اعلیٰ فاؤنڈیشن سوسائٹی کوٹہ کی جانب سے9 نومبر کو عالمی یوم اردو پروگرام کا انعقاد
کوٹہ (پریس ریلیز)9 نومبر 2021 کو عالمی یوم اردو اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اعلیٰ فاؤنڈیشن سوسائٹی کوٹہ کی جانب سے مدرسہ دارالعلوم رضائے مصطفی وگیان نگر کوٹہ میں ایک جلسہ فروغِ اردو زبان کے موضوع کے تحت منعقد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت مشہور سماجی کارکن سلیم عباسی نے کی اور مہمان خصوصی کے طورپر کارپوریٹر صاحب حسین انصاری شریک ہوئے۔پروگرام کاآغاز مدرسہ کے طلبا کے ذریعہ تلاوت قرآن اور نعت پاک سے ہوا۔مدرسہ کی پیرا ٹیچرس ریشما بانو، تبسم انصاری، نسیم بانو اور روبینا بیگم نے یوم اردو اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے متعلق کافی معلوماتی مقالے پڑھے۔ یوم اردو کب سے منایا جا رہا ہے اس سے متعلق بھی روشنی ڈالی گئی۔پروگرام میں بچوں کے لئے خوش خط کمپیٹیشن بھی رکھا گیا۔ اول،دوم اور سوم رہنے والے طلباکو انعامات دیے گئے۔تعریف حسین اور عثمان غنی نے اردو سے متعلق مختلف شعرائ کے اشعار اور ادیبوں کی کتابوں کے نام بھی پڑھکر سنائے۔سلیم عباسی اور صاحب حسین انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں کم سے کم ایک اردواخبار جاری کروائیں۔ ساتھ ہی مساجد اور مدارس کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ عربی کے ساتھ اردو تعلیم پر بھی خصوصی توجہ فرمائیں۔ ہم گھروں میں اردو کے تئیں ماحول بناکر اردو کے فروغ میں معاون ہو سکتے ہیں۔آخیر میں سوسائٹی کے صدر انجینئر سراج احمد انصاری نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ سال یوم اردو کو بڑے پیمانے پر منانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض عبدالمجید انصاری نے انجام دیے۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

