پوسٹر سازی ، بیت بازی مقابلے کا انعقاد اور کتابوں کی نمائش کا افتتاح
لکھنؤ 7،نومبر 2022۔
مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں ۔مانو لکھنؤ کیمپس میں ہر سال آزاد ڈ ے تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔جس میں طلبہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہیں،جو بہت خوش آیند بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار مانو لکھنؤ کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب نے کیا۔
لکھنؤ کیمپس میں آج صبح پوسٹر سازی کا مقابلہ ہواجس میں لکھنؤ کی مختلف یوینورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا اور طالبات نے حصہ لیا۔اس مقابلہ میں پہلا اور دوسرا انعام لکھنؤ کیمپس کی طالبات شفقت صدیقی (بی۔اے) اور نہاں سعید (ایم۔ اے انگریزی) حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کی طالبہ مہوش وسیم نے حاصل کی۔اس مقابلہ میں جج کے فرائض ڈاکٹر شاہ محمد فائز، ڈاکٹر سعید بن مخاشن، ڈاکٹر ریاض گنائی اور ڈاکٹر وحید خان نے انجام دیے۔
شام کو بیت بازی مقابلہ میں انٹگرل یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن کرامت حسین گرلس پی جی کالج اور تیسری پوزیشن مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنؤ کیمپس نے حاصل کی۔ واضح رہے کہ بیت بازی مقابلہ تین مرحلوں پر مشتمل تھا دوسرے مرحلے میں مقابلے میں شریک طلبا کو موضوعات دیے گئے تھے جبکہ فائنل راونڈ میر، غالب، اقبال، ناصر کاظمی اور پروین شاکر کے کلام پر مشتمل تھا۔مقابلہ میں کل چودہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ بیت بازی مقابلے میں ڈاکٹر نکہت فاطمہ، ڈاکٹر عشرت ناہید، ڈاکٹر عمیر منظراور ڈاکٹر ضیاء الحق نے جج کے فرائض انجام دیے۔
آج شام مانو لکھنؤ کیمپس میں لائبریری کی طرف سے مولانا آزاد کی تصنیفات و تالیفات اور ان پر تحریر کی گئی کتابوں پر مشتمل نمائش کا افتتاح کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب نے کیا ۔انھوں نے ڈاکٹر مسیح الدین خاں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد مولانا آزاد کی شخصیت اور کارناموں سے طلبا کو واقف کرانا ہے۔واضح رہے کہ کیمپس میں آزاد تقریبات 11نومبر تک جاری رہیں گی۔ 9نومبر کو کوئز مقابلہ اور ریڈنگ آزاد کا انعقاد ہوگا۔ 10نومبر کو شام میں پرفیسر عباس رضا نیر کی صدارت میں مشاعرہ ہو گا اور 11نومبر کو لکھنؤ یونیورسٹی میں شعبۂ فلسفہ کے صدر پروفیسر راکیش چندرا مولانا ابوالکلام آزاد اور ہندوستانی نظام تعلیم کے موضوع پر توسیعی خطبہ پیش کریں گے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

