اورنگ آباد کے ہزاروں خاندانوں کو آگاہ کیا ضروری دستاویزات سے، ذات برادری اور مادری زبان کے کالم میں اردو لکھنے پر دیا زور.
فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کا مثالی و قابل تقلید اقدام.
اورنگ آباد۔ 14جون ()
نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہر سال ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے جانب سے اورنگ آباد میں تعلیمی و دستاویزی بیداری مہم چلائی جاتی ہے. آج پندرہ روزہ تعلیمی بیداری مہم کا کامیاب اختتام عمل میں آیا ان پندرہ دنوں میں
اورنگ آباد کے ہزاروں خاندانوں کو خصوصاً خواتین کو بتایا گیا کہ بچوں کی تعلیم و دیگر سرکاری و نیم سرکاری کاموں کے تعلیمی دستاویزات کا درست رہنا کتنا ضروری ہوتا ہے.
مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ یکم جون عالمی یومِ سرپرستان سے شہر میں تعلیمی بیداری مہم کا آغاز کیا تھا.. جس کے روزانہ 7 بجے سے رات دس بجے تک شہر کے مختلف علاقوں، محلوں میں اور وہاں کی مسجدوں میں عوام الناس کو ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے ضروری دستاویزات کی معلومات کے ساتھ ان کو بتایا جاتا کہ ذات برادری اور مذہب کے کالم میں کیا لکھنا ہے اور کیسے لکھنا ہے. اسی طرح ان سے کہا جاتا کہ مادری زبان کے کالم میں اردو لکھیں اور دوسری زبان میں اپنے ریاست و علاقائی زبان کا اندراج کریں.
مرزا ندوی روزانہ لاؤڈ-اسپیکر لے کر اپنے کچھ ساتھیوں کو لے کر خصوصاً اورنگ آباد میں جاری مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری کے ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ کی اجازت سے مسجدوں میں اور گلیوں میں اعلان کرتے ہیں.. اس تحریک میں مولانا محمد صادق ندوی، (سیکرٹری باغبان ایجوکیشنل ٹرسٹ) خان جمیل احمد خان (صدر مدرس امان اللہ موتی ہائی اسکول، عثمان شاہ، شیخ عبدالستار، مرزا طالب بیگ ،صالح چاؤس، مولانا ریاض کے ہمراہ یہ مہم چلائی گئی.
ہر سال تعلیمی سال کے آغاز پر شبیر احمد انصاری صدر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے حکم پر تنظیم کی طرف سے یہ مہم چلائی جاتی ہے اور او بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے تعلیم اور سہولیات کے تناظر میں عوامی بیداری کی جاتی ہے۔ امسال دس ہزار پمفلٹ /ہینڈبل زائع کیے گئے تھے جس میں او بی سی سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں اس کی تفصیلات دی گئی ہیں..
یہی وجہ ہے کہ تنظیم نے والدین کے ساتھ ساتھ اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو داخلہ فارم بھرتے وقت ان سے ان کی ذات/برادری اور خاندانی پیشہ کے بارے میں پوچھ کر فارم بھریں اسی طرح اگر والدین اور طالب علم مسلمان ہے تو اسے مذہب کے کالم میں *اسلام* ذات کے کالم میں مسلمان اور ذیلی ذات/سب کاسٹ کے کالم میں اپنی ذات/قبیلہ/برادری کا اندراج کریں اسی کے ساتھ مادری زبان کے کالم میں *اردو* لکھیں۔
اس سلسلے میں رہنمائی کے لیے مولانا محمد صادق ندوی اور مرزا عبدالقیوم ندوی، 9325203227 پر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے دفتر مرزا ورلڈ بک ہاؤس، قیصر کالونی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

