(لکھنؤ ۔۱۰ نومبر )مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کے زیر اہتمام آزاد تقریبات کے تحت آج بہ یاد مولانا ابو لکلام آزاد ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔یہ مشاعرہ اترپردیش اردو اکیڈمی کے مالی تعاون سے منعقد کیا گیاتھا ۔مشاعرہ کی صدارت پروفیسر عباس رضانیر نے فرمائی جبکہ نظامت کا فریضہ ڈ اکٹر عمیر منظر نے انجام دیا ۔ جناب عرفان لکھنوی کی نعت پاک سے مشاعرہ کا آغاز کیا ۔
کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب نے شعرائے کرام اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کیمپس میں ایک خوش گوار روایت کا آغاز ہورہا ہے ۔اس موقع پر انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ طلبہ کے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے اگلے برس طلبہ و طالبات کا ایک مشاعرہ کیا جائے گا ۔جبکہ ڈاکٹر فردوس حمید پرے نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ یہ مشاعرہ کیمپس کیے یوٹیوب چینل سے براہ راست نشر بھی کیا گیا ۔
تعلیم کے ہر شعبے کی بنیاد رہے
جدوجہد ملک میں فرہاد رہے
جو لکھنا تھا زنداں میں بھی کھل کر لکھا
آزاد، ابولکلام آزاد رہے
پروفیسرعباس رضا نیر جلالپوری
اپنا چہرہ کوئی کتنا بھی چھپائے لیکن
وقت ہر شخص کو آئینہ دکھا دیتا ہے
حسن کاظمی
ہم کو فن آتا ہے لفظوں کی مسیحائی کا
اور سبب یہ ہے کہ بیمار غزل ہم بھی ہیں
واصف فاروقی
دیوار میں جو کیل بھی ٹھوکیں ضرورتاً
چہرہ اترنے لگتا ہے مالک مکان کا
ڈاکٹر طارق قمر
اپنے لہجے کی سلطانی کرتے ہیں
سائل بھی کیسی نادانی کرتے ہیں
عرفان لکھنوی
لمحہ وصل کی تیاری میں
ساعت ہجر بڑھا دی گئی کیا
عمیر منظر
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page