Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras اکتوبر 7, 2022
by adbimiras اکتوبر 7, 2022 0 comment

غزل کا خوش فکر اور خوش آواز شاعر : جمیل اختر شفیق -محمد اشرف یاسین

(ریسرچ اسکالر، دہلی یونیورسٹی)

 

جمیل اختر شفیق(1987ء) ایک خوش فکر اور خوش الحان شاعر ہیں۔ اِن کی شاعری کی عمر 19 سال ہے۔ اِن کے اشعار مشاعروں اور اخبارات و رسائل جیسے مختلف ذرائع سے ہم لوگوں تک مسلسل پہنچتے رہے ہیں۔ اب تک ان کے دو شعری مجموعے منصۂ شہود پر آچکے ہیں۔ ان کے پہلے مجموعے کا نام "دھوپ کا مسافر” ہے۔ یہ 2018ء میں شائع ہوا تھا، جس میں کل 122 غزلیں ہیں، جبکہ دوسرا شعری مجموعہ "رقصِ سفر” ہے اور اس میں تقریباً 170 غزلیں ہیں۔

 

جمیل اختر شفیق تقریر و تحریر، شعر و سخن، صحافت وخطابت جیسی کئی متنوع صلاحیت کے حامل اور رنگا رنگ طبیعت کے مالک ہیں۔ ان کے شعری  مجموعے "رقصِ سفر” میں شاعری کی بہت ساری خوبیاں نہ سہی، لیکن پھر بھی ان میں ندرت اور کلام میں پختگی کا پہلو بہت نمایاں ہے۔ انہوں نے طویل بحروں میں اشعار کہے ہیں اور مختصر بحروں میں بھی، ان کی بعض غزلیں، غزلِ مسلسل کے زمرے میں شامل کی جاسکتی ہیں۔ طبیعت میں موزونیت کی وجہ سے ان کے کلام میں فطری پن اور آمد کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ مترنم اور خوش گلو آواز سے مالا ہونے کی بنا پر ان کے اشعار میں موسیقیت پیدا ہوگئی ہے۔  ان کی شاعری میں کئی خصوصیات اور متعدد موضوعات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بعض اشعار کے مضامین براہِ راست قرآن مجید سے حاصل کیے ہیں۔ جیسے

 

∆ سورۃ الحُجُرات آیت نمبر 12 کے پیغام کو انہوں نے اپنے اس شعر میں پیش کیا ہے۔

 

بھائی کا مردہ گوشت بھلا کون کھائے گا

بچتے ہیں جان بوجھ کر وہم و گمان سے

 

∆ سورۃ الضُحیٰ آیت نمبر 10 کو اس شعر میں پیش کیا ہے۔

 

شان سے تم جیو خوب پھولو پھلو، اک نصیحت مگر یاد رکھنا شفیق

ہاتھ پھیلا دے گر سامنے کوئی تو، اپنا چہرہ برا سا بنانا نہیں

 

 

∆ شفیق نے متقدمین شعرا سے بہت استفادہ کیا ہے، ان کے اشعار بھی اگر ہمارے سامنے ہوں تو دونوں میں موازنہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ جیسے

 

ترے فراق میں جیسے خیال مفلس کا

گئی ہے فکرِ پریشاں کہاں کہاں میری

میر تقی میر

 

ترا خیال مجھے رات بھر اکیلے میں

طرح طرح سے پریشان کرتا رہتا ہے

جمیل اختر شفیق

 

دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجیے رشتہ

دل ملے یا نہ ملے ہاتھ ملاتے رہیے

ندا فاضلی

 

دل کا ملنا تو تھوڑا مشکل ہے

ہاں مگر ہاتھ ہم ملالیں گے

جمیل اختر شفیق

 

بہت مشکل ہے دنیا کا سنورنا

تری زلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے

اسرا الحق مجاز

 

سلجھا سکوگے کیسے زمانے کے پیچ و خم

جب زلف ان کی تم سے سنواری نہ جاسکی

جمیل اختر شفیق

 

کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانی

جھوم کے آئی گھٹا، ٹوٹ کے برسا پانی

آرزو لکھنوی

 

بادل سے کیسے بھیک مَیں بارش کی مانگتا

زلفیں جو اس نے کھول دیں، برسات ہوگئی

جمیل اختر شفیق

 

رخصتِ جاناں ایک قیامت، اس پہ قیامت مجھ سے اجازت

آنکھ میں آنسو، لب پہ دعائیں، اُف رے محبت، ہائے جوانی

خمار بارہ بنکوی

 

وقتِ رخصت وہ رو رہے تھے مگر

اشک آنکھوں سے بھی گِرا ہے کیا

جمیل اختر شفیق

 

مجھ کو تو ہوش نہیں، تم کو خبر ہو شاید

لوگ کہتےہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا

جوش ملیح آبادی

 

پوچھتا ہے جو کوئی میری تباہی کا سبب

خود بہ خود نام تیرا منہ سے نکل جاتا ہے

جمیل اختر شفیق

 

∆ جمیل اختر شفیق کی شاعری میں جابجا طنزیہ لب و لہجہ نظر آتا ہے۔ جیسے

 

گلے تپاک سے ملنے سے تم بچو ورنہ

اسے بھی ملک کے مفتی حرام کردیں گے

 

وہ امامت کرے گا کیا میری

وہ تو قبلہ بدلتا رہتا ہے

 

زباں تسبیح میں ڈوبی، نشانی سر پہ سجدوں کی

مگر کیا بات ہے، ذہنوں سے عریانی نہیں جاتی

 

 

∆ جمیل اختر شفیق کا محبوب ترین استعارہ "سفر” معلوم پڑتا ہے، کیونکہ ان کے دونوں مجموعوں میں یہ لفظ شامل ہے۔ "دھوپ کا مسافر” اور "رقصِ سفر”، اسی کی مناسبت سے چند اشعار بھی ملاحظہ ہوں۔

 

وہ سادہ دل ہے مگر آج اک مسافر سے

لڑی نظر تو لڑائی سمجھ میں آئی ہے

 

کسی بھی حال میں ذوقِ ہنر نہیں چھوڑا

تھکن کے خوف سے میں نے سفر نہیں چھوڑا

 

میں کسی اور ہی دنیا کا مسافر ہوں شفیق

مت سنایا کرو رہ رہ کے شرابی باتیں

 

 

∆ جمیل اختر شفیق نے بالکل نئے موضوعات پر بہت اچھے اشعار کہے ہیں۔

 

کتنے حسین دور میں جیتے ہیں ہم شفیق

اُن کے ملے بغیر ہی ہر بات ہوگئی

 

دل دھڑکنے کا کوئی وقت معین ہے کہاں

نصف شب میں بھی تجھے کال لگا سکتا ہوں

 

دیکھ کر آن لائن ہی مجھ کو

اس نے لفظوں کے تیر مارے تھے

 

جی میں آیا تو یونہی کال کیا ہے میں نے

یاد کرنے کا بھی کیا کوئی سبب ہوتا ہے

 

∆ جمیل اختر شفیق کی تخلیقی کائنات کو سمجھنے میں معاون میرے چند پسندیدہ اشعار یہ ہیں۔

 

جانے کس عہد میں بھیجا ہے، خدا نے مجھ کو

لوگ جینے کے تصور سے ہی مر جاتے ہیں

 

شفیق اس عہد کی گندی سیاست سے الگ رہنا

یہاں ہر موڑ پر ابلیس کے سردار بیٹھے ہیں

 

پاکیزہ روایت کی ادا تک نہیں آتی

اس عہد کی پریوں کو حیا تک نہیں آتی

 

بچوں کی فیس، ماں کی دواؤں کے واسطے

کس درجہ بدحواس ہے دفتر کا آدمی

 

جلانا پڑتا ہے خون سارا، تو جاکے ملتی ہے تھوڑی عزت

نہیں ہے آسان میرے بھائی، شفیق رہ کر جمیل ہونا

 

مجھے ہے تجھ سے محبت اسے غنیمت جان

یہ دل دھڑکتا نہیں یار ہر کسی کے لیے

 

∆ جمیل اختر شفیق کے دونوں شعری مجموعوں کے بالاستیعاب مطالعے سے مجھے جن چند کلیدی الفاظ کا علم ہوا وہ یہ ہیں۔ دل، دوست، دشمن، یار، نئی تہذیب، چراغ، رقص، رات، موت، جنازہ، یاد، محبت، حسن، عشق، حسین، وفا، پیار، زلف، شاید، خیال، سورج، جنوں، خواب، سمندر، سینہ، درد، آنکھ، روٹی، زندگی، خود، خود دار، بچھڑنا، روٹھنا، ہجر، موسم، اشک، دنیا، آئینہ، اجنبی، بچہ، ماں، انا، خمار، سفر، مسافر اور عروج وغیرہ، ان میں بعض الفاظ تو بالکل نئے ہیں جو انہیں دوسرے شعراء سے ممتاز کرتے ہیں۔

 

∆ اس مجموعے میں مجھے کئی جگہ پروف ریڈنگ کی خامیاں نظر آئیں، جیسے

 

صفحہ نمبر 34 کے پانچویں شعر کے دوسرے مصرعے میں لفظ "کے” چھوٹ گیا ہے۔

 

کچھ اتنے سخت طبیعت تھے دیکھنے والے

چراغ بجھتا رہا اور ہوا کے ساتھ رہے

 

صفحہ نمبر 90 کے چوتھے شعر میں "کتابی” کی جگہ "کتابیں” ہوگیا ہے۔

 

پھر وہی ذکر محبت کا، وہی پیار کا راگ

چھوڑو رہنے دو یہ ساری ہیں کتابی باتیں

 

صفحہ نمبر 130 پر موجود پہلے شعر میں "ہوں” کے بجائے سہواً "ہے” ہوگیا ہے۔

 

میں رونے لگتا ہوں جس وقت آدھی راتوں میں

ہزاروں خواب مجھے چپ کرانے لگتے ہیں

 

صفحہ نمبر 182 پر درج پانچویں شعر کے دوسرے مصرعے میں درست لفظ "بھیگی” ہونا چاہیے، جبکہ یہاں "بھگی” ہوگیا ہے۔

 

اشکوں کے کلیجے میں کہیں ٹیس نہ ابھرے

بھیگی ہوئی آنکھوں کو مسلنا ہے، غلط بات

 

صفحہ نمبر 186 پر تحریر دوسرے شعر کے پہلے مصرعے میں درست لفظ "جھنجھلائے” ہے، جو کہ جھنجلائے ہوگیا ہے۔

 

غصے میں جھنجھلائے ہوئے واٹس ایپ سے

لکھ لکھ کے میرا نام اڑانے کا شکریہ

 

صفحہ نمبر 206 پر لکھے چوتھے شعر کے پہلے مصرعے میں "بہت جلد کا خفا ہوں” کے بجائے "بہت خفا ہوتا ہوں” ہونا چاہیے

 

دل کا بچہ ہوں، بہت جلد خفا ہوتا ہوں

روٹھ بھی جاؤں کبھی گر تو مناتے رہنا

 

صفحہ نمبر 225 پر درج دوسرے شعر کے دوسرے مصرعے میں درست لفظ "کوئی” ہے، لیکن یہاں "کوئ” ہوگیا ہے۔

 

آخری سانس تک مرے جیسا

کوئی مل جائے تو خبر کرنا

 

صفحہ نمبر 234 پر درج دوسرے شعر کے پہلے مصرعے میں درست لفظ "کوئی” ہے، لیکن یہاں بھی "کوئ” ہوگیا ہے۔

 

فاتح کی حیثیت سے کوئی تیسرا اٹھا

دو لوگ اپنی اپنی اَنا پر اَڑے رہے

 

∆ جمیل اختر شفیق کے اشعار میں فارسی اصطلاحات اور فارسی تراکیب ناپید ہیں۔ مجھے سخت تعجب ہے کہ روایتی اصطلاحات، الفاظ اور محاورات کے استعمال کے  بغیر آپ نے آسان زبان میں اچھی اور معیاری شاعری کیسے کر ڈالی؟ آپ نے ہندی کے مروجہ الفاظ سے غزل کو سنوارا ہے، کئی نئے الفاظ یعنی غیر غزلیہ الفاظ کو بھی آپ نے اپنے اشعار میں برتا ہے۔ کمال کی بات یہ ہے کہ ان کی شاعری میں مستعمل الفاظ سے قاری کو غرابت کا احساس بالکل نہیں ہوتا۔

 

زندگی شانتی سے گزرے گی

مسئلے جو ہوں در گزر کرنا

 

میں کہ بہتا رہا محبت میں

ایسے کچھ چاہتوں کے دھارے تھے

 

تھوڑی مہلت اگر دے سنبھل جانے کی، غم کے بندھن سے آزاد ہو کر شفیق

تیرے خوابوں کی تاریک راتوں میں بھی، جگنوؤں کی طرح جگمگاتا رہوں

 

جمیل اختر شفیق کی شاعری میں شعری لوازمات کی کمی کھٹکتی ہے۔ علم بیان یعنی تشبیہ، استعارہ، مجازِ مرسل اور

کنایہ، علم بدیع یعنی صنائع لفظی اور صنائع معنوی وغیرہ کے اشعار پورے مجموعے میں تلاشِ بسیار کے باوجود بھی کم کم ہی ملتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سب شعری لوازمات ہیں، ان صنعتوں کی بہتات اور کثرت شاعری کو مجروح کر دیتی ہے۔ لیکن ان لوازمات کی عدم موجودگی بھی شاعری کی شعریت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ عناصر اگر ان کی شاعری میں مزید موجود ہوتے تو بلاشبہ اِن میں مزید معنویت اور تہہ داری کی توقع کی جاسکتی تھی اور ان کی شاعری کلاسیکی روایت کے قریب قریب تک پہنچ سکتی تھی۔

 

"رقصِ سفر” پر گفتگو کرتے ہوئے ہمیں یہ بھی جاننا چائیے کہ جمیل اختر شفیق اپنی شاعری سے کیا کام لینا چاہتے ہیں۔ یہ اپنے پہلے مجموعے میں لکھتے ہیں۔

 

"میں چاہتا ہوں کہ میری شاعری پڑھ کر کسی نافرمان اولاد میں اگر ماں باپ کو پلکوں پہ بٹھانے کا جذبہ جاگ جائے، نئی نسل میں اعلیٰ قدروں کی پاسبانی کا جنون پیدا ہوجائے، ظالمِ وقت کی آنکھوں میں مظلوم کی بے بسی پہ اشک تیرنے لگے، بچے بزرگوں کو عزت دینے لگیں، بوڑھے بچوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ پھیرنے لگیں، اجڑتا گھر آباد ہوجائے، آخری سانس لیتے سماج میں حیاتِ نو کی لہر پیدا ہو جائے، دبے کچلے لوگ بھی سسٹم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کرنے لگیں اور دم توڑتی کراہتی انسانیت کو آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع مل جائے، تب مجھے لفظوں کی بسائی گئی یہ دنیا بہت حسین معلوم ہوگی۔

 

تم کو دیکھوں تو یہ لگے مجھ کو

زندگی سچ میں خوب صورت ہے”

 

میری دعا ہے کہ خداوند قدوس جلد از جلد ان کی یہ خواہش پوری کرے۔ بقولِ اقبال

 

ہر لحظہ نیا طُور، نئی برقِ تجلّی

اللّٰه کرے مرحلۂ شوق نہ ہو طے

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مدرسہ ضیاء العلوم البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں خالد عبادی اور شمیم شعلہ کے اعزاز میں محفل مشاعرہ،
اگلی پوسٹ
پریم چند کے مزید ناول اور افسانوں کاعربی میں ترجمہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں