Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
قصیدہ

سمتِ کاشی سے چلا جانبِ متھرا بادل-محسن کاکوروی

by adbimiras اگست 15, 2020
by adbimiras اگست 15, 2020 0 comment

سمتِ کاشی سے چلا جانبِ متھرا بادل

برق کے کاندھے پہ لاتی ہے صبا گنگا جَل

گھر میں اشنان کریں سرو قدانِ گوکل

جا کے جَمُنا پہ نہانا بھی ہے اِک طولِ اَمَل

خبر اُڑتی ہُوئی آئی ہے مہابن میں ابھی

کہ چلے آتے ہیں تیرَتھ کو ہَوا پر بادل

تہ و بالا کئے دیتے ہیں ہَوا کے جھونکے

بیڑے بھادوں کے نکلتے ہیں بھرے گنگا جَل

کبھی ڈُوبی کبھی اچھلی مہِ نَو کی کشتی

بحرِ اخضر میں طلاطم سے پڑی ہے ہلچل

شبِ دیجور اندھیرے میں ہے بادل کے نہاں

لیلیٰ محمل میں ہے ڈالے ہوئے منہ پر آنچل

آتشِ گل کا دُھواں بامِ فلک پر پہنچا

جم گیا منزلِ خورشید کی چھت میں کاجل

جس طرف سے گئی بجلی پھر اُدھر آ نہ سکی

قلعۂِ چرخ میں ہے بھول بھلیّاں بادل

آئنہ آبِ تموّج سے بہا جاتا ہے

کہیے تصویر سے گرنا نہ کہیں دیکھ سنبھل

آج یہ نشوونُما کا ہے ستارہ چمکا

شاخ میں کاہکشاں کہ نکل آئی کوپل

خضر فرماتے ہیں سنبل سے تِری عمر دراز

پھول سے کہتے ہیں پھلتا رہے گلزارِ اَمَل

دیکھتے دیکھتے بڑھ جاتی ہے گلشن کی بہار

دیدۂِ نرگسِ شہلا کو نہ سمجھو احوَل

لہریں لیتا ہے جو بجلی کے مقابل سبزہ

چرخ پر بادلا پھیلا ہے زمیں پر مخمل

ہمزباں وصفِ چمن میں ہوئے سب اہلِ چمن

طوطیوں کی ہے جو تضمین تو بلبل کی غزل

جگنو پھرتے ہیں جو گلبن میں تو آتی ہے نظر

مصحفِ گل کے حواشی پہ طلائی جدوَل

شاخ پر پھول ہیں جنبش میں زمیں پر سنبل

سب ہَوا کھاتے ہیں گلشن میں سوار و پیدل

آہِ قمری میں مزا اور مزے میں تاثیر

سرو میں دیکھیے پھول آنے لگے پھول میں پھل

خندہ ہائے گلِ قالیں سے ہُوا شورِ نشور

کیا عجب ہے جو پریشان ہے خوابِ مخمل

شاخِ شمشاد پہ قمری سے کہو چھیڑے ملار

نونہالانِ گلستاں کو سنائے یہ غزل

طُرفہ گردش میں گرفتار عجب پھیر میں ہے

سُرمہ ہے نیند مِری دیدۂِ بیدار کھرل

سمتِ کاشی سے گیا جانبِ مَتُھرا بادل

تیرتا ہے کبھی گنگا کبھی جَمُنا بادل

سمتِ کاشی سے گیا جانبِ مَتُھرا بادل

بُرج میں آج سرِ کشن ہے کالا بادل

شاہدِ گل کا لئے ساتھ ہے ڈولا بادل

برق کہتی ہے مبارک تجھے سہرا بادل

خوب چھایا ہے سرِ گوکل ومَتُھرا بادل

رنگ میں آج کنھیّا کے ہے ڈُوبا بادل

سطحِ افلاک نظر آتی ہے گنگا جَمُنی

روپ بجلی کا سنہرا ہے روپہلا بادل

چرخ پر بجلی کی چل پھر سے نظر آتا ہے

سبزہ چمکائے ہلاتا ہُوا برچھا بادل

بجلی دو چار قدم چل کے پلٹ جائے نہ کیوں

وہ اندھیرا ہے کہ پھرتا ہے بھٹکتا بادل

جب تلک بُرج میں جَمُنا ہے یہ کُھلنے کا نہیں

ہے قسم کھائے اُٹھائے ہُوئے گنگا بادل

چشمۂِ مہر ہے عکسِ زرِ گل سے دریا

پرتوِ برق سے ہے سونے کا بجرا بادل

مری آنکھوں میں سماتا نہیں یہ جوش و خروش

کسی بیدرد کو دِکھلا یہ کرشمہ بادل

تپش دل کا اڑایا ہُوا نقشہ بجلی

چشمِ پُر آب کا دھویا ہُوا خاکہ بادل

دلِ بیتاب کی ادنٰی سی چمک ہے بجلی

چشمِ پُر آب کا ہے ایک کرشمہ بادل

اپنی کم ظرفیوں سے لاکھ فلک پر چڑھ جائے

میری آنکھوں کا ہے اُترا ہُوا صدقہ بادل

کچھ ہنسی کھیل نہیں جوششِ گِریہ کا ضبط

یہ مرا دل ہے یہ میرا ہے کلیجا بادل

راجہ اندر ہے پری خانہِ مے کا پانی

نغمہِ مے کا سرِ کشن کنھیّا بادل

دیکھتا گر کہیں مُحسؔن کی فغان و زاری

نہ گرجتا کبھی ایسا نہ برستا بادل

پھر چلا خامہ قصیدہ کی طرف بعدِ غزل

کہ ہے چکر میں سخن گو کا دماغِ مختل

مے گلرنگ ہے کیا شمعِ شبِ فکر کا پھول

چلتے چلتے جو قلم ہاتھ سے جاتا ہے نکل

ہے سخن گو کو نہ انشا کی نہ املا کی خبر

ہوگئی نظم کی انشا کی خبر سب مہمل

دل میں کچھ اور ہے پر منہ سے نکلتا ہے کچھ اور

لفظ بے معنی ہیں اور معنی ہیں سب بے اٹکل

کتنا بے قید ہُوا کتنا یہ آوارہ پھرا

کوئی مندر نہ بچا اُس سے نہ کوئی استل

کبھی گنگا پہ بھٹکتا ہے کبھی جَمُنا پر

گھاگھرا پر کبھی گزرا کبھی سوئے چمل

چھینٹے دینے سے نہ محفوظ رہی قلزم و نیل

نہ بچا خاک اُڑانے سے کوئی دشت و جبل

ہاں یہ سچ ہے کہ طبیعت نے اُڑایا جو غبار

ہوئی آئینہِ مضموں کی دو چنداں صیقل

اِک ذرا دیکھیے کیفیتِ معراجِ سخن

ہاتھ میں جامِ زحل شیشہِ مہ زیرِ بغل

گرتے پڑتے کہاں مستانہ کہاں رکھا پاؤں

کہ تصور بھی جہاں جا نہ سکے فرق کے بل

یعنی اُس نور کے میدان میں پہنچا کہ جہاں

خرمنِ برقِ تجلٰی کا لقب ہے بادل

تارِ بارانِ مسلسل ہے ملائک کا دُرود

بہرِ تسبیحِ خداوندِ جہاں عزوجل

کہیں طوبٰی کہیں کوثر کہیں فردوسِ بریں

کہیں بہتی ہُوئی نہرِ لبن و نہرِ عسل

کہیں جبریل حکومت پہ کہیں اسرافیل

کہیں رضواں کا کہیں ساقیِ کوثر کا عمل

کنزِ مخفی کے کسی سمت نہاں تہ خانے

اِک طرف مظہرِ قدرت کے عیاں شیش محل

عاشقِ جلوہ طلبگار کہیں چشمِ قبول

نازِ محبوب کے پردے میں کہیں حسنِ عمل

گلِ بیرنگیِ مطلق سے لہکتے گلزار

بے نیازی کے ریاحیں سے مہکتے جنگل

باغِ تنزیہ میں سرسبز نہالِ تشبیہ

انبیا جس کی ہیں شاخیں عرَفا ہیں کوپل

گلِ خوشرنگ رسولِ مدنی عربی

زیب دامانِ ابد طُرّہِ دستارِ ازل

نہ کوئی اس کا مشابہ ہے نہ ہمسر نہ نظیر

نہ کوئی اس کا مماثل نہ مقابل نہ بدل

اوجِ رفعت کا قمر نخلِ دو عالَم کا ثمر

بحرِ وحدت کا گہَر چشمۂِ کژت کا کنول

مہرِ توحید کی ضو اوجِ شرف کا مہِ نَو

شمعِ ایجاد کی لَو بزمِ رسالت کا کنول

مرجعِ رُوحِ امیں زیب دہ عرشِ بریں

حامیِ دینِ متیں ناسخِ ادیان و مِلَل

ہفت اقلیمِ ولایت میں شہِ عالیجاہ

چار اطرافِ ہدایت میں نبیِ مُرسل

جی میں آتا ہے لکھوں مطلعِ برجستہ اگر

وجد میں آ کے قلم ہاتھ سے جائے نہ اُچھل

منتخب نسخہِ وحدت کا یہ تھا روزِ ازل

کہ نہ احمد کا ہے ثانی نہ احد کا اوّل

دورِ خورشید کی بھی حشر میں ہو جائے گی صبح

تا ابد دورِ محمد کا ہے روزِ اوّل

شبِ اسرٰی میں تجلی سے روئے انور کی

پڑ گئی گردنِ رفرف میں سنہری ہیکل

سجدہِ شکر میں ہے ناصیہِ عرشِ بریں

خاکِ سے پائے مقدس کی لگا کر صندل

افضلیت پہ تری مشتمل آثار و کتب

اوّلیت پہ تِری متفق ادیان و مِلَل

لطف سے تیرے ہوئی شوکتِ ایماں محکم

قہر سے سلطنتِ کفر ہوئی مستاصل

جس طرف ہاتھ بڑھیں کفر کے چھٹ جائیں قدم

جس جگہ پاؤں رکھیں سجدہ کریں لات و ہبل

ہوسکا ہے کہیں محبوبِ خدا غیرِ خدا

اِک ذرا دیکھ سمجھ کر مری چشمِ احوَل

رفع ہونے کا نہ تھا وحدت و کثرت کا خلاف

میمِ احمد نے کیا آ کے یہ قصہ فیصل

نظر آئے مجھے احمد میں اگر دالِ دوئی

روزِ محشر ہوں الٰہی میری آنکھیں احوَل

پھر اُسی طرز کی مشتاق ہے موّاجیِ طبع

کہ ہے اس بحر میں اِک قافیہ اچھا بادل

کیا جھکا کعبے کی جانب کو ہے قبلا بادل

سجدے کرتا ہے سوئے طیبہ و بطحا بادل

چھوڑ کر بتکدہِ ہند و صنم خانہ ِ بُرج

آج کعبہ میں بچھائے ہے مُصلّا بادل

سبزۂ چرخ کو اندھیاری لگا کر لایا

شہسوارِ عربی کے لئے کالا بادل

بحرِ امکاں میں رسولِ عربی دُرِّ یتیم

رحمتِ خاص خداوندِ تعالٰی بادل

قبلۂِ اہلِ نظر کعبہِ ابروئے حضور

موئے سَر قبلے کو گھیرے ہوئے کالا بادل

رشک سے شعلۂ رخسار کے روتی ہے برق

برق کے منہ پہ رکھے ہوئے پلّا بادل

دُور پہنچی لبِ جاں بخشِ نبی کی شہرت

سُن زرا کہتے ہیں کیا حضرتِ عیسٰی بادل

چشمِ انصاف سے دیکھ آپ کے دندان شریف

دُرِّ یکتا ہے تیرا گرچہ یگانا بادل

تھا بندھا تار فرشتوں کا درِ اقدس پر

شبِ معراج میں تھا عرشِ مُعلّٰی بادل

آمد ورفت میں تھا ہم قدمِ برق براق

مرغزارِ چمنِ عالَمِ بالا بادل

ہفت اقلیم میں اس دیں کا بجا ہے ڈنکا

تھا تری عام رسالت کا گرجتا بادل

آستانے کا ترے دہر میں وہ رتبہ ہے

کہ جو نکلا تو جھکائے ہُوئے کاندھا بادل

تُو وہ فیاض ہے در پر ترے سائل کی طرح

فلکِ پیر کو لایا دیے کاندھا بادل

تیغ میدانِ شجاعت میں چمکتی بجلی

ہاتھ گلزارِ سخاوت میں برستا بادل

محسؔن اب کیجیے گلزارِ مناجات کی سیر

کہ اجابت کا چلا آتا ہے گہرا بادل

سب سے اعلٰی تری سرکار ہے سب سے افضل

میرے ایمانِ مفصل کا یہی ہے مجمل

ہے تمنا کہ رہے نعت سے تیری خالی

نہ مرا شعر نہ قطعہ نہ قصیدہ نہ غزل

دین و دنیا میں کسی کا نہ سہارا ہو مجھے

صرف تیرا ہی بھروسہ تری قوت ترا بل

ہو مرا ریشہِ امید وہ نخلِ سرسبز

جس کی ہر شاخ میں ہو پھول ہر اِک پھول میں پھل

آرزو ہے کہ ترا دھیان رہے تا دمِ مرگ

شکل تیری نظر آئے مجھے جب آئے اجل

روح سے میری کہیں پیار سے یوں عزرائیل

کہ مری جان مدینے کو جو چلتی ہے تو چل

دمِ مردن یہ اشارہ ہو شفاعت کا تری

فکرِ فردا تُو نہ کر دیکھ لیا جائیگا کل

یادِ آئینہِ رُخسار سے حیرت ہو مجھے

گوشۂ قبر نظر آئے مجھے شیش محل

میزباں بن کے نکیرین کہیں گھر ہے ترا

نہ اُٹھانا کوئی تکلیف نہ ہونا بیکل

رُخِ انور کا ترے دھیان رہے بعدِ فنا

میرے ہمراہ چلے راہِ عدم میں مشعل

حذف ہوں میرے گناہانِ ثقیل اور خفیف

آئیں میزاں میں جب افعالِ صحیح و معتل

میری شامت سے ہو آراستہ گیسوئے سیاہ

عارضِ شاہدِ محشر ہو اگر حُسنِ عمل

صفِ محشر میں ترے ساتھ ہو تیرا مدّاح

ہاتھ میں ہو یہی مستانہ قصیدہ یہ غزل

کہیں جبریل اشارے سے کہ ہاں! بسم اللہ

سمتِ کاشی سے چلا جانبِ مَتھُرا بادل

کاشیگنگامتھرامحسن
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
نمک خوان تکلم ہے، فصاحت میری-میر انیس
اگلی پوسٹ
ہوا جب کفر ثابت ہے وہ تمغاے مسلمانی-محمد رفیع سودا

یہ بھی پڑھیں

قصیدہ- شیخ ابراہیم ذوق

اکتوبر 10, 2020

ہوا جب کفر ثابت ہے وہ تمغاے مسلمانی-محمد...

اگست 15, 2020

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,133)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (897)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں