میرٹھ29؍ اکتو بر2021ء
شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ میں کل یعنی30؍ اکتو بر2021ء کو2؍ بجے سے آن لائن ’’قرۃ العین حیدر کے فکشن کے نسائی کردار‘‘ موضوع پرایک ادبی پروگرام منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت کے فرا ئض صدر شعبۂ اردو، الہ آباد یو نیورسٹی پرو فیسر شبنم حمید انجام دیں گی، تعارفی کلمات صدر شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ پروفیسر اسلم جمشید پوری ادا کریں گے جب کہ پرو گرام کا افتتاح پرو فیسر بندو شرما (صدروی مین سیل، چو دھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) کریں گی ۔استقبالیہ کلمات ڈاکٹر شاداب علیم ،شکریے کی رسم فرح ناز اور نظا مت کے فرا ئض سیدہ مریم الٰہی انجام دیں گی۔
اس ادبی پرو گرام میںصدر شعبۂ اردو، کھن کھن جی گرلز پی جی کالج، لکھنؤ کی ڈاکٹر ریشما پروین اور شعبۂ اردو،گوتم بدھ یو نیورسٹی، نوئیڈا کی ڈاکٹر ریحانہ سلطا نہ اپنے مقالات پیش کریں گی۔
واضح ہو کہ شعبۂ اردو طلبا میں استعداد کی صلاحیت،ان کی فکر اور ان کے عمل میں پختگی لانے کی غرض سے وقتاً فوقتا ایسے مختلف ادبی پرو گرا موں کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور شعبہ کا مقصد یہی ہو تا ہے کہ طلبا میں تحریری اور تقریری سطح پربہترین علمی صلاحیت پیدا ہو اور مستقبل قریب میں اپنا،شعبے کا اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

