پریس ریلیز
نئی دہلی- عہدِ حاضر کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر خالد جاوید کے ناول ’’نعمت خانہ‘‘ کا انگریزی ترجمہ باوقار ادبی ایوارڈ ’جے سی بی انعام برائے ادب 2022‘ کے لیے ہندوستان کی تمام زبانوں سے منتخب دس ناولوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔ اس فہرست میں چار انگریزی اور چھ غیرانگریزی زبانوںمیں لکھے گئے ناولوں کے انگریزی تراجم کو جگہ دی گئی ہے۔ اس ایوارڈ کی مالیت 25 لاکھ روپے ہے۔ اس خبر سے جامعہ برادری میں غیرمعمولی خوشی کاماحول دیکھاجارہاہے۔
وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ کے لیے اس کو ایک فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے اس نیک خواہش کا اظہار کیا ہے کہ یہ ناول ’جے سی بی انعام برائے ادب 2022‘ کے آخری مرحلے میں بھی منتخب کرلیا جائے۔
پروفیسر خالد جاوید کے تین ناول ’موت کی کتاب‘، ’نعمت خانہ‘ اور ’ایک خنجر پانی میں‘ بہت مقبول ہوچکے ہیں اور ان کا چوتھا ناول ’ارسلان اور بہزاد‘ بہت جلدمنظرِ عام پر آنے والا ہے۔
انھیں ملک بھر کے ممتاز ادبی اداروں کی جانب سے کئی باوقار ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکاہے۔
تعلقات عامہ دفتر
جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

