بسم اللہ والحمدلله والصلاة والسلام على رسول الله وبعد!
[ مختصر رپورٹ ]
"مقامی جمعیت اہلحدیث کرنجوت بازار” کی سرپرستی میں حسبِ اعلان "پہلا اصلاحی پروگرام برائے خواتین” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، فللہ الحمد والمنۃ.
پروگرام کی نظامت حافظ شمس الہدیٰ جامعی سلمہ اللہ نے بہترین انداز میں کی جبکہ انہی کے تلاوتِ قرآن پاک سے محفل کا آغاز بھی ہوا، وقت کا خیال کرتے ہوئے دونوں مہمان مقررین حفظہما اللہ کو یکے بعد دیگرے منتخب کردہ موضوع پر روشنی دالنے کی دعوت دی جنہوں نے قدرے مفصل و مدلل خطاب فرمایا.
بعدہٗ مولانا وسیم اختر اثری حفظہ اللہ نے صدارتی کلمات پیش کئے، جس میں خیرِ امت اور انکی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی اور "مقامی جمعیت اہلحدیث کرنجوت بازار” کے جملہ اراکین سمیت گاؤں کے تمام لوگوں کی تمام تر خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور مقامی جمعیت کی تعمیر وترقی میں آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرنے پر ابھارا، مہمانوں کے شکریئے اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنے صدارتی کلمات کا اختتام کیا.
صدارتی کلمات کے بعد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مولانا محمد افضل ریاضی حفظہ اللہ سے بھی مختصر خطاب کی گزارش کی گئی، انہوں نے لبیک کہا اور خلوص وللٰہیت کے موضوع پر جامع خطاب فرمایا.
اخیر میں ناظمِ محفل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ نبیِ پاک ﷺ پر درودِ پاک کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد کا ترانہ گاکر محفل کے اختتام کا اعلان کیا.
{{الحمدللہ بنعمتہ تتم الصالحات}}
"مقامی جمعیت اہلحدیث کرنجوت بازار” کے ناظم اعلی حافظ مطیع اللہ سلفی نے اس موقع پر سعودی عرب سے جاری اپنے پیغام میں تمام معاونین کا جمعیت کی طرف سے شکریہ ادا کیا بالخصوص مولانا محمد افضل ریاضی، مولانا نصر اللہ اثری، مولانا امیر الدین سراجی اور مولانا شمشیر احمد عالیاوی صاحبان کا جنہوں نے پروگرام کو مرتب کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے.
علاوہ ازیں درج ذیل علماء کرام اور احباب عظام کا بھی، جو اس موقع پر موجود رہے:
مولانا محمد علی فیضی،
مولانا محمد حسن انواری،
مولانا عبد القیوم اثری،
مولانا اورنگزیب قاسمی،
مولانا صلاح الدین اثری،
ماسٹر ظفر عالم،
قمر جمال انجم،
عبد المنان اور شاداب عالم وغیرہ
فـ جزاہم اللہ خیر الجزاء
ربنا تقبل منا إنك أنت السميع العليم وتب علينا إنك أنت التواب الرحيم.
20/مارچ 2022 م
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

