ریختہ کوسر سید بین الاقوامی ،جدید فاؤنڈیشن ٹرسٹ ،دہلی اور ڈاکٹر معراج الدین کوسر سید قومی ایوارڈ
میرٹھ 30؍ستمبر2021
(پریس ریلیز)
شعبۂ اردو ،چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی اور سر سید ایجو کیشنل سوسائٹی ،میرٹھ کے مشترکہ اہتمام میں آج شام3؍ بجے سرسید تقریبات کے تعلق سے میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے کی۔ میٹنگ میں نایاب زہرا زیدی(صدر،سر سید ایجو کیشنل سوسائٹی،میرٹھ)،ڈاکٹرجمال احمد صدیقی،ڈپٹی لائبریرین، ایڈوکیٹ سرتاج احمد،اکرام بالیان، ذیشان احمد خاں، آفاق احمد خاں ، سلیم احمد سیفی،ڈاکٹرارشاد سیانوی،انجینئر رفعت جمالی،ڈاکٹر شاداب علیم اور ڈاکٹر آصف علی وغیرہ اور سرسید بزم کے عہدیداران شریک ہوئے۔
واضح ہوکہ شعبۂ اردو ہر سال معروف دانشور اور ماہر تعلیم سرسید احمد خاں کے یوم پیدا ئش ۱۷؍ اکتوبر کے مو قع پر وسیع پیمانے پر مختلف پرو گرا موں کا اہتمام کرتا ہے۔ امسال17؍ اکتوبرسے18 ؍اکتوبردو روزہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔پہلے روز17؍ اکتوبر 2021 کوصبح 11؍بجے سے تحریری اور12؍بجے سے تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔بعد ازاں شام 4بجے دو روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ’’ادب اور سماج کے فروغ میں سر سید کا کردار‘‘ کا افتتاحی اجلاس آن لائن منعقد ہو گا جس کی صدارت کے فرائض پروفیسر اختر الواسع،سابق شیخ الجامعہ مولانا آزاد یونیورسٹی ،جودھپور اورمہمانان خصوصی کی حیثیت سے عارف نقوی، جرمنی،پروفیسر خواجہ شاہد،سابق شیخ الجامعہ مو لانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،حیدر آباد اور مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر یوسف عامر،شیخ الجامعہ ازہریو نیورسٹی،مصر اور ڈاکٹر حسن احمد نظامی شرکت کریں گے اور کلیدی خطبہ پروفیسر شافع قدوائی پیش کریں گے۔18اکتوبر 2021کواس دوروزہ سیمینار کے تین سیشن آن لائن منعقد ہوں گے جس میں ہندوستان کے علاوہ جرمنی، کناڈا، امریکہ، بنگلہ دیش، مصر، ماریشس وغیرہ ممالک کے اسکالرزاپنے مقالات پیش کریں گے۔مقالات کا ایک سیشن صرف خواتین کے لیے مخصوص رہے گا۔اس سیشن کی مجلس صدارت پر پروفیسر رفیعہ شبنم عابدی،ممبئی،پروفیسر شبنم حمید،صدر شعبۂ اردو، الہ آباد یونیورسٹی اور پروفیسر ثمینہ خان،علی گڑھ یونیورسٹی ،جلوہ افروز رہیں گی ۔شام 4:30 بجے شعبۂ اردو کے پریم چند سیمینار ہال میں اختتامی اجلاس منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت کے فرائض شیخ الجامعہ پروفیسر این کے تنیجاانجام دیں گے،مہمانان خصوصی کی حیثیت سے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر وائی وملا اور پروفیسر شیخ عقیل احمد(ڈائریکٹر ،قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی)شریک ہوں گے جب کہ مہمانان ذی وقار کے بطورمحترم راجندر اگروال(ممبر آف پارلیامنٹ) اور محترم رفیق انصاری۔ایم ایل اے، میرٹھ شرکت کریں گے اس دوران ریختہ فاؤنڈیشن،دہلی کو سر سید انٹر نیشنل ایوارڈ برائے اردو خدمات، جدید فاؤنڈیشن ٹرسٹ ،دہلی کو سر سید نیشنل ایوارڈ برائے ادبی خدمات اورڈاکٹر معراج الدین کو سماجی خدمات کے لیے اور تحریری و تقریری مقابلوں کے ونرس کو انعامات سے سر فراز کیا جائے گا۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

