Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

اصغر یاسرؔ کی شاعری میں جمالیات کی پڑتال – محمد عشرت صغیر

by adbimiras جون 6, 2024
by adbimiras جون 6, 2024 0 comment

(محمد عشرت صغیر،شاہجہاں پور)

تیزی سے بدلتے ہوئے سماجی سروں کاروں اور اقدار کی پامالی کے دور میں ادب کی مخصوص ہیئت پر ثابت قدم رہنا کسی سخت امتحان سے کم نہیں ہے۔یہاں ایسے ہی شاعر کے کلام کو ارزش و اہمیت کی کسوٹی پہ پرکھنا منظور ہیجس کے شعری سفر کا امتداد ایک طویل عرصے پر محیط ہے۔اس کے باوجود یہ شعر حالات کا آئینہ دکھا رہا ہیاور حال کی عکاسی کرتا ہو ا محسوس ہو رہا ہے؎
تقاضے الگ ہیں نئی زندگی کے
عبارت لہو سے لکھی جا رہی ہے

اسی وجہ سے شاعر کو یہ کہنے کی پوری آزادی ہیکہ؎
انوکھی نہیں میری آواز یاسرؔ
مگر دور تک یہ سنی جا رہے
شاعری سے متعلق شاہجہاں پور کے حوالے بہت مضبوطی سے پیش کئے جا سکتے ہیں۔اسی سرزمین میں ایک معتبر نام اصغر یاسرؔ کا بھی اپنی شناخت میں کسی تعارف کا محتاج تو نہیں پھر بھی ان کی ادبی شخصیت نے ادبی منظر ناموں کی ثانوی گہما گہمیوں سے کافی احتیاط کو ملحوظ رکھتی ہوئے صرف  شاعری کے دامن میں اچھے اچھے اشعار ودیعت کرنے کی کوشش کی ہے۔ان کے اشعار کی پختگی فن کے ہر پہلو سے موافقت رکھتی ہے۔وہ زمانے کی روش پر اپنی باریک نگاہ رکھتے ہوئے بڑی گہری بات کہہ جاتے ہیں اور تیر نشانے پر خود بہ خود جا لگتا ہے؎
نا  تر اشیدہ   جتنے  بھی  پتھر  ہیں
سب کے سب تجربوں کی زد پر  ہیں
برق رفتاری کے دور میں جہاں وقت کی قلت کا احساس ہر ایک شخص کو ہے،ایسے میں بات کو عجز بیان سے بچاتے ہوئے ترسیل کے تقاضوں کو پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں۔اصغر یاسرؔ اس راز سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ طریقہ کار سے بھی واقف ہیں وہ کہتے ہیں؎
جو خاص باتیں ہوں یاسرؔ انھیں ہی پیش کرو
نہ اوب  جائے کوئی،  قصہ  مختصر  رکھنا

اصغر یاسرؔ نے جدید اور قدیم کی اس کشمکش میں اپنی شاعری کو ایک نیا رنگ و آھنگ دینے کی کوشش کی ہے،جس میں اچھا بھلا شاعر اپنی تخلیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں شش و پنج کا شکار ہو سکتا تھا۔غزل کیارتقائی پس منظر سے واقفیت  رکھنے والے اس شکست و ریخت سے خوب واقف ہیں۔اصغر یاسر ؔنے بھی جب شاعری کے میدان میں قدم رکھا تو کلاسیکی شاعری کی شمع روشن رکھنے والے شعرا بھی موجود تھے اور جدید  رجحان سے متاثر ہونے والے نوجوان ذہن بھی اپنے پر تولنے کو آمادہ تھے۔جہاں تک میں شاہجہاں پور کی ادبی تاریخ کو مطالعہ کر پایا ہوں اور یہاں کے مزاج سے میری آشنائی ہے،جدید رجحان یہاں کے اساتذہ کے لیے ہمیشہ گراں بار رہا۔اس کو آپ روایت سے والہانہ لگاؤ بھی کہہ سکتے ہیں۔ایسے ماحول میں نئی راہوں پر گامزن ہونا کسی بھی شاعر کے لیے آسان مرحلہ نہیں ہوسکتا۔تاہم اساتذہ نے تنگ نظری کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا۔اصغر یاسرؔ نے بھی اپنے شہر کے اساتذہ سے جدید راہوں پرمفید مشورے حاصل کئے۔اپنے مشاہدے،مطالعے اور مشق در مشق شعر و سخن کے سفر پر ثابت قدمی  سے چلتی ہوئے اصغر یاسرؔ نے خود کو اساتذہ کی ردیف میں کامیابی کے ساتھ شامل کر لیا۔ان کا یہ شعر ان کے شعری سفر کا غماز ہے؎
جلتے  بجھتے  چراغ  دیکھتے  ہو
بے تگ  و  دو کے روشنی نہ ملے
جناب اصغر یاسر ؔ صاحب نے اپنی زندگی کو ایک عملی زندگی کی شکل میں گزارنے کی حد درجہ کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔انھیں دیرینہ رفاقتوں کا پاس بخوبی رہتا ہے۔یوں تو میری ملاقات ادبی محفلوں میں ہی موصوف سے ہوئی تھی مگر اثنائے گفت و شنید جب انھیں معلوم ہو ا کہ میرے والدمحترم ان کے ہم سبق رہے ہیں تو انھیں ایام طفلگی کا وہ دور بے ساختہ یاد آ گیا،گردش ایام اگر چہ کچھ رفیقوں سے رابطوں کا سلسلہ بحال نہیں رکھنے دیتی تا ہم اگر کوئی پرانہ دوست کسی حوالے سے یاد آ جائے تو مخلص انسان کے جذبات مروت و اخوت جاگ جاتے ہیں۔اصغر یاسر ؔ صاحب کی شاعری پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بات ضمنی تو ہے مگر اس امر کو بیان کرنے میں مجھے ایک قسم کا فخر بھی محسوس ہوتا ہے کہ موصوف سے جب جب ملاقات ہوتی ہے وہ دیرینہ رفیق کی احوال پرسی ضرور کرتے ہیں۔
شعبہ بنیادی تعلیم میں معاون مدرس سے اپنی ملازمت کا آغاز کرنے والے اصغر یاسرؔ صاحب ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی رہے اور درس و تدریس کے میدان میں اپنی خدمات ذمہ داری سے انجام دیتے رہے۔مشاعروں کی بزم آرائیوں سے دوریوں کے اسباب میں ان کی ملازمت بھی شامل ہے۔البتہ اپنے شہر میں انعقاد پذیر ہونے والی شعری نشستوں میں اپنی با وقار شرکت سے توجہ کا مرکز بنے رہے۔مضمون لکھے جانے سے ایک ماہ قبل ہی اصغر یاسرؔ صاحب اپنی ملازمت سے سبک دوش ہو چکے ہیں۔ملازمت نے انھیں شہر کی حدود و قیود سے کہیں دور جانے نہیں دیا لیکن وہ مشق سخن کے ساتھ ایک پختہ گو شاعر کی حیثیت  سے اپنی پہچان ادبی مجلوں اور رسالوں کے حوالے سے بنانے میں کامیاب ہوئے۔سال  ۲۰۲۲؁ء میں ان کا شعری مجموعہ ـ’سایہ سایہ آنچ‘ شائع ہوا جسے ادبی حلقوں میں احترام سے نوازہ گیا۔اسی مجموعیمیں اظہار خیال کے عنوان سے اپنی بات میں لکھتے ہیں کہ ان کی شاعری کا آغاز ۱۹۸۰ سے ہوا،اس لحاظ سے ۴۲ سال کی طویل مشق و ریاضت کے بعد کتاب کے کل ۲۰۸ صفحات میں سے ۱۹۸ صفحات پر محیط کلام اصغر یاسرؔ  شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے اہل نظر کو دعوت غور و فکر دے رہا ہے۔
اصغر یاسرؔ نے اپنی شاعری میں سایہ سایہ آنچ کا اہتمام کیوں کیا ہے،یہ بات بھی اسی کے مطالعے سے منکشف ہوتی ہے۔زندگی میں رنج و آلام کے سلگتے سورج سے بچنے کے لیے جہاں سائبانوں کی تلاش ہوتی ہے وہیں روشنی کے ساتھ ساتھ ہلکی سی حرارت بھی امیدوں کی کونپلوں کو تناور درخت بنانے کے لیے نہایت ضروری ہوتی ہے۔سائے او ر آنچ کا یہ توازن ہی انسان کو دلدل یا بنجر ہونے سے بچاتا ہے۔اسی توازن کو ان اشعار میں محسوس کیجئے؎
؎ دھوپ کا چھاؤں سے جو رشتہ ہے
تم سے شاید وہی ہمارا ہے
را ہ میں پیڑ لگانے کا عمل خوب رہا
جو مسافر بھی گزرتا ہے دعا دیتا ہے
؎ خوشی کی دھوپ راس آئی نہ جس کو
غموں کے سائباں تک آ گیا ہے
؎ میں نہ کہتا تھا ترے بس کا نہیں جادہء شوق
ہم سفر چار قدم چل کے ہراسان کیوں ہے
؎ یہ اور بات نہ تھا ان پہ برگ ِ سبز کوئی
ہمارے رستے میں یوں تو کئی شجر آئے

اصغر یاسر ؔ نے زمانے کی گردشوں سے گھبرانے کی بجائے ان سے کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنے کو ہی اپنا خاص شیوہ بنا لیا ہے۔وہ جو دیکھتے ہیں اس کو اشاروں کنایوں کا پیرایہ عطا کرتے ہوئیاشعار میں تبدیل کرتے چلتے ہیں۔انھیں کے یہاں طنز کا لطیف انداز موجود ہے جو زمانے کی روش کو اجاگر کرتا ہو ا چلتا ہے؎
لوگ ظاہر کو سچ سمجھتے ہیں
کون باطن میں جھانکتا ہے یہاں
؎ تم مرے شہر سے نہیں واقف
جو بھلا ہے وہی برا ہے یہاں
؎
کسی کی رائے سے مجھ کو غرض کیا
میں اپنے ڈھب سے دنیا دیکھتا ہوں

؎  تجربے ہوتے رہے اور سفر کٹتا رہا
زندگی نے نہیں چھوڑا کبھی تنہا مجھ کو

شب و روز کے رونما ہو نے والے واقعات کو شاعر نے علامات کے سہارے بیان کرنیمیں اپنی قوت متخیلہ کو بہت حد تک بیدار رکھا ہے۔اسی سبب ان کی شاعری نیچر کیقریب ہوتی چلی گئی ہے۔شجر،حجر،چرند پرند،جھیلیں،سمندر،صحرا،دشت، گھر،چٹان،پربت جگنو،شبنم،پھول،پہاڑ وغیرہ علامات داخلی کیفیات کے ساتھ وارد ہوتی ہیں۔چند امثال دکھیئے۔
؎ چٹانوں سے اتر کر دیکھتے ہیں
ذرا نیچے اتر کر دکیھتے ہیں
؎ پہاڑوں پر ہوئی ہے سخت بارش
پڑے رستے میں پتھر دیکھتے ہیں
؎    پھولوں پر انگارے دیکھے
آئینے پر پتھر دیکھا

؎  کیوں پہاڑوں کی اوٹ سے مجھ کو
ایک آہٹ سنائی دیتی ہے
؎   نیا کیا ہے سلگ سکتی ہے شبنم
تماشا یہ تو اکثر دیکھتے ہیں
؎    ہمارے گھر کی اداسی شجر سے ظاہر ہے
دنوں سے کوئی پرندہ بھی چہچہاتا نہیں
؎سمندروں کے سفر کا تو اک بہانہ تھا
کسی طرح بھی اسے ساتھ چھوڑ جانا تھا

؎  جو نامراد چٹانوں سے لوٹ آیا ہے
بلندیوں کی حقیقت بتا رہا ہے مجھے
گھر کی علامت اصغر یاسر ؔ کے یہاں بڑی خوبصورتی سے ابھرتی ہے۔اس تنوع مندرجہ ذیل چنندہ اشعار میں ملاحظہ کیجیے؎
ایک دن ہم بھی تماشا کر لیں
گھر جلا کر ہی اجالا کر لیں
؎ اسی امید میں کی برسوں دشت پیمائی
ہمارے گھر کی طرف کوئی راستا جائے
؎ میرا گھر خوشبو میں آج نہایا ہے
کون تصور کے رستے میں آیا ہے

؎ یوں بھی گھر میںسمٹ گئے ہم تم
آج ماحول کچھ خراب سا ہے
؎ خلوص  کس میں ہے کتنا یہ آزماؤں گا
میں گھرکی راہ میں کچھ کیکٹس لگاؤں گا
؎ سمندر لمس کا پیاسا تھا جن کے
ستم یہ ہینھیں کا گھر ہے پیاسا
آخر الذکر شعر میں گھر کے مجازی معنی کے ساتھ ساتھ کس طرح تجسیم کی گئی ہے وہ شاعر کی قادر لاکلامی پر دلالت کرتی ہے۔
نامانوس ترکیبوں سے بچتے ہوئے آسانی کے ساتھ اپنی بات کو شعر بنانے کا ہنر اصغر یاسرؔ کے یہاں موجود ہے۔انھوں نے جو پیکر استعمال کئے ہیں ان سے بیان کی سادگی مجروح نہیں ہوتی۔تجربات و حادثات کو بیان کرتے ہوئے اصغر یاسرؔ نہ تو کہیں اپنی آواز کو بہت بلند کرتے ہیں اور نہ ہی کہیں ان کا طرز سخن مبہم ہوتا ہے۔وہ جو کہتے ہیں بادی النظر عام فہم سا معلوم ہوتا ہے،اگرچہ اس میںرموز و اشارات کے کئی پہلو چھپے ہوتے ہیں۔اس طرح انھوں نے اپنی شاعری کو شور نہیں بننے دیا۔
؎ کبھی توزندگی انگڑائی لینے سے نہیں تھکتی
کبھی یہ باعث افسردگی معلوم ہوتی ہے
؎ زرد پتے جو شجر اپنے گرا دیتا ہے
موسم گل کے وہ آنے کا پتہ دیتا ہے
؎ مری ہی بات چٹانیں پلٹ کے کہتی ہیں
کہ بازگشت کی حد میں ہے مرحلہ اپنا
؎ ہرے درخت بھی آندھی نیکر دئے تاراج
نہ کام آیا یہاں کوئی تجربہ اپنا
؎ آنسوؤں  میں چراغ روشن تھے
آگ بھی بہہ رہی تھی پانی میں
؎ کون جانے تری یادوں کی حسیں کشتی سے
کس نے خوشبو کے جزیرے پہ اتارا مجھ کو
؎ ہواؤں کو برا لگنے لگا ہے
گھروندا ٹوٹتا لگنے لگا ہے
؎ سمندر کی جانب بڑھی جا رہی ہے
وجود اپنا کھونے ندی جا رہی ہے
سحر کا بدن رات چھونے کو ہے اب
خوشی میری غم میں ڈھلی جا رہی ہے

اسی قبیل کی متعدد شعری مثالوں سے جناب اصغر یاسرؔ کا کلام مالامال ہے۔ایک اچھی اور سچی شاعری کی تمام جمالیات اصغر یاسرؔ کے کلام میں موجود ہیں۔دردمندی،مروت و اخوت،خلوص و وفا،انسان دوستی کے جذبات سیمملو ان کی شاعری ذہن و دل کو سکون دیتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔مثلاََان کا یہ شعر ناگوار موسموں میں بھی تبدیلی کی امید جگاتا ہے؎
کہنیکو ہر اک سمت بیابان بہت ہے
پھر بھی چمن آرائی کا امکان بہت ہے
اس مختصر سے تجزیہ میں،اصغر یاسرؔ کی شاعری کے نمایاں خد وخال  دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ایک ہی نشست میں کسی اچھے شاعرکے تمام شاعرانہ پہلوؤں پر بات ممکن نہیں ہوتی۔زاویوں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ تہ در تہ مطالعہ دوسرے ابعاد کو بھی روشن کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔لہٰذا یہ ضروری ہے کہ اصغر یاسرؔ کی شاعری میں پائی جانے والی دیگر خصوصیات پر بھی تفصیلی بات ہو۔یقینی طور پر اہل زبان و ادب اصغر یاسرؔ جیسے با کمال شاعر کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔آخر میں ان کے منفرد لب ولہجے کی ترجمانی کرتے انھی کے چند اشعار پر اپنی بات ختم کرتا ہوں؎
؎  اس کا انداز ہی انوکھا تھا
بھیڑ میں تھا مگر اکیلا تھا
؎    مری سرشت میں شامل ہیں عشق کے آداب
وہ جب بھی سامنے آئے گا مسکراؤں گا
؎   ہم آج گردش دوراں سے یوں الجھ بیٹھے
کہ وہ بھی گیسوئے جاناں صفات ہوتی ہے
؎   کوئی دیوانہ تیری جستجو میں
گلابوں کی دکاں تک آ گیا ہے
؎   ابھی قدر اس طرح انسانیت کی ا
ابھی باقی محبت کا رہے گا بانکپن برسوں
؎  کسی بھی زاوئے سے بیٹھو یاسرؔ
وہ آنکھیں مسکرا کر دیکھتی ہیں

 

 

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثاصغر یاسرعشرت صغیر
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
کائی – قیُوّم خالد
اگلی پوسٹ
اردو زبان کے فروغ میں ٹیکنالوجی کی اہمیت ناگزیر: ڈاکٹر شمس اقبال

یہ بھی پڑھیں

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

بلند ؔ اقبال کی شاعری میں حسیاتی پہلو:...

نومبر 24, 2024

ناصر مصباحی: روایت اور جدت کا معتبر شاعر...

اکتوبر 4, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (116)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (471)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,124)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (125)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (66)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں