نئی دہلی
امان فریگنینس کے مالک امان اللہ کو پرفیوم کے میدان میں بہترین کارکردگی اور اختراعات کے لیے ممبئی میں منعقد ایک پُر وقار تقریب میں ممتاز شخصیات کی موجودگی میں ’دادا صاحب پھالکے انڈین ٹلی ویژن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ تاجر امان اللہ کا تعلق آسام کے مردم خیز علاقے سے ہے۔ آپ دلی سے اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے جو خواب دیکھتے ہیں اور خواب کو حقیقت بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یقینا اس ایوارڈ سے انھیں مزید بہتر کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بس یہ خواب ہے کہ میں کسی بھی طرح عوام کے کام آسکوں۔ واضح رہے کہ امان اللہ صاحب کو یہ ایوارڈ سماجی، سیاسی اور فلم و ٹیلی ویژن شخصیات کی موجودگی میں دیا گیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا سہرا ڈی پی آئی ٹی اے کے بانی چیرمین اکھلیش سنگھ نے کیا تھا۔ عبد الواحد اور سجاد عالم نے امان اللہ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

