مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،سنسکرتی پریشد ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام انش ہیپی نیس سوسائٹی کے تعاون سے خواتین فنکاروں کے لیے منعقدہ "پندرہ روزہ چاربیت ورکشاپ” کی اختتامی تقریب کا انعقاد 13 ستمبر 2023 کو شام 6:30 بجے ایکتا پریشد ہال، گاندھی بھون، پالیٹییکنک چوراہا، بھوپال میں کیا گیا .
پروگرام کی شروعات میں میں اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فن کے لئے یہ بات اکثر زیر بحث ہوتی ہے کہ یہ فن اب ختم ہونے کو ہے اس کا اب کوئی نام لیوا نہیں۔ ہم بڑی سہولت سے یہ کہہ تو دیتے ہیں لیکن اس کو زندہ رکھنے کے لئے کچھ کر نہیں پاتے۔ یہی بات چار بیت کے فن کے لئے بھی اکثر و بیشتر سنائی دیتی رہتی ہے ۔ لیکن یہ بات اطمینان بخش ہے کہ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت نے اس فن کے تئیں اپنی ذمہ داری کو ہمیشہ محسوس کیا ہے ۔ اکادمی ہر سال چار بیت کا پروگرام منعقد کرکے نہ صرف یہ کہ اس فن کے بزرگ فنکاروں کو مواقع دیتی ہے بلکہ خواتین کے دو بیچیز تیار کر کے اس فن کو نوجوان نسل میں منتقل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے ۔
آج کا پروگرام اکادمی کی اسی کوشش کا نتیجہ ہے ۔ آج 15 روزہ چار بیت ورک شاپ کے اختتام کے موقع پر ہم انش ہیپی نیس سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس کوشش میں اردو اکادمی کا ساتھ دیا۔ چار بیت کے بزرگ فنکار مختار صاحب کا خصوصی شکریہ کہ انہوں بہت دل جوئی اور محنت سے خواتین کے ایک اور بیچ کو تیار کرنے میں اکادمی کی مدد کی ۔
ڈاکٹر نصرت مہدی کے خطاب کے بعد جلالپور سے تشریف لائے نوجوان شاعر ہاشم رضا جلالپوری نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس کے بعد خواتین چار بیت فنکاروں کے ذریعے چار بیت پیش کی گئی۔ خواتین گلوکاراؤں میں ویشالی تھاپا، مول شری سکسینہ، بیہو آنند، انجلی بھاگوت اور وینا سنگھ کے نام شامل ہیں اور ساتھی فنکاروں میں مدھو دھروے، ارائنہ خان، آرتی دھروے وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
انھوں نے جو کلام پیش کیے وہ درج ذیل ہیں.
- یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
(غالب کی اس غزل کو چاربیت کی شکل میں ڈھالا ہے بھوپال کے استاد چاربیت شاعر مسعود ہاشمی نے)
- اپنے غم خانے کس یادوں سے سجا رکھا ہے
(مسعود ہاشمی)
- زخم دل ان کو دکھایا تو برا مان گئے
(شاہد بھوپالی)
- سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
(بسمل کے اس کلام کو چار بیت کی شکل میں ڈھالا ہے ڈاکٹر نصرت مہدی نے)
- ہوئے جب وہ رنجیدہ نہ میں جاؤں نہ وہ آئیں
(شعری بھوپالی)
پروگرام کی نظامت کے فرائض ممتاز خان نے بحسن خوبی انجام دیے. پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |