری اور اہلیہ کی مکّہ میں یہی روٹین رہی کہ حرم شریف جانا، طواف کرنا اور بیٹھ کر خانہ کعبہ کو نہارتے ہوئے تسبیحات کرتے رہنا۔ ۳۱ جوالائی کے دن جو ہم پر مصیبت ٹوٹی وہ ہم کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ اُس دن ہم حرم شریف میں تھے۔ بیگم کی طبیعت کچھ ناساز تھی۔ طواف کرنے کے بعد بیگم نے خواہش ظاہر کی کہ مطعب میں بیٹھنے کی بجائے ہم فرسٹ فلور پر چل کر بیٹھیں، وہیں عبادت کرتے رہیں گے اور خانہ کعبہ کو دیکھتے رہیں گے۔ میرا بھی جی ایسا ہی ہو رہا تھا۔ میں نے ہاں کر دی۔ اس دن بلا کا رش تھا۔ ہم الیکڑک سیڑھی کی طرف بڑھ گئے۔ رش کیوجہ سے ہم برابر برابر کھڑے ہونے کی بجائے بیگم مجھ سے ایک سیڑھی آگے کھڑی ہوگئیں، بیگم ایک دم بوکھلا گئیں اور سیڑھیوں سے لڑھک گئیں۔ نیچے سے میں نے سنبھالا اوپر انڈونشیا کی عورتوں نے کھینچا۔ جوں توں خطرہ ٹل گیا اور ہم فرسٹ فلور پر پہونچ کر دو کرسیاں لے کر بیٹھ گئے۔ بیگم کے پائوں میں سخت تکلیف تھی۔ اُن کا پائوں زخمی ہوگیاتھا اور خون بہنے لگا۔ میں نے جیب سے رومال نکالا۔ آبِ زم زم سے بھگو کر پائوں میں باندھ دیا کہ خون بند ہوجائے گا۔ تھوڑی دیر بعد رومال پورا سرخ ہوگیا اور بیگم کا درد بھی سِوا ہوگیا۔ ہم دونوں وہاں سے اُٹھ کر بس اسٹینڈ کی طرف چل دئیے۔ حرم شریف سے تقریباً ایک کاومیٹر کا فاصلہ آہستہ آہستہ طے کیا اور ہم ہندوستان بس اسٹاپ پر پہونچ گئے۔ جہاں چھوٹا سا ٹینٹ لگا رہتا تھا اور ہمارا ترنگا لہرا رہا تھا۔ ٹینٹ میں کچھ ملازمین بیٹھے گپّیں ہانک رہے تھے۔ میں نے اُن سے کہا کہ بھئی ہماری بیگم کا پائوں زخمی ہوگیاہے ، خون بہہ رہا ہے۔ یہاں پر ڈسپینسری کا انتظام ہے۔۔۔؟ ڈریسنگ کروانا ہے۔ وہ برجستہ بولے، ڈسپینسری تو ہے صاحب، پٹّی کرنے والا کوئی نہیں۔ ہمارے دوسرے سوال پر انہوں نے بتایا کہ میڈیکل سٹاف آرام فرما رہا ہے۔ قہر درویش برجان درویش۔ دو چار تیکھے جملے سُناکر میں نے غصّہ نکالا۔ دو نمبر بس پکڑی اور جائے رہائش کی طرف روانہ ہوگئے۔ اپنے بس سٹاپ اتر کر ہم قریب ہی ڈسپینسری کی طرف چل دیئے۔ نرس سے پٹّی کرواکر ہم ڈاکٹر کے پیش ہوگئے۔ میں نے مختصراً سارا قصّہ سنایا۔ خاموشی سے سن کر ڈاکٹر نسخہ لکھنے لگے۔ میں نے عرض کی ، ڈاکٹر صاحب اہلیہ کے پائوں میں لوہا لگا ہے، ااپ پلیز ٹائیٹینیس کا ٹیکا لگادیں۔ ڈاکٹر نے مجھے گھور کر دیکھا اور کہا ہمارے پاس تائیٹینس کا ٹیکہ نہیں ہوتا۔ سیڑھی کا آہنی کونہ پیر کو زخمی کر گیا۔ اگر کسی وجہ سے بیگم کو سیپٹک ہوجاتا تو جان جانے کا خطرہ بھی تھا۔ خدانہ کرے ایسا ہو جاتا تو کون ذمہ دار تھا۔ ظاہر ہے حج کمیٹی آف انڈیا۔ دو لاکھ روپے لے کر تھرڈ کلاس ہوٹل جس سے ہمارے دیش کی دھرم شالائیں بھی اچھی ہوتی ہیں۔ ڈسپینسریز کایہ حال کہ لوگوں کے ساتھ جانوروں کا سا سلوک کیا جاتا ہے۔ سارا عملہ تلخ زبان میں بات کرتا ہے۔ گنے چنے امراض کی گنی چنی دوائیاں جو ہر حاجی کے ہاتھ پر رکھ دی جاتی ہیں۔ طبّی سہولیات جو انسانی زندگی کے لیئے اہم ہے اس کا یہ حال اور میڈیا پر دعوٰے کرتے ہیں کہ حاجیوں کے لیئے کمیٹی بہترین انتظام کرتی ہے۔

دوسرا المیہ یہ کہ حجاج اکرام کو اپنے گھر سے آٹا، چاول، دالیں ، مرچ، مسالے ، گھی اور ساتھ میں پورے برتن، توا پرات، بالٹی غرض کہ سارا سامان لے جانا پڑتا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کے حجاج جو کرنسی کے لحاظ سے تقریباً ہمارے برابر ہی رقم ادا کرتے ہیں اُن کو بہترین ہوٹلوں میں ٹھہرایا جاتا ہے۔ جہاں ناشتہ ، کھانا اُن کو ہوٹل ہی مہیّا کرتا ہے۔ وہ کھانا پکانے کے تردّد سے بچ جاتے ہیں کوئی سامان نہیں لے جاتے۔ دیگر ممالک کے حجاج مثلاً انڈونیشیا، بنگلہ دیش ، ایران وغیرہ کو سات ستارہ ہوٹلوں میں ٹھہرایا جاتا ہے۔ شاید میرا بھارت ہی ایسا دیش ہے جس کے حاجیوں کو دوران حج عبادت کے ساتھ ساتھ روٹیاں بھی سینکنی پڑتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جو حاجی دو لاکھ کی رقم دے سکتا ہے وہ ڈھائی بھی دے سکتا ہے۔ اپنی سہولت اور آرام کے لیئے خرچ کر سکتا ہے۔ پھر یہ روٹیاں پکانا ہمارا ہی ٹریڈیشن کیوں بن گیا۔ اس کے باوجود بڑے بڑے دعوے کرنا ٹی۔وی سکرین پر ۔ ذرا دوسرے ممالک کے حاجیوں کا حال دیکھئے، کتنے مزے میں ہیں وہ لوگ۔گھریلو کام کی اُن کو فکر نہیں ہوتی۔ بس صرف عبادت اور عبادت۔

اب کچھ ہمارے حاجی لوگوں کے بارے میں بھی سن لیں ۔ مدینے میں تو سب ٹھیک ٹھاک رہا۔ مکّے میں آکر لوگوں نے اپنی عادات کا کھل کر مظاہرہ کیا۔ اُس سرزمین کے باشندے شیخ لوگ ازراہِ ثواب کھانے پینے کا سامان اپنے کارندوں کے ہاتھ گاڑیوں میں لادکر حاجیوں کے لیئے بھیج دیتے ہیں۔ خیرات کا یہ مال دیکھ کر حاجی لوگ آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ ایک دن ایک گاڑی والا چھوٹے کیک پیس بانٹ رہا تھا۔ لوگ دیکھتے ہی ٹوٹ پڑے ۔ مجھے دو دے ، مجھے چار ۔ کارندے نے تنگ آکر کیک پیس ہوا میں اچھالنے شروع کر دیئے، ہمیں ماضی کے وہ دن یاد آگئے جب دولہا میاں کی گھوڑی کے آگے بچے مل کرتانبے کے پیسے اکنّی، دونّی لوٹا کرتے تھے۔ پانی کی بوتلوں، فروٹی کے پیکٹوں، بریانی کی پیکنگ پر حاجی لوگ اس طرح ٹوٹ پڑتے کہ خدا کی پناہ ۔ تقسیم کرنے والے کارندے شور مچاتے، حاجی لائین، حاجی لائین، حاجی لائین۔ اُن کی کوئی نہیں سنتا تھا۔اس چھینا چھپٹی میں کئی ایک کے کپڑے پھٹ جاتے۔ مفت میں مال بٹتا دیکھ کر حاجی لوگ اپنی گندی عادات کا اس قدر مظاہرہ کرتے ہیں کہ خدا کی پناہ یہ سب دیکھ کر بخدا ہماری نظریں شرم سے جھک جایا کرتی تھیں کہ ہم ہندوستانی حاجیوں کا ان عربوں پر کیا اثر پڑتا ہوگا۔ بریانی کے چار چار پیکٹ لوٹ کرلے جاتے۔ جونہ کھایا جاتا وہ سڑکوں پر پھیل جاتا۔ محفوظ مسجد کے نِزد، بس سٹاپ نمبر 2 کے قرب جو ار میں بکھرا ہوا کھانے پینے کا سامان اکثر نظر آتا تھا۔ شرم آتی تھی کہ ہم سوَچھ بھارت کے لوگ ہیں۔ ایک بار ہم نے دیکھا ، ایک عرب تربوز کی گاڑی بھر کر لاتا بیچنے کی غرض سے، میں دیکھتا رہا ۔ تین چار دن اس کے تربوز نہ بکے۔ ایک صبح اُس نے ایک بڑا سا خالی ڈبّہ لیا اور تربوز کے ٹکڑے کاٹ کاٹ کر اُس میں ڈالنے لگا اور آواز لگائی، حاجی! تربوز کے ٹکڑوں کیطرف اشارہ کرتا۔ بس پھر کیا تھا۔ لوگ کتّوں کی طرح ڈبّے پر جھپٹنے لگے، وہیں کھڑے ہوکر تربوز کھاتے اور سڑک کے کنارے پھینک دیتے۔ اس طرح اُس عرب نے تربوز سے بھری گاڑی خالی کر دی مگر خدا کی پناہ حاجیوں کی بھوک نہ مٹی۔ یہ بات سمجھ سے باہر تھی کہ جو حاجی ڈھائی لاکھ خرچ کرکے حج کرنے آتا ہے وہ دو چار ریال بچانے کی خاطر کھانے پینے کی چیزوں پر اس طرح کیوں ٹوٹ پڑتا ہے۔ ساری تمیز، اخلاق کی قدریں، اپنا ایمیج، ملک کا وقار سب کچھ بھول جاتا ہے۔ یقین کریں لنگّر لوٹنے والوں کا تعلق دو خاص صوبوں سے ہے جن کا نام لینا میں اچھا نہیں سمجھتا۔ ہاں میں وہاں سے گذرتے ہوئے، لوٹنے والوں سے پوچھ ضرور لیتا تھا کہ حاجی جی۔۔۔۔ کہاں کے ہو۔۔۔۔؟

ہماری حج کمیٹی آف انڈیا کو ائیر انڈیا ایک ایسی کمپنی دکھائی دیتی ہے جو دنیا میں سب سے بہتر ہے جب کہ فارنر تو اس میں سفر کرنے سے ہی گھبراتے ہیں۔ ہم چونکہ عزیزیہ حاجی تھے، ہندوستانی اور اس پر طرّح یہ کہ ۔۔۔۔۔۔! بہرحال ائیر انڈیا کے حسنِ سلوک کی داستان بھی ملاحظہ فرمائیں۔

ہمارے ہوٹل میں 16 اگست کو نوٹس لگ گیا کہ تمام حاجی اپنا اپنا سامان 17 اگست کی صبح سات شارپ ریشیپشن پر لے آئیں۔یہیں کسٹم کی خانہ پوری ہو گئی اور فلائیٹ کے کارڈ اور چٹیں لگیںگی۔ ہماری فلائیٹ 19 اگست کو صبح چار بج کر چالیس منٹ پر جدّہ سے روانہ ہونا تھی۔ اعلان ہوا کہ سب کو 18 اگست بعد از عصر لے جایا جائے گا۔ ہم پنجابیوں کی فلائیٹ نمبر 503 تھی۔ ہم سب نے اپنا سامان سویرے سویرے گرائونڈ فلور پر پہونچا دیا اور منتظر تھے کہ کب کارندے آئیں گے۔ سامان کا وزن اور دوسری چیکنگ کرکے سامان لے جائیں گے جو ہمیں دہلی ائیر پورٹ پر ملے گا۔ ہمارا طوافِ وداع باقی تھا ہمارے ساتھ اور لوگوں کا آخری طواف بھی باقی تھا۔ صبح سے شام ہوگئی، ائیر انڈیا اور کسٹم کا سٹاف نہیں آیا۔ مغرب کے بعد فون کیا تو پتہ چلا کہ سامان اس لیئے نہیں اُٹھایا کہ ائیر انڈیا کے ٹوکن نہیں آئے۔ اب طوافِ وداع بھی ضروری تھا۔ ہم رات کے گیارہ بجے حرم شریف گئے طواف کرکے رات کے دو بجے واپس آئے۔ 18 اگست کی صبح سے ہم پھر سٹاف کے انتظار میں بیٹھ گئے۔ اسی انتظار میں شام کے پانچ بج گئے۔ کسی نے پریشان ہوکر فون کیا تو جواب ملاآرہے ہیں۔ آپ سب کو فلائیٹ کے وقت پر جدّہ ائیر پورٹ پہونچا دیا جائے گا۔ مغرب کے بعد سٹاف آیا اور بغیر وزن دیکھے، سامان پہ ٹوکن لگاکر سامان اُٹھالیا گیا۔ جن کے سامان کا وزن زیادہ تھا وہ حاجی بہت خوش ہوئے۔

بعد از مغرب پورے 36 گھنٹے کے انتظار کے بعد حاجی لوگ صرف شکایت زبان پہ نہ لا کر، چپ چاپ بسوں میں بیٹھ گئے جو ہمیں جدّہ لگانے کے لیئے لگی تھیں۔ ہم لوگ ڈنر کی پرواہ کیئے بغیر بسوں میں بیٹھے رہے۔ بسیں چلیں اور ہم سب رات کے بارہ بجے جدّہ ائیر پورٹ پہونچ گئے اور حلقۂ انتظار میں بیٹھ گئے کیونکہ فلائیٹ چار بج کر چالیس منٹ پر تھی اور ہمیں دو گھنٹہ پہلے ائیر پورٹ کے اندر داخل ہوجانا تھا۔ ٹائیم ٹیبل کے بورڈ پر ٹائیم بدلتا رہا اور ہم ندیدوں کی طرح دیکھتے رہے۔ صبح نو بجے ہم بھوکے لوگوں کو ایک چھوٹا کیک پیس اور ایک عدد پانی کی بوتل مل گئی۔ گویا وہ ہمارا ناشتہ تھا، ہم اپنی گرہ سے چائے وائے پیتے رہے۔ کبھی شور اُٹھتا ، فلائیٹ کینسل ہوگئی۔ کبھی آوازیں آجاتیں کہ فلائیٹ چلے گی۔ ائیر انڈیا کے آفیسروں سے کئی بار جھڑپ بھی ہوگئی۔ کچھ آفیسروں نے طے کر لیا کہ 5039 آج ہی چلا دی جائیں۔ باقی کل جائیں ہم پھر انتظار کی گھڑیاں گننے لگے۔ ظہر پڑھی تو کارندے بریانی کے پیکٹ بانٹنے لگے۔ ابھی لنچ کر ہی رہے تھے کہ اعلان ہوگیا کہ فوراً لائین میں آجائو۔ کھانا ہاتھ میں اُٹھائے ہم لائین میں لگ گئے اور خدا خدا کرکے ائیر پورٹ کے اندر داخل ہوگئے، عصر ائیر پورٹ کے اندر پڑھی اور عشائ اور مغرب تو قضا ہونا ہی تھیں۔ خدا خدا کرکے ہم دہلی ائیر پورٹ پر علی الصبح پہونچے اور دیگر فارملٹی کے بعد اپنے اپنے گھروں کوروانہ ہوگئے اس مقدس سفر کے اختتامی مراحل میں ائیر انڈیا کی مہربانیاں بھلائی نہیں جا سکتیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ سعودی ائیر لائینز میں بہترین سہولیات ہیں اور وقت کی پابندی بھی بہت ہے۔ ائیر انڈیا کے کرایہ سے تھوڑاسا ہی زیادہ ہے۔ ہماری حج کمیٹی گھٹیا ہوٹل اور ائیر انڈیا ہی کیوں چنتی ہے۔۔۔۔؟ اپنے قلم سے کیا لکھیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔۔۔؟ آج یعنی 9 نومبر 2020 کو ہمیں فی حاجی چودہ ہزار روپے واپس ملے ہیں۔ یہ کس عمل کا کفارہ ادا ہوا ہے معلوم نہیں۔

 

 

٭٭٭٭

محمد بشیر مالیر کوٹلوی

منٹو سٹریٹ، بیک سائیڈ پنجاب اردو اکیڈمی

آئوٹ سائیڈ دہلی گیٹ، مالیر کوٹلہ۔پنجاب

موبائیل:- 09417423788

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
بڑے ابا کی یاد میں – پروفیسر سرور الہدیٰ
اگلی پوسٹ
رمضان نزول قرآن کا مہینہ – گل گلشن 

یہ بھی پڑھیں

گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

جولائی 26, 2025

نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا...

فروری 1, 2025

لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا...

جنوری 21, 2025

بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست...

جنوری 21, 2025

بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –...

جنوری 21, 2025

اردو کی زبوں حالی – ماریہ غزال

جنوری 18, 2025

مظفر فہمی “پر ایک طائرانہ نظر- ڈاکٹر منصور...

جنوری 6, 2025

دار المصنفین – ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

اکتوبر 8, 2024

دارالمصنفین کی مالیات کا مسئلہ : کیا کوئی...

اکتوبر 7, 2024

سچ، عدم تشدد اور مہاتما گاندھی – سید...

اکتوبر 3, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں