Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
سماجی اور سیاسی مضامین

ہندی مصنفہ گیتانجلی شری کو بُکر انعام مبارک: ہندستانی زبانوں کے لیے ابوابِ عالم کھُلے – ڈاکٹر صفدر امام قادری

by adbimiras مئی 30, 2022
by adbimiras مئی 30, 2022 0 comment

عرض داشت

 

پچاس ہزار پونڈ کا یہ انعام پہلی بار کسی ہندستانی زبان کی مصنفہ کو ملا۔ بنیادی متن کے انگریزی ترجمے کو حقیقی اعزاز کا مستحق تسلیم کیا گیا۔

 

ہندستانی وقت کے مطابق رات کے تیسرے پہر ۲۷؍مئی ۲۰۲۲ء کو بین الاقوامی بُکر انعام کے لیے ہندی کی معروف ناول نگار اور ادیبہ محترمہ گیتانجلی شری کو ان کے ہندی ناول ’ریت سمادھی‘ کے انگریزی ترجمے   ـ”Tomb of Sand”  کو اس سال کے بُکر انعام سے سرفراز کیا گیا۔ مختلف مرحلوں میں انعام کے لیے فہرست سازی میں گیتانجلی شری کی کتاب میدان میں بنی رہی ۔ اب سے تین ہفتے پہلے جب یہ اعلان ہوا کہ گیتانجلی شری کے مترجمہ ناول بُکر کی مختصر اور آخری فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے، اس وقت سے ہندستانی ادبیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس فیصلے کی گھڑی کا انتظار کررہے تھے۔ یہ انتظار اس لیے بھی اہم تھا کیوںکہ ہندستانی زبانوں کے کسی بھی مصنف کی کسی کتاب کو چاہے وہ انگریزی میںترجمہ شدہ ہی کیوں نہ ہو، کبھی بُکر انعام سے مالامال ہونے کا موقع نہ ملا۔ ہندستانی نژاد مصنف سلمان رُشدی ، انیتا دیسائی اور اروندھتی راے اس انعام کو مختلف وقتوں میں حاصل کرنے والوں میں اہمیت کے حامل ہیں مگر یہ تمام افراد بنیادی طور سے انگریزی زبان میں ہی تصنیف و تالیف کا کام کرتے ہیں اور ان کی شہرت انگریزی زبان کے مصنف کی حیثیت سے ہے۔

اس بار جب ریت سمادھی کے انگریزی ترجمے کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا تو اپنے آپ ہماری توقعات بڑھ گئیں۔ ہندستان کا ایک بڑا حلقہ اس مرحلے میں اپنی زبانوں کی عزت افزائی کے خواب دیکھنے لگا۔ ہمیں معلوم ہے کہ برصغیر کے کسی بھی فن کار کو جو دیسی زبانوں میں اپنی تخلیقات پیش کرتا ہے، ایسے بڑے انعاموں کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔ اب جب کہ گیتانجلی شری کو انعام دینے کا اعلان ہوچکا ہے، اس کے بعد ہندو پاک کی ہر زبان کے لکھنے والوں کی پوشیدہ خواہشیں ابال پر ہیں اور انھیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب بُکر یا دوسرے عالمی انعامات ہندستان کی دیگر زبانوں کی طرف بھی ضرور آئیںگے اور بُکر سے بڑھ کر نوبل ایوارڈ تک کے دروازے تیسری دنیا کے غریب مصنفین کے حصے میں آئیںگے۔

گیتانجلی شری ۶۴؍برس کی عمر میں یہ اعجاز پانے والی مصنفہ ہیں مگر گذشتہ تیس برسوں سے ان کی تصنیف و تالیف پر نگاہ ڈالیں تو یہ بات سب کی سمجھ میں آجائے گی کہ وہ اپنی کتابوں کے دوسری زبانوں میں ترجمے کیے جانے کے لیے ہمیشہ سرگرم رہی ہیں۔ یہ اچھا بھی ہے کہ ان کی کتابیں دنیا کے مختلف ملکوں سے شایع ہوئی ہیں۔ ان کا ناول ’مائی‘ پاکستان سے شایع ہوا۔ جرمن اور فرانسیسی زبان میں بھی ان کی تحریریں منظرِ عام پر آئیں۔ انگریزی میں کم و بیش ان کی ہر کتاب رفتہ رفتہ آتی چلی گئی۔ وہ دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنے ناولوں کے ابواب پڑھنے کے لیے بلائی گئیں اور بحث و مباحثے میں شریک رہیں۔ ہندستان کے بہت سارے لٹریری فیسٹیول میں وہ نہ صرف یہ کہ ہندی زبان کی مصنفہ کے طورپر سامنے آئیں بلکہ ہندستانی ادبیات اور عالمی ادب کے بیچ پُل کے طور پر مصنفین کے کام کرنے کو انھوں نے ضروری قرار دیا۔ شاید یہ بات بھی ان کے لیے ایک اضافی خوبی تسلیم کی جائے کہ وہ ہندی کے ساتھ انگریزی زبان پہ بھی قادر ہیں اور بات چیت یا تقریر میں سادہ زبان اور بول چال کے اردو الفاظ کو شامل کرکے اپنے احساسات کی ترجمانی کرتی ہیں۔ گیتانجلی شری کے ناول کا انگریزی ترجمہ بھی کئی برس پہلے شایع ہوچکا تھا مگر اب تک ان کے اصل ناول اور اس کے ترجمے کے متن کا تقابل شروع نہیں ہوا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس جانب بھی توجہ ہوگی مگر اس موقعے سے خاص طور سے اردو زبان میں کتابوں کی اشاعت، انعام کی طلب ، بڑے انعامات کی طرف لالچ بھری نگاہ اور اپنے متون کی دنیاکی مشہور اور بڑی زبانوں میں تراجم کے بارے میں جو صورت حال ہے، اس پر گفتگو لازم ہے۔ بات اگر ناول اور افسانہ نگاری تک ہی محدود رکھیں تو پورا منظرنامہ ہمارے سامنے آسکتا ہے۔ قرۃ العین حیدر، عبداللہ حسین، انتظار حسین، خواجہ احمد عباس اور شمس الرحمان فاروقی کے مشہور ناولوں اور ان کے مصنف کے ذریعہ کیے گئے تراجم کے بارے میں ذرا غور کرنا چاہیے۔ ان میں خواجہ احمد عباس تو باضابطہ طور پر اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کے مصنف تھے، اس لیے انھوں نے اپنے افسانوں اور ناولوں کے تراجم خود کیے۔ ’ابابیل‘ اور "The Sparrow”  کا تقابل کرلیجیے،  آنکھیں کھُل جائیں گی کہ مصنف مترجم کے بھیس میں آکر حقیقی متن میں اتنی تبدیلیاں کر دیتا ہے کہ وہ کوئی نئی چیز تو بن گئی مگر بنیادی حیثیت اور درجے سے وہ کب نیچے اتر گئی، اس کا پتا ہی نہیں چلا۔ ’آگ کا دریا‘ اور ’اداس نسلیں‘ جیسے عظیم ناولوں کے تراجم ان کے اصل مصنفین نے ہی کیے۔ قرۃ العین حیدر کو بھی کم و بیش ذولسانی ادیب کہا ہی جاسکتا ہے مگر انگریزی میں ’آگ کا دریا‘اتنے انداز سے اور اتنے مقامات پر بدل گئی کہ اب وہ کوئی نئی کتاب ہے۔ لازمی طور پر یہ بات نہیں کہی جاسکتی کہ انگریزی زبان میں اس کی مقبولیت قائم نہ ہونے کے پیچھے قصے میں تبدیلی سبب ہے یا اس معاشرے میں یہ موضوع داد حاصل کرنے کے لائق نہیں تھا۔ عبداللہ حسین ایک طویل مدت تک خود برطانیہ میں مقیم رہے مگر ان کے ترجمے کی بھی پانچ فی صد بھی دھوم نہ مچی جو ’اداس نسلیں‘ کے حصے میں آئی تھی جو اپنی زبان میں آج بھی قائم و دائم ہے۔ شمس الرحمان فاروقی بھی کثیر لسانی بنیادوں پر کھڑے تھے، اس لیے انھوں نے بھی اپنی تنقیدی، تحقیقی اور نثری کتابوں کے انگریزی تراجم کیے۔

سرسید احمد خاں نے انگلینڈ کے سفر میں ’خطباتِ احمدیہ‘ کے سلسلے سے جو نئی اطلاعات حاصل کیں اور سر ولیم میور کی کتاب کے جواب میں جو دستاویزات تیار کیے، ان کے ترجمے کے لیے بازار سے ماہر مترجم کی تلاش کی اور رقم خرچ کرکے اس کا ترجمہ کیا۔ بیسویں صدی کے ربع اول میں اقبال نے اپنی مثنویوں کے انگریزی تراجم کی کوشش کی۔ نکلسن نے ۱۹۲۴ء میں ’اسرارِ خودی‘ کا ترجمہ کیا تھا۔ مطلب یہ کہ ترجمہ کرانے کے لیے ان ماہرین کی مدد لی جائے جو عالمی بازار میں اپنی شناخت رکھتے ہوں اور اہلِ زبان ہوں۔ رابندرناتھ ٹیگور بھی بنگلہ اور انگریزی میں پورے طور پر ملکہ رکھتے تھے مگر اپنی کتاب کے ترجمے کے لیے انھوںنے اہلِ زبان کو منتخب کیا اور دیکھتے دیکھتے اس کے نتائج سامنے آگئے۔ اردو یا ہندی یا دیسی زبانوں کے شہکاروں کے جو تراجم سامنے آتے ہیں، وہ ہندستان کے بازار میں تو چل سکتے ہیں مگر عالمی منڈی میں اس زبان اور اسلوب کی خاطر خواہ پذیرائی ہو، یہ لازم نہیں ۔ ہندستان کے ساہتیہ اکادمی جیسے بڑے ادارے میں بھی سب سے زیادہ دیسی مترجمین پر انحصار ہے۔ اس میں بھی ہَوسکار اردو نقاد اور اہلِ قلم کچھ نہ کچھ کھیل تماشا کرلیتے ہیں۔ راجندر سنگھ بیدی کے منتخب افسانوں کے ترجمے میں گوپی چند نارنگ شریک مترجم ہیں۔ کاش اصل متن کے ترجمے کے لیے عالمی سطح کے ماہرین ساہتیہ اکادمی سے جوڑ دیے جاتے ۔ کنّڑ،مراٹھی، بنگلہ، گجراتی اور اردو، ہندی زبانوں کے فکشن کے جو سب سے بڑے نمونے موجود ہیں، وہ یا تو معمولی مترجمین کی کوششوں سے انگریزی یا دیگر زبانوں تک پہنچتے پہنچتے اپنا مقام و مرتبہ کھو دیتی ہیں یا غلط ترجمے کے سبب ہمیشہ کے لیے بازار سے بھٹک جاتی ہیں۔ جب کہ ان کے اصل متن کی مقبولیت ویسی ہی رہتی ہے۔

سوال یہ ہے کہ عالمی سطح پر جس طرح کتابوں کی اشاعت، ترتیب و تدوین، ترجمہ ، تعارف اور متن کی زبان اور مشتملات کی تصحیح کا باضابطہ نظام قائم ہے اور درجنوں دماغ مل کر اصل متن اور اس کے ترجمے کے سلسلے سے کام کرتے ہیں پھر ان کاموں میں برسہا برس لگ جاتے ہیں۔ ان زبانوں کے ایڈیٹر اصل مصنف اور اصل مترجم کے بیچ ایک ایک لفظ اور جملے پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں اور کبھی جلدی سے چھاپ کر بازار میں کتاب کو پھینک دینے کے لیے کوشاں نہیں ہوتے۔ مگر ہندستانی زبانوں بالخصوص اردو کی حالت پر غور کریں تو حیرت ہوتی ہے کہ دو چار مہینے میں کتابیں لکھ دی گئیں اور وہ چھپ کر بازار میں بھی آگئیں۔ اب ان کا املا غلط، جملے غلط اور جگہ جگہ معنی خبط؛ اس پر کوئی کیوںکر اپنے ہم زبانوں کی ہی داد لے سکتا ہے۔ چہ جاے کہ عالمی بازار میں ان کتابوں کی پوچھ ہو۔

گذشتہ دنوں اردو کے کئی مصنفین نے ہندستان کے بڑے ناشرین کے ذریعے اپنی کتابیں شایع کرائیں۔ پروفیسر انیس الرحمان نے اردو غزل کی تاریخ، اصل متن اور انگریزی ترجمے اور رومن رسمِ خط میں ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ پیش کیں۔ وہ باضابطہ طور پر انگریزی کے ہی ادیب ہیں اور ایک مشہور مترجم کا درجہ رکھتے ہیں۔ شافع قدوائی کی تنقیدی و تحقیقی کتابیں انگریزی زبان میں شایع ہوئیں۔ رحمان عباس کے ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ ناول ’روحزن‘ کا انگریزی ترجمہ Penguin India سے شایع ہوا ہے۔ خالد جاوید کے ناول ’نعمت خانہ‘ کا بھی ترجمہ ابھی ابھی سامنے آیا ہے۔ توقع ہے یہ سلسلہ آگے بڑھے گا جس سے اردو کے لکھنے والے بھی ساہتیہ اکادمی اور دوحہ ، قطر کے انعامات سے آگے قدم بڑھا سکیں۔ یہ یاد رہے کہ گیتانجلی شری کو بھی ساہتیہ اکادمی انعام اب تک نہیں ملا ہے۔ آنے والے وقت میں انھیں ضرور یہ انعام ملے گا مگر تب یہ ایک پُرمزاح واقعہ ہوگا۔ اہلِ اردو سے صرف یہ گزارش ہے کہ اپنی کتابوں کے انگریزی ترجمے میں اپنے پڑوس، محلے، یونی ورسٹی، صوبے اور ملک سے باہر نکل کر کاروباری دنیا کے فیوض سے خود کو آراستہ کریں اور اپنی کتابوں کی ایڈیٹنگ کے لیے بھی عالمی اداروں کی توجہ حاصل کریں۔ واویلا اور شور شرابہ اپنے گھر میں کرلینے سے بُکر انعام یا نوبل ایوارڈ نہیں مل سکتا، اس کے لیے سنجیدہ اور طویل مدت منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس صلاحیتیں ہیں، معیار بھی ہے مگر زبان و ادب کے عالمی بازار میں اس کی نہ پہنچ ہے اور نہ قدر و قیمت۔ یہیں ہمیں مرتکز ہوکر اپنی زبان کے لیے نئی کھڑکیاں اور دروازے کھولنے ہوںگے۔

[مقالہ نگار کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں]

safdarimamquadri@gmail.com

 

 

 

 

 

 

 

+2

 

 

                                                              

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
آر سی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شروتی شرما نے سول سروسز 2021 ٹاپ کیا
اگلی پوسٹ
انور آفاقی کی کتاب ”میزانِ فکر و فن“ پر گفتگو

یہ بھی پڑھیں

صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:...

جون 1, 2025

لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –...

دسمبر 4, 2024

معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد...

نومبر 30, 2024

دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –...

نومبر 30, 2024

باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر...

نومبر 24, 2024

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اور مدارس اسلامیہ...

نومبر 8, 2024

مسلمانوں کے خلاف منفی رویہ: اسباب اور حل...

اکتوبر 3, 2024

وقف کی موجودہ صورت حال اور ہندوستانی حکومت...

اکتوبر 1, 2024

مدارس اسلامیہ کا خود کفیل ہونا مفید یا...

جولائی 31, 2024

نہ سنبھلوگے تو مٹ جاؤگے – مفتی محمد...

جون 2, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں