Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

غزل کے ہاتھ میں تازہ گلاب رکھنے والا:ڈاکٹر نسیم احمد نسیم – نسیم اشک

by adbimiras مارچ 21, 2022
by adbimiras مارچ 21, 2022 1 comment

آواز کا اثر تو یقیناً ہوتا ہے وقتی طور پر آواز لوگوں کو اپنی جانب مخاطب کرلیتی ہے اور وہ بے ارادی طور پر اس آواز کی جانب مڑ جاتے ہیں مگر بات کا اثر فوراً نہیں ہوتا کچھ وقت درکار ہوتا ہے اور اس بات کی جانب مخاطب ہونے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جو شور اور گفتگو کا فرق سمجھتے ہیں۔ہاں! تو دیر سے اثر کرنے والی بات کبھی شور میں نہیں کھوتی بلکہ جب لب کھولتی ہے تو ایک عالم اس پر کان دھرتا ہے اور مغلوب ہوتا دکھائی دیتا ہے۔غزل جو ایک قاتل صنف ہے اس کا بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔غزل سادگی چاہتی ہے،وہ دیوانوں کے چاک گریباں سے جھانکتی ہوئی خوش ہوتی ہے،محلوں میں اس کا آشیانہ نہیں ہوسکتا وہ تو اجڑے دل کے آہوں میں اٹھلاتی ہے۔غزل احساس کی صنف ہے۔ایک احساس،ایک کسک،ایک ٹیس،جو رات گئے آسمان خیال سے آنگن دل میں دھیمی قدموں سے اتر جاتی ہے اور شاعر کو وجدانی کیفیت سے آشنا کرادیتی ہے۔دھیمے لہجے میں درد کی لذت کو بیان کرنے والا شاعر جب یادوں کے جھروکے ہٹا کر گلشن عشق میں داخل ہوتا ہے تو غزل کے ہاتھوں میں ایک تازہ گلاب پیش کرتا ہے اور ایسے ہی غزل کے ہاتھوں میں تازہ گلاب پیش کرنے والے شاعر ڈاکٹر نسیم احمد نسیم ہیں۔

شاعری وقت گزاری نہیں شاعری زندگی کی ظاہری اور باطنی دونوں کی عمدہ ترجمانی تو کرتی ہی ہے ساتھ ہی ساتھ اس میں ایک عہد سانس  بھی لیتی ہے گر شاعری  کے سینے پر کان رکھ کر سنا جائے تو اپنے عہد کی داستان دھڑکتی ہوئی  صاف سنائی دیتی ہے۔ہر عہد کے اپنے مسائل ہوتے ہیں،اپنی خوبیاں ہوتی ہیں،اپنا منظر نامہ ہوتا ہے اور حساس دل خاص کر فن کار کا دل انکی تصویر بنانے پر ہی معمور ہوتا ہے۔میں تو کائنات کی ہر شئے کو بولتا ہوا سمجھتا ہوں یہاں تک کہ احساسات کو بھی۔ محسوسات اظہار چاہتی ہیں یہ ان موجوں کی طرح ہوتی ہیں جو سمندر میں اٹھتی ہے بے ساختہ،بے ارادی،بنا پوچھے،ہر ردعمل سے نا آشنا۔ہر وہ فن کار قابل تعظیم ہے جس نے ان احساسات کو اپنے فن کی زبان دی۔
نسیم احمد نسیم ایک شگفتہ ذہن کے مالک ہیں۔ان کے اشعار ان کے احساسات کا اظہار بھی ہے اور اعتراف بھی۔اپنی غزلوں میں دھیمی آنچ رکھنے والے نسیم احمد نسیم کی  غزلوں میں نئ تازگی اور نئ لطافت کا مربوط و منظم  احساس جاگتا  دکھائی دیتا ہے۔ غزل میں غزل کا لہجہ اختیار کرنا آسان نہیں،کہیں بھی کھردرے پن کا سایہ تک نہیں دکھائی دیتا۔پر وقار لہجہ،نرم و سلیس الفاظ، انداز تخاتب،لفظوں کا ہنر مندی سے استعمال اور ثقالت سے پرہیز انہیں ایک منفرد مقام عطا کرتا ہے۔

زندگی کیا ہے؟انسان کی اس زمین پر کیا وقعت ہے؟ اس کا سیدھا جواب ہے خاک،بس یہی خاک ہماری حقیقت ہے ہماری اس رنگین دنیا کی بھی یہی حقیقت ہے لہذا انسان کو غرور زیب نہیں دیتا جب کچھ دائمی ہے ہی نہیں پھر کیسا اترانا پھر کیوں ان لمحاتی مسرتوں میں مسرور ہوکر خوش فہمی میں مبتلا ہونا؟شاعر نے اس فلسفے کو کیا خوب لفظوں کا پیرہن دیا ہے۔
مری اوقات وہ اس طرح بتا دیتا ہے
خاک لے کر کے ہواؤں میں اڑا دیتا ہے
زندگی متحرک رہنے کا نام ہے اس لئے جواں حوصلے والے منزل پر آکر بھی اپنا سفر نہیں روکتے نئ منزل کی جانب رواں دواں رہتے ہیں در اصل ایسے مسافروں کے قدموں میں ہی منزل ہوتی ہے مگر ہمیشہ نئ راہوں کی تلاش میں سرگرداں رہنا چاہتے ہیں دوسرے لفظوں میں ہم اسے جنون کہہ سکتے ہیں جو منزل پر آکر بھی دم نہیں لیتا۔موصوف کی شاعری میں ایسا ہی چلتے رہنے کا جنون ملتا ہے جو خوش آئندہ ہے۔
منزل ہے میرے آگے میں منزل کے روبرو
پھر بھی میں چل رہا ہوں ابھی راستے میں ہوں
غزل میں تزکرہ حسن شرط اول نہیں تو دوئم ضرور ہے۔اردو شاعری میں خصوصی طور پر غزل میں عشق کا جتنا خوبصورت اظہار ملتا ہے اتنا شائد دوسرے اصناف میں نہیں ملتا ہے۔اردو شاعری کا محبوب ناز و ادا میں دوسرا ثانی نہیں رکھتا۔آداب حسن اور اظہار عشق  کا خوبصورت التزام  موصوف کی غزلوں  ملتا ہے۔موصوف کے دو  اشعار دیکھیں۔
مری کتاب کے اوراق سبھی تمہارے ہیں
جہاں سے دیکھو ترا اقتباس رہتا ہے

وہ ایک لمس کہ اب تک نہ بھول پایا میں
نہ جانے کیسے کسی کو کوئی بھلاتا ہے

غزل کی مقبولیت کے کئ وجوہات ہیں ان میں ایک وجہ یہ بھی ہےکہ غزل نے بدلتے وقت کے ساتھ اپنے موضوعات بدلے۔شاعر ذی ہوش اور ترجمان وقت ہوتا ہے لہذا جہاں وہ اپنے دور کی حسین تصویر پیش کرتا ہے تو وہی اپنے عصر حاضر میں درپیش مسائل کو بھی صفحہ قرطاس پر ابھارتا ہے۔عصر حاضر اپنی تکنیکی ترقیوں سے جہاں سر خرو ہے وہی اس کے ماتھے پر مظلومیت کی داستانیں بھی کنندہ ہیں۔سیاروں تک رسائی حاصل کرنے والا انسان دلوں تک رسائی حاصل نہ کرسکا۔بے چینی،بھوک،مفلسی،تنگ دستی، ناانصافی، جانبداری بہ دستور جاری و ساری ہے۔تعلیم یافتہ اور قابل لوگ مفلوک الحال ہیں اور نا اہل مسند کی زینت بنے بیٹھے ہیں۔عصر حاضر کا منظر نامہ پیش کرتے یہ اشعار دیکھیں۔

پڑھ کے لکھ کے حالت کیا ہم نے یہ بنالی ہے
ڈگریاں ہیں ہاتھوں میں اور جیب خالی ہے

جھوٹی گواہیوں کی بدولت وہ بچ گیا
سچ بولتا ہوا میں ابھی کٹگھرے میں ہوں
نسیم احمد نسیم کی یہاں فکر کی ارتقا کے ساتھ ذہنی کشمکش میں الجھتے سوالوں کے اطمینان بخش جواب ملتے ہیں۔کہیں کسی موڑ پر ہراساں دکھائی نہیں دیتے گویا جو ہو رہا ہے وہ عین قانون فطرت ہے۔وہ دنیاوی حقیقت سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ مستقبل میں ہونے والے فیصلے پر بھی مطمئن ہیں۔انسان جب اس بات کو دل میں بیٹھا لیتا ہے کہ پانا اور کھونا اس کاتب تقدیر کے ہاتھ ہے جو ہر پل نئے کرشمے دکھاتا ہے تب وہ اپنا سینہ مضبوط کرلیا ہوتا ہے کہ کچھ باتیں اس کے خلاف امید ہوسکتے ہیں اس دنیا میں ثبات کس کو حاصل ہے تو پھر دوست کا دشمن ہو جانا کوئی انہونی بات نہیں بلکہ یہ روزمرہ کا ایک واقعہ ہے اس لئے وہ محتاط ہوتے ہوئے کہتے ہے۔
لاکھ اپنے ہوں کسی پل بھی بدل جائیں گے
ریت کے محل پہ اتنا بھی بھروسا نہ کرو
انسان کی حیات بھی کتاب کی مانند ہے مگر ہزار کتابوں کو پڑھنے والا ،فلسفہ کائنات سمجھنے والا ضروری نہیں کہ وہ کتاب نما زندگی کو پڑھ سکے۔اس کتاب کہ اسباق کبھی اتنے پیچیدہ ہوتے ہیں، ان میں اتنا گہرا رمز ہوتا ہے کہ اس کے بند گرہوں کو کھولنا آسان نہیں ہوتا۔شاعر بھی اس نقطے کو یوں بیان کرتا ہے۔

دنیا کے سارے راز سے واقف تو تھا مگر
وہ پڑھ سکا نہ مجھ کو میں ایسی کتاب تھا
نسیم احمد نسیم کی غزلیں پیچیدہ نہیں ہوتی بلکہ  خیالات کا ایک سادہ احساس کی دلکشی کا اظہار ملتا ہے۔اثرات کے ساتھ اس کے وجوہات بھی بیان کرتے ہوئے انکا لہجہ بالکل نہیں بدلتا گویا جذبات کی ترجمانی کرتے وقت انہیں بر خلاف امید ہونے والے واقعات سے کوئی شکایت نہیں۔ہر حالات میں معتدل رہنے کا مادہ انکے ہاں ملتا ہے۔

میں اس کے واسطے مشکل سا اک سبق ٹھہرا
وہ مجھ کو یاد تو کرتا ہے بھول جاتا ہے

ہر گھڑی ایک ہی جیسا کبھی سوچا نہ کرو
وقت ہرجأئی ہے تم اس پہ بھروسا نہ کرو

حقیقت پسندی ان کی شاعری کی اہم خصوصیت ہے ان کی شاعری کا محبوب دنیا سے الگ نہیں،وہ دنیاوی رنگ و روپ،دنیاوی مسائل،خوبیوں و خامیوں سے مبرا نہیں،چاندنی رات کے دوسرے پہر وہ چاند کے جھولے سے  نہیں اترتا بلکہ انکی شاعری کا محبوب جدید دور کا وہ انسان ہے جس کی سانسوں سے ذیادہ مسائل ہیں جس کے رخسار  پر حسن کا غازہ تو ہے پر زیست کے دھوپ میں حسن کے رخسار پر لگا غازہ پسینے سے سنا ہوا بھی ہے اور ہاتھوں میں عصری تقاضوں کا مصلحتی عصا بھی ہے۔یہ وہ محبوب ہے جو عصر حاضر کی شاعری کا passive character ہے اور شاعر عملی۔

تمہاری یاد کو کب تک سجا کے رکھتا میں
کبھی تو خالی یہ دل کا مکان ہونا تھا

پھر کسی شام کے رخسار پہ رکھ دے گا وہ
ان کے چہرے پہ جو تھوڑا سا نمک باقی ہے
موصوف کی شاعری میں یادیں ایک خاص عنصر ہے۔یادوں کے آنگن میں جب شاعر کا دل جھانکتا ہے تو ماضی کے سارے مناظر ایک ایک کرکے ظاہری وجود پانے لگتے ہیں جنہیں دیکھ شاعر دل کو سمجھتا ہے کہ یادیں صرف یادیں ہوتی ہیں  حال اس کے بالکل برعکس ہے اور ان یادوں کی اب کوئی حقیقت باقی نہیں۔

اس سے وابستہ ہیں کچھ ایسی پرانی یادیں
جب بھی آتا ہے مری نیند اڑا دیتا ہے

نسیم جس سے تعلق تھا چند لمحوں کا
وہ بن کے یاد گزشتہ مجھے ستاتا ہے

جب جا چکے تمام ہی رشتوں کے قافلے
میں تھا تمہاری یاد کا تازہ گلاب تھا

اس سے وابستہ ہیں کچھ ایسی پرانی یادیں
جب بھی آتا ہے مری نیند اڑا دیتا ہے

لاکھ کرتا رہا میں اس کو بھلانے کی سعی
یاد رہ رہ کے کوئی اس کی دلا دیتا ہے
ہر معرکہ  زندگی کائنات وجود میں ایک نیا آدمی پیدا کرتا ہے ایسی صورت حال میں نہایت مشکل ہے کہ ہر واقعہ ایک جیسا ہو۔زمانے کے بدلتے مزاج کی شناسائی تخلیق کار کے فن کو جلا بخشتی ہے۔نسیم احمد نسیم کی شاعری زندگی کے مختلف پہلوؤں کی ترجمانی کرتی ہے نیز اسلوب کی لطافت نیا ذائقہ فراہم کرتی ہے۔ان کے یہاں آسانی سے اپنی بات کہہ جانے کا ہنر قابل دید ہے۔
خالق دو جہاں ان کے قلم کو مذید روانی بخشے۔

اس کی خواہش کا شجر خشک نہیں ہوسکتا
جس کی ہر شاخ تمنا میں لچک باقی ہے

نسیم اشک
ہولڈنگ نمبر10/9گلی نمبر3
جگتدل 24 پرگنہ مغربی بنگال
فون۔9339966398
e-mail : nasimashk78@gmail.com

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

1 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ناول ’کہانی کوئی سناؤ متاشا‘ کا تجزیاتی مطالعہ – ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا
اگلی پوسٹ
کیا آزادی سے پہلے آیوروید کو صرف ہندو طلبہ پڑھتے تھے؟ – حکیم فخر عالم

یہ بھی پڑھیں

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

بلند ؔ اقبال کی شاعری میں حسیاتی پہلو:...

نومبر 24, 2024

1 comment

محمد غلام حسین مارچ 21, 2022 - 10:23 صبح

بہت عمدہ مضمون۔۔۔۔بہت خوب

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,042)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (535)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (204)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (402)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (214)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (475)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,133)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (897)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں