اورنگ آباد ۹/ اگست
اورنگ آباد میں جاری مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت پشپک گارڈ ن، چکل تھانہ میں چودہویں لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔شہر کی مشہور و معروف سماجی شخصیت مجید جمال کے نام سے اس لائبریری کومنسوب کیاگیاہے۔ جس کا افتتاح ۸/اگست کو شام چھ بجے علاقہ کی معزز شخصیت عارف سیٹھ کے ہاتھوں کیا گیا۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن،فیض عام ٹرسٹ اور فیم کے اشتراک و تعاون سے لائبریری قائم کی گئی ہے۔افتاحی تقریب کا آغاز مولانا زبیر احمد امام مسجد مدینہ کے تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کا تعارف اور اس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ سال رواں کے شروعات 8/جنوری کو اورنگ آباد شہرمیں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری کے نام سے پہلی لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ جس کا افتتاح رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ خان نے کیاتھا۔ مریم مرزا جو ساتویں جماعت کی طالب علم ہے اس نے اپنی ذاتی تین سو کتابوں سے اس لائبریری کی شروع کی تھی جو آج دیکھتے ہی دیکھتے ۴۱ ہوگئی ہیں۔محلہ لائبریریاں ایسے علاقوں محلوں میں قائم کی جارہی ہیں جہاں غریب،مزدور پیشہ طبقہ زیادہ رہتا ہے جہاں کے بچوں کو درسی کتابوں کے علاوہ غیر درسی کتابیں پڑھنے اور دیکھنے کو بہت کم ملتی ہیں۔تقریب سے طیب ظفر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی اور ان کے دختر مریم مرزانے تاریخی شہر اور نگ آباد میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے جس کی پورے ملک میں سراہنا کی جارہی ہے اور اس ایک مثالی و قابل تقلید عمل قرار دیا جارہا ہے۔ جلسہ سے محلہ کی مسجد کے امام مولانا زبیر نے اپنے خطاب میں تیقین دلایا کہ جیسے ہی مسجدوں میں مکتب شروع ہوگا وہ بچوں کو لائبریری سے کتابیں لینے اور پڑھنے کے ترغیب دیں گے۔مجید جمال لائبریری کے لیے کتابوں کے عاشق محلہ کے ذمہ دار منہاج شیخ نے اپنا ایک کمرہ مختص کردیا ہے،جہاں سے روزانہ بچے پابندی کے ساتھ کتابیں اپنے گھروں پر پڑھنے لے جاسکتے ہیں۔افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد
میں محلہ کے معزز شخصیتوں کے علاوں محلہ کے ذمہ داران موجود تھے،جن میں عارف سیٹھ،قاضی ظفر،فیضان قاضی، شیخ نصیر، مرزا غفار بیگ،سید فیروز،مرزا زاہدبیگ و دیگر حضرات موجود تھے۔ اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا کا جشن آزادی پر شائع خصوصی شمارہ بچوں میں مفت تقسیم کیاگیا ساتھ ہی بال بھارتی اسٹیٹ بورڈ سے شائع مراٹھی زبان کا مشہور ماہنامہ کشور بھی دیا گیا۔
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227

