َاورنگ آباد 24 /فروری
اردو میڈیم کے طلباء میں اکثر انگریزی زبان کو لے کر ایک طرح غیر ضروری خوف ہوتا ہے کہ انگریزی بہت مشکل ہوتی ہے وہ انگریزی سے گھبراتے اور کتراتے ہیں طلباء کی اسی پریشانی کو سامنے رکھتے ہوئے سید ریاست علی (ایم اے انگلش، اردو، بی ایڈ) پرنسپل التوحید انگلش اسکول برہانپور نے ایک کتاب MAY I TALK IN ENGLISH(کیا میں انگریزی بول سکتا ہوں!) نامی کتاب ترتیب دی ہے، اس کتاب کے چھٹے ایڈیشن کا رسم اجراء آج معین العلوم ہائی و جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شہزاد خان کے ہاتھوں معین العلوم ہائی اسکول سلک ملز کالونی اورنگ آباد میں دوپہر دو بجے عمل میں آیا.
اس وقت ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی ، اسکول کے سپروائزر چنتامنی سر، اسسٹنٹ ٹیچر کاکڑے سر اور جمیل سر موجود تھے. پرنسپل خان سر نے بتایا کہ یہ کتاب طلباء، اساتذہ اور سرپرست تینوں کے لیے یکساں مفید ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کتاب کے مطالعے سے طلباء میں انگریزی زبان کو لے جو خوف و ڈر ہے وہ دور ہوگا. کتاب کے مصنف سید ریاست علی نے کہا کہ اس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مختصر عرصے میں اس کتاب کے پانچ ایڈیشن ختم ہوگئے ہیں اور یہ اس کتاب کا چھٹا ایڈیشن ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کتاب مہاراشٹر کے اردو اسکولوں کے طلباء و اساتذہ نے خریدی ہے. مالیگاؤں اردو کتاب میلہ میں ہاتھوں ہاتھ اس کتاب کو لیا گیا ایک ایڈیشن وہی ختم ہوگیا.. مرزا ورلڈ بک ہاؤس اورنگ آباد کے مالک مرزا عبدالقیوم ندوی نے مہمان کا تعارف کرایا اور ان کا شہریان کی جانب سے خیرمقدم کیا. کتاب کی قیمت ایک سو دس روپے ہے لیکن طلباء و اساتذہ کو صرف اسی روپے میں دی جارہی ہے.. جمیل سر نے شکریہ ادا کیا.
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

