کورونا مہاماری میں انسانیت صرف بیماریوں سے نہیں بلکہ معاشی تنگی اور بدحالی سے بھی پریشان ہیں. کیی گھرانے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں. وہی کیی مجبور گھرانے ایسے بھی ہیں جو فاقوں کا شکار ہیں. صورت حال کا احساس تب ہوا جب شہر کی غریب بستیوں میں جماعت کے وابستگان راشن کٹ تقسیم کئےاس صورت حال کا احساس تب ہوا جب شہر کی غریب بستیوں میں جماعت کے وابستگان نے راشن کٹ تقسیم کئے.
امسال بھی جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی جانب سے تقریبا 265 غریب خاندانوں میں راشن اور روزانہ کی ضرورت والی اشیاء پر مشتمل کٹ تقسیم کئے گئے. اور کوشش کی گئی کہ شہر کے ان غریب علاقوں تک پہنچا جائے جہاں عام طور پر امداد نہیں پہنچ پاتی ہیں.
اس کام کے لئے جماعت کے رفقا اور وابستگان نے بستیوں کا سروے کر یہ خدمات انجام دی ہیں.
راشن کٹ میں چاول تیل صابن کھجور اور روزانہ کی ضروری اشیاء شامل ہیں…
تقریبا ڈھائی لاکھ پر مشتمل ان راشن کٹس کے ذریعے سے غرباء مساکین اور یتیموں کی امداد کا سامان کیا گیا.
شعبہ خدمت خلق کی جانب سے الحمداللہ راشن کٹ کی اس طرح سے کی جانے والی سرگرمی نہ صرف کورونا کے زمانے میں کی جا رہی ہے بلکہ جماعت ہر سال اس طرح کی رفاہی سرگرمیاں شہر میں انجام دیتی رہتی ہیں.
ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان تمام حضرات کو اجر عظیم سے نوازے جنہوں نے اپنے عطیات اور مالی تعاون سے جماعت کے اس کار خیر میں حصہ لیا ہے. اسی کے ساتھ وہ تمام رفقا جو شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر مستحقین تک ان کی امانت پہنچانے میں اپنا رول ادا کرتے ہیں.
جزاک اللہ…
سہیل امیر شیخ
(امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جلگاؤں)

