ٹاٹا اسٹیل فا ؤنڈیشن کی جانب سے پرو فیسر اسلم جمشید پوری کو ٹاٹا اسٹیل نیشنل ایوارڈ
میرٹھ14 مارچ2023ء
’’قومی ایوارڈ کے لیے پروفیسر اسلم جمشید پوری کاانتخاب ادب کا انتخاب ہے۔انہوں نے اردو ادب کے فروغ کے لیے بڑی جدو جہد کی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ٹاٹا اسٹیل فا ئونڈیشن نے ایوارڈ دینے کے لیے بہترین نام کا انتخاب کیا ہے۔یہ الفاظ تھے عالمی شہرت یافتہ شاعر اور منفرد ادیب پروفیسر وسیم بریلوی کے جوٹاٹا اسٹیل جمشید پور کے نیشنل مشاعرہ کی اپنی صدارتی تقریر میں ادا کر رہے تھے۔
ٹاٹا اسٹیل جمشید کا یہ تاریخی مشاعرہ کئی اعتبار سے نہایت اہمت کا حامل ہے۔ اس مشاعرے میں نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک کے شعرا و ادبا بھی حصہ لیتے ہیں۔مشاعرہ میں مہمان خصوصی کے بطور پروفیسر انجلی گپتا(شیخ الجامعہ جھارکھنڈ ویمنس یونیورسٹی) نے شر کت کی۔ نظامت کے فرائض معروف ناظم معین شاداب نے ادا کیے۔
مشاعرے کے دوران پروفیسراسلم جمشید پوری کوان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں پروفیسر انجلی گپتا اور ٹاٹااسٹیل کمپنی کے کارکنان کے ذریعے ایوارڈ پیش کیاگیا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر انجلی گپتا نے کہا کہ جمشید پور کی سر زمین سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ حقیقت میں پرو فیسر اسلم جمشید پوری کی نمایاں ادبی خدمات کو واضح کرتا ہے اور ہمیں یہ ایوارڈ دیتے فخر کا احساس ہو رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی آپ اسی جانفشانی سے ادبی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
واضح ہو کہ پروفیسر اسلم جمشید پوری شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ کے صدر شعبہ بہترین ناقد، محقق اور ممتاز فکشن نگارہیں اور آپ بہت سی ادبی انجمنوں ، تنظیموں کے رکن اور سرپرست کے طور پرسماجی وتعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔مختلف اکادمیوں کے علاوہ بہت سی تنظییں اور ادارے آپ کو ایواڑ سے نواز چکے ہیں۔ آپ کے ناول، افسانوں اور تنقیدی و تحقیقی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے ٹاٹا اسٹیل کمیٹی، جمشید پور نے نیشنل ایوارڈ2023ء کے لیے منتخب کیا اور انہیں اس ایوارڈ سے سر فراز کیا۔ ٹاٹا اسٹیل ،جمشید پور کا یہ ایوارڈ اپنے آپ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
پرو فیسر اسلم جمشید پوری کی تعلیمی خدمات اور جدو جہد کے با عث ٹاٹا اسٹیل جمشید پور کے مشاعرہ میں قومی ایوارڑ کی خبر سن کرادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔جمشید پور میں ڈاکٹر تنویر اختر رومانی،ڈاکٹر حسن امام ،جیرنٹ ٹورپو،نیاز اختر،محمد اکرم،ریاض احمد،مشتاق احمد،ڈاکٹر اختر آزاد، رضوان اورنگ آبادی،نوشاد قمر عالم کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر شاداب علیم،ڈاکٹر الکا وششٹھ، ڈاکٹر ارشاد سیانوی، سعید احمد سہارنپوری، محمد شمشادکے علاوہ سینکڑوں ادبی دوستوں نے پروفیسر اسلم جمشید پوری کو مبارک باد پیش کی۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

