Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras فروری 1, 2022
by adbimiras فروری 1, 2022 0 comment

 

یادوں کا متحرک تخلیقی بیانیہ: ’’دیکھ لی دنیا ہم نے‘‘ – پروفیسر صغیر افراہیم

 

’چِترلیکھا‘ کو ریکھا چِتر کرنے والا فنکار جب یہ کہے کہ ’’دیکھ لی دُنیا ہم نے‘‘ تو مسرت وشادمانی کے ساتھ حیرت و استعجاب کے بھی دروا ہوتے ہیں۔ زندگی کے سرِ ورق کاکتابی چہرہ، عملی زندگی میں بھی ہر دم مُسکراتا، خوشیاں بکھیرتا رہتاہے۔ چھاجانے اور گھر کرلینے والا یہ چہرہ تو وَبائی ایّام (کووِڈ-۱۹) کے نفسا نفسی والے ماحول میں بھی تازہ دم رہا ہے۔ نئی نسل کے ماہر ڈاکٹروں کے مابین شب وروز بسر کرنے والے غضنفر دوسروں کے دُکھ درد میں شریک رہے ہیں، محض دلجوئی نہیں، مُداوا کرتے ہوئے، تبھی تو یہ ادیب وفنکار مُحسن ومربّی کہلایاہے۔ اِس بے حد ترقی یافتہ دُنیا میں ایسے بے لوث خدمتِ خلق کرنے والے تخلیق کار کم ہوتے جارہے ہیں ۔ آخر کیوں؟ مذکورہ خود نوشت کا یہ اہم سوال ہے، جو اِس جانب بھی توجہ مبذول کراتا ہے کہ غضنفر کی اِس مثالی تربیت میں اگر اُن کے والد محترم کی نگہبانی شامل ہے تو ڈاکٹر شہنا اور ڈاکٹر کامران کی پرورش وپرداخت میں مصنف نے بھی وہی روایت نبھائی ہے اور روایت کی اِن دونوں کڑیوں کو ہر اعتبار سے پائیداری عطا کرنے والے مُکھڑے کانام ہے، بُشریٰ جس کے بغیر’ غضنفر‘ ادھورا ہے۔

اِن روشن ستاروں کی کہکشاں کا مرکز ومحور، خوشیاں بانٹنا، بکھیرنا ہے تو کتاب، کتابی چہرہ اور عنوان قاری کے ذہن پر دستک دیتاہے، تجسّس کو مہمیز کرتا ہے اور یہی کُرید یکسوئی اوردلجمعی سے قرأت پر اُکساتی ہے۔ اِس خود نوشت سوانح میں محبوبیت، نرگیست ہے۔ آپ بیتی کو جگ بیتی میں تحلیل کرنے کا موثر انداز ہے۔ پیش کش کے اِس فنکارانہ اظہار میں نہ تو زمانے کاخوف ہے اور نہ ہی احباب کی ناراضگی کا ڈر، نیز فنکار نے اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کا بھی کوئی جتن نہیں کیاہے۔ اس بے باکی کی بنا پر رودادِ زندگی کے سفر کی حقیقت تخلیقی شکل میں جلوہ گر ہے۔

۶۷؍برس کے غضنفر ۴۵ سال سے مسلسل لکھ رہے ہیں۔ اُن کی سرگرم علمی اور ادبی زندگی اس امر پر گواہ ہے کہ وہ ہمارے عہد کے ممتاز فکشن نگار، بلند پایہ خاکہ نویس اور معروف شاعر ہیں۔ درس وتدریس کے عمل میں بھی انھوں نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ اور اب خود نوشت سوانح ’’دیکھ لی دنیا ہم نے‘‘ اُن کے ادبی تناظر وتفکر کی غماز ہے۔ سابقہ فن پاروں کی طرح غضنفر نے اسمیں بھی جدّت ونُدرت سے کام لیا ہے۔ ۳۳۶؍صفحات پر مشتمل اِس تخلیق میں خاکہ، مرقع اور قلمی تصویر کی خوبیوں کو اس طرح ہم آمیز کیا ہے کہ چرند وپرند، حیوانات ونباتات اور درودیوار بے جان اور ساکت نہیں بلکہ متحرک تصویروں کی شکل اختیار کرتے، چلتے پھرتے نظر آتے ہیں مثلاً اردو ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر، سولن (ہماچل پردیش) میں محض امرسنگھ فگار ہی نہیں خمار آلود فضا اور سُرمئی اُجالا بھی سرگوشیاں کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے، اور یہی احساس ماضی کے دروا کرتا ہے۔ وابستہ یادوں کے دوش پر وقت گزرجاتا ہے، اپنے پیچھے چھوڑ جاتا ہے حسین وطویل یادوں کا سلسلہ اور اس سلسلہ کے تمام نشیب وفراز کے لمس کو بھی قاری محسوس کرلیتا ہے۔ یہ قصہ کو بیان کرنے کا وہ ہُنر ہے جس سے غضنفر بخوبی واقف ہیں ۔

پہاڑوں کے فطری حُسن اور نشیب وفراز کا منظر بدلتا ہے تو باغات کی بستی اور گومتی کا کنارا اُبھرتا ہے۔ وہاں کی لطافت، نزاکت اور شرافت کے سائے میں گنبدوں، محرابوں اور میناروں کا ذکر رومانس کی شکل اختیار کرلیتاہے۔ چار باغ، قیصر باغ، شاہ نجف، فرنگی محل کے ساتھ مدن موہن مالویہ مارگ اور اس سے وابستہ ادبی ہلچل کی روداد ہی نہیں، تعبیر وتفسیر بھی آپ بیتی میں سمٹ آئی ہے، جس میں تہذیب کے مٹنے کا کرب بھی ہے۔ اِس کربِ جاں کو آپ بھی ملاحظہ کریں:

’’مجھے کہیں بھی وہ لکھنؤ نہیں ملا جو میرے ذہن میں بسا ہوا تھا۔ حضرت گنج میں صرف گنج رہ گیا تھا۔ قیصر باغ کیسر باغ ہوگیاتھا۔امام باڑے گرد سے اٹ گئے تھے۔ بھول بھلیوں کی سرنگیں بند ہوگئی تھیں۔ بھول بھلیوں میں ہونے والا کھیل رُک گیا تھا۔ امین آباد کی شام اداس پڑی تھی، قیصر باغ کی خوشبو ہوا ہوچکی تھی، نشاط گنج سے انبساط غائب تھی۔ ڈالی گنج کی ڈالی پھولوں سے خالی تھی۔ مجھے بڑی مایوسی ہوئی‘‘۔ (ص ۲۱۹)

اردو میں صنف خود نوشت سوانح کے فروغ، پسندیدگی اور اہمیت ومعنویت کا مطالعہ کریں تو یہ نکات عیاں ہوں گے کہ تخیل کی کارفرمائی، فضا آفرینی اور اثر پذیری کے ساتھ افراد کے درمیان رشتوں کی معنویت اردو کی تقریباً تمام خود نوشتوں میں نظر آتی ہے کہ سب میں فوقیت اظہارِ ذات اور خواہشِ خود بینی ضرور جھلکتی ہے۔ جیسے اختر حسین رائے پوری کی ’’گردِ راہ‘‘ میں بیسویں صدی کی ہلچل ہے۔ انھوں نے واقعات سے زیادہ شخصیات پر زور دیا ہے۔ جوش ملیح آبادی کی ’’یادوں کی برات‘‘ میں مبالغے کے باوجود زبان کی ادائیگی میں ادبیت اور سیاسی بصیرت کا حسین امتزاج ہے۔ سررضا علی نے ’’اعمال نامہ‘‘ میں ذہنی وجذباتی رویوں کے توسط سے یادِ ماضی کو دلکش اور موثر بنادیا ہے۔ اختر الایمان نے ’’اس آباد خرابے میں‘‘ میں گزرے ہوئے واقعات کو ذاتی زندگی میں اس طرح پیوست کردیا ہے کہ قاری کو اس میں اپنی پرچھائیاں نظر آتی ہیں۔ آلِ احمد سرورؔ نے ’’خواب باقی ہیں‘‘ اور اشتیاق عارف نے ’’یادوں کی بازیافت‘‘ میں اپنے عہد کی شورشوں پر نہایت بیباکانہ انداز میں لکھا ہے، پھر بھی ان سب میں مصنف کی شخصیت حاوی رہتی ہے۔ اسی طرح خواتین فنکاروں میں عصمت چغتائی’’کاغذی ہے پیرہن‘‘ میں ایک ایسی باشعور خاتون نظر آتی ہیں جو طبقۂ نسواں کی فلاح وبہبود کے لیے تمام بندھنوں کو توڑ دینے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ اداؔ جعفری نے ’’جورہی سو بے خبری رہی‘‘ میں بدلتے ہوئے معاشرے کی بھرپور عکاسی کی ہے۔ قرۃ العین حیدر کے فن پارے ’’کارِ جہاں دراز ہے‘‘ میں ذات سے کائنات تک کا ایسا والہانہ ذکر ہے جس میں فطرت، مزاج، افتادِ طبع، رجحانات ومیلانات سبھی کچھ سمٹ آئے ہیں۔ کشور ناہید نے ’’بُری عورت کی کتھا‘‘ میں ذاتی زندگی کا بیان اس طرح کیا ہے کہ فردِ واحد کی زبوں حالی، بیشتر عورتوں کی کہانی بن جاتی ہے۔ موضوع، برتاؤ اور پیش کش کے اعتبار سے یہ منفرد فن پارہ ہے۔ فصیح احمدصدیقی، اطہر صدیقی، انیس قدوائی اور نفیس بانو شمع نے بھی اس جانب توجہ دیتے ہوئے کامیاب آپ بیتیاں لکھی ہیں۔

غضنفر ہمارے عہد کے ایسے فنکار ہیں جنھوں نے جس صنفِ ادب کی جانب توجہ دی، کامیابی نے ان کے قدم چُومے ہیں۔ ’’دیکھ لی دنیا ہم نے‘‘ میں شخصیت چاہے بُوم فادر، احمد سورتی کی ہو، یا شہریار کی، ایسی مستحکم ہے کہ مشفقانہ شفقتیں صاف جھلکتی ہیں۔ یونس اسلم، رشید قریشی اور سعید الدین مینائی سے قُربت ہے، محض شناسائی نہیں۔ خلیل الرحمن اعظمی ، قاضی عبدالستار، نادر علی خاں اور سید محمدامین کے بیان میں محض سیرت نہیں، خارجی پہلوؤں تک رسائی ہے۔ خدوخال اور عادات واطوار کا اظہار پُرلطف انداز میں ہے۔ انھوں نے محض چہرہ بشرہ، رہن سہن اور طور طریق کو ہی نہیں اُبھارا ہے بلکہ تہہ دار پہلوؤں سے بھی قاری کو اشاروں اشاروں میں واقف کرادیا ہے۔ حقیقت اور تخیل کے توسط سے کہیں کہیں واقعہ میں حدود واربعہ کا ذکر اِس طرح کیا ہے کہ وقت اور مقام کے ساتھ کرداروں کا رنگ وروپ، شخصی جھلکیاں، خواہشیں، آرزوئیں، نفسیاتی کیفیات اور برتاؤ بھی اُجاگر ہوتاہے۔ فضا وماحول کی عکاسی ایک فطرت شناس کی طرح کی ہے۔ ہر جملے سے خلوص، محبت اور اپنائیت کا اظہار ہوتا ہے۔ وہ احباب علی گڑھ کے ہوں یا کسی اور شہر کے، نہ بیجا تعریف، نہ غیر مناسب تنقید۔ جہاں جہاں طنز ومزاح درآیا ہے وہ بھی بے تکلفی کی دلیل ہے۔

غضنفر کی اِس آپ بیتی میں ہوش سنبھالنے سے دورِ حاضر تک کی جھلکیوں میں چاہے وہ خود ہوں یا دیگر اشخاصِ قصہ، ہر اچھے بُرے پہلو کی خوبیوں اور کمزوریوں کو افسانوی رنگ میں رنگ دیا ہے۔ اس رنگ آمیزی میں خود کلامی بھی ہے اور استفہامیہ لہجہ بھی۔ ایک منظر کے بعد دوسرے منظر میں ربط ہے۔ سرشتِ جنوں کی ہو، حصولِ علم کی یادورانِ ملازمت کی، سبھی کے بیان میں تاثر، تخیل اور تفکر کو ہم آمیز کردیا ہے۔ قوتِ مشاہدہ وحافظہ کی بہترین مثال نوعمری کی بِپتاہے۔ سیوان اور گوپال گنج کی خوش گوار فضا میں پروان چڑھنے والے چھوٹے چھوٹے واقعات وحادثات قاری کو لاشعوری طور پر اپنے بچپن میں پہنچادیتے ہیں، جہاں معصومیت، شرارت اور محبت ہے۔ ٹوٹ کر چاہنے کی للک ، مروجہ رواج اور توہم کی تپش بھی ہے۔ اِس منظر نامہ میں گاؤں اور قصبہ کے ساتھ ساتھ وہ شہر بھی اُبھرتا ہے جہاں ’’نفرت اور عداوت کے کلّے نہیں پھوٹتے۔ دلوں کے درمیان دُوری نہیں ہوتی‘‘اسی لیے وہاں کی فضا سُونی نہیں ہوئی۔ یکجہتی اور مساوات کو دیمک نہیں لگی لیکن آسیبی ہواؤں نے اب وہاں کی فضا کو بھی مکدر کردیا، صدیوں سے بہنے والے گنگا جمنی دھاروں کو آلودہ کردیا۔ اچانک سوال اُبھرتا ہے کہ اِس کدورت و کثافت کا ذمہ دار کون ہے؟ حسّاس قاری کے روبرو افتاد، افکار ونظریات کا منظر اُبھرتا ہے اور دھیرے دھیرے ذہن نشین ہوتا ہے کہ یہ کھیل مفاد پرستوں کا ہے جو ہوسِ منصب واقتدار میں اپنی ہی روایتوں اورمقدس یادوں کو فراموش کررہے ہیں۔

غضنفر دوسروں پر طنز کرنے کے بجائے حالات سے چشم پوشی کے رویہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ صورتِ حال کامعروضی مطالعہ اُن کے تاثرات سے عیاں ہوتا ہے۔ حقائق بیان کرنے میں وہ کوتاہیوں اور لغزشوں سے گُریز نہیں کرتے اور نہ ہی مصلحت سے کام لیتے ہیں۔ احساسات وجذبات کی سرگزشت بیان کرتے ہوئے غمِ دل کس طرح درآتا ہے اُس کی ایک مثال ملاحظہ ہو:

’’— علی گڑھ کی زندگی میں میری اچھی خاصی رسم وراہ رہی۔ جن میں سے کچھ تو ایسے ہیں جن کی بدولت میرے شب وروز روشن ہوئے اور بعض ایسے بھی جن سے شعوری اور لاشعوری طور پر میرے راستے میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ ان کے روڑوں سے میں نے ٹھوکریں کھائیں، لہولہان ہوا اور جن کی جہ سے میری زندگی کی رفتار دھیمی پڑی، مگر ان کا ذکر نہیں کروں گا کہ میں نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے کہ کسی کے اندھیروں کو مجھے نہیں دکھانا ہے اور کبھی کسی ناگزیر واقع کا ذکر کرنا بھی پڑا تو میری نیت یہ ہوگی اور طریقۂ کار بھی ایسا ہوگا کہ کوئی مثبت پہلو نکل آئے جس سے ان کے اندھیروں کی اصلاح ہوجائے یا ان میں سے بھی روشنی کی کوئی کرن پھوٹ پڑے‘‘۔ (ص:۱۱۰)

غضنفر کی اِس دیکھی بھالی دُنیا میں نہ تو شہر نگار خانہ چین ہے اور نہ اوراقِ مصور کی بستی مگر آثار اور افکار اِس کے گواہ ہیں کہ اپنوں کی یہ بستی، بستے بستے بستی ہے، جس کے نقش ونگار کو منعکس کرنے میں غضنفر نے کمالِ ہُنرمندی سے کام لیا ہے۔

 

  پروفیسر صغیر افراہیم

 سابق صدر شعبۂ اردو

  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

   s.afraheim@yahoo.in

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
نئی زبان کیسے بولیں؟ – محمد ریحان
اگلی پوسٹ
سابق پرو وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ ممتاز سائنس داں پروفیسر تسنیم فاطمہ ایکسی لینس ایوارڈ سے سرفراز

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں