نئی دہلی ۔۲۶ ،اکتوبر
الفلاح فاؤنڈیشن نیویارک کے زیر اہتمام اسلامی اکیڈمی ،دعوت نگر دہلی کے ہال میں گزشتہ کل سیرۃ النبی لیکچر اور نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔صدارت کے فرائض ڈاکٹر تابش مہدی نے انجام دیے۔ڈاکٹر شاہ نواز فیاض نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور ڈاکٹر عمیر منظر نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔فاونڈیشن کے ڈائرکٹر امام ظفیرعلی کا ویڈیو پیغام نشر کیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر اکرم السلام فلاحی نے سیرۃ النبی پر لیکچر دیا ۔ انھوں نے کہا کہ حضور پاک ﷺ آفاقی اور عالمی ہیں اور انھیں تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ابتدا میں جناب زبیر سعدی نے فاؤنڈیشن کا تعارف اور اس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر زبیر سعیدی نے انجینئر ہدایت اللہ کی شال پوشی کی ۔انھوں نے اس پروگرام کو ایک عمدہ پہل سے تعبیر کیا ۔
صدیق کی فاروق کی عثمان کی خوشبو
خیبر کے جری فاتح ذیشان کی خوشبو
تابش مہدی
جیسا منارآیہ حق سے عیاں ہوا
ویسا بلند ذکر کسی کا کہاں ہوا
احمد محفوظ
پڑے مجھ پہ خلق محمد کا پرتو
میں دنیا کا دل جیتنا چاہتا ہوں
سرتاج امروہوی
یہ بزم نعت ہے جو مانگنا ہے مانگ لے رب سے
دعا مقبول ہونے کی گھڑی معلوم ہوتی ہے
راشد حامدی
لگتا ہے روشنی کا سفر کررہا ہوں میں
جب سے مطالعہ میں ہے سیرت رسول کی
عمیر منظر
ایسا ہوا نہ ہے نہ ہو اور کوئی جہان میں
سارا جہان ہے حضور آپ کے سائبان میں
اظہر شہاب
چشم کرم کا ایک اشارہ نصیب ہو
روضے کی جالیوں کا نظارہ نصیب ہو
انس مرزا امروہوی
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

