بعنوان ”پروفیسرشمیم حنفی کی ادبی خدمات کا تحقیقی مطالعہ“
قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان حکومتِ ہند کے مالی تعاون سے شہرہردوئی کی ادبی وسماجی تنظیم”رائل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی”کے زیراہتمام،بروز اتوار 13 مارچ 2022 کو ایم آر پبلک اسکول بارہ کھمبا سندیلہ ضلع ہردوئی میں بعنوان”پروفیسرشمیم حنفی کی ادبی خدمات کا تحقیقی مطالعہ” یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بطورمہمان خصوصی ڈاکٹرعبدالسمیع اسسٹنٹ پروفیسر بی۔ایس ڈگری کالج ہردوئی نے شرکت کی ۔ سیمینار کی صدارت شاہجہانپور کے ادیب و شاعر عشرت صغیر صاحب نے کی۔ موصوف نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ شمیم حنفی کی شخصیت ایک عہد کا نام ہے جو باقاعدہ سنجیدہ تحقیق کا تقاضا کرتا ہے۔اس حوالے سے موصوف نے اپنی زیرتصنیف کتاب کا بھی حوالہ دیا جس کی اشاعت سے شمیم حنفی کی شخصیت کے بہت سے تشنہ پہلؤوں کو سیرابی ملے گی۔ سیمینار کے مجوزہ اجلاس میں عبدالقدوس خان گوپامئووی(ریسرچ اسکالر شعبہ اردو لکھنؤ یونیورسٹی)،ڈاکٹرکلیم ہردوئی نے اپنے تحقیقی وتنقیدی مقالات پیش کرکے شمیم حنفی کی ادبی جہات اور شخصیت کا احاطہ کیا۔ سیمینار کی نظامت لکھنؤ کی مشہور سوشل ورکرڈاکٹر عارفہ خاتون صاحبہ نے کی۔ سیمینار میں شامل دیگر مہمانوں میں کاشف، آدیتم پرتاپ سنگھ، راکیش ورما جی،مہندر، اشتیاق وغیرہ نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام کالج کے مینیجر اشفاق خان نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page


1 comment
بہت بہت شکریہ