اورنگ آباد 14/اگست
اورنگ آبا دمیں گزشتہ چار سالوں سے ایک الگ اندازسے یومِ آزادی کا جشن منایاجاتاہے۔ شہر کی مشہور و معروف سماجی و تعلیمی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے آٹورکشہ ڈرائیوروں کو جنگ آزادی پرلکھیں کتابیں مت تقسیم کی جاتی ہیں اوران سے کہا جاتاہے کہ آپ خود بھی پڑھیں اور اپنے گھروں میں بچوں کوبھی پڑھ کرسنائیں کہ آج جو ہم آزادی کا جشن منارہے ہیں وہ کیا ہے اورکیوں ہم اسے شان سے مناتے ہیں۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ ”بچوں کی دنیا“ تحریک ِ آزادی پر شائع خاص شمارہ،جنگ آزادی پرلکھیں کتابیں،مجاہدین آزادی پر ئکھیں کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی کاکہنا ہے کہ ہم آزادی کی ۵۷ویں سالگرہ منانے جارہے ہیں 2022میں ہمارے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوئے 75سال ہوجائے گے۔ملک میں بڑے پیمانے پر اس کا جشن منایاجائے گا اس مناسبت سے ہم چاہتے ہیں کہ لوگ جنگ آزادی کے بارے میں معلوات حاصل کریں کہ کس طرح ان کے اسلاف نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ملک کو آزاد کیاتھا۔ورنہ آج عوام الناس میں یومِ آزادی کامطلب ہوتاہے کہ 15/اگست کواسکولوں،سرکاری دفتاتر میں ترنگا جھنڈا لہرا جاتاہے،اس روز چھٹی ہوتی ہے۔آٹو رکشہ ڈرائیورشاہنواز خان کا کہنا ہے کہ مجھے جو کتاب دی گئی ہے وہ بہت ہی کارآمد اور معلومات والی ہے جسمیں جنگ آزادی کے بارے میں بتایاگیا ہے میں خود بھی اردو پڑھنا جانتا ہوں اور گھر میں میرے بچے بھی پڑھتے ہیں۔نوجوان آٹورکشہ ڈرائیور سلطان شیخ کاکہنا ہے کہ ہم جب اسکول میں جاتے تھے اس وقت ہمارے اسکول میں 15/اگست 26/ جنوری کو پروگرام ہوتے تھے جہاں ہمیں بتایاجاتاہے تھا کہ آزادی کیسے حاصل ہوئی لیکن اب اسکول چھوڑے ہوئے برسوں ہوگئے ہیں کتاب ملنے کے بعد بچپن کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آبادکے زیر اہتمام شہر میں مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت چودہ لائبریاں چل رہی ہیں،تین ہزار سے زائد بچے وابستہ ہیں۔ 8/اگست ”بھارت چھوڑو آندلون سے 15/ اگست یومِ آزادی تک محلہ لائبریوں میں مختلف پروگرام منعقد کر جشن آزادی ہفتہ منایاجارہا ہے،جہاں بچے تاریخ آزادی پرلکھیں کتابوں کا مطالعہ کررہے ہیں اور گھروں میں اپنے والدین،بھائی بہنوں محلے والوں کو پڑھ کر سنارہے ہیں۔ 9/ اگست کو شہر کے مشہور علاقہ چکل تھانہ میں مشن مریم مرزا کے تحت چودہویں لائبری کاقائم کر ”اگست کرانتی دن“بھی منایا گیااور دو سو بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئی۔
مریم مرزا جو ساتویں جماعت کی طالب علم ہے اس نے اپنی ذاتی تین سو کتابوں سے اس لائبریری کی شروع کی تھی جو آج دیکھتے ہی دیکھتے ۴۱ ہوگئی ہیں۔محلہ لائبریریاں ایسے علاقوں محلوں میں قائم کی جارہی ہیں جہاں غریب،مزدور پیشہ طبقہ زیادہ رہتا ہے جہاں کے بچوں کو درسی کتابوں کے علاوہ غیر درسی کتابیں پڑھنے اور دیکھنے کو بہت کم ملتی ہیں ایسے علاقوں کے بچوں کے ساتھ میں جشن آزادی منایاجارہا ہے۔
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*

