شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سا لانہ ثقافتی میلہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر
۲۱؍مارچ،۲۰۲۳ء،نئی دہلی
’’کسی قوم یا گروہِ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب ،نظام اخلاق،علم وادب اور فنون میں نظر آتے ہیں،اسے عرف عام میں ثقافت کہا جاتا ہے۔طلبہ کی ہمہ جہت تعمیر وترقی کے لیے ضروری ہے کہ انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ اس میدان کا بھی ماہربنایا جائے کیوں کہ علم کا حصول صرف کتابوں سے ممکن نہیں ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہارپروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے بزم طلبہ کی جانب سے منعقد سالانہ ثقافتی میلہ ’’انسپائرو ۲۰۲۳ء‘‘کی اختتامی تقریب میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو علمی وثقافتی اعتبار سے افزودہ کرنا ہے تاکہ وہ عصر حاضر کے مذہبی اور سماجی چیلنجز کامقابلہ کرتے ہوئے ملک اورمعاشرے کی خوش حالی اور ترقی میں معاون ومددگار ثابت ہوں۔ڈاکٹر خورشید آفاق،مشیر بزم طلبہ نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایاکہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز اپنی ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ایک امتیازی حیثیت رکھتاہے اور اسے برقرار رکھنا اب آپ کی ذمہ داری ہے۔ثقافتی میلے کے دوران مختلف مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا جن کے نتائج حسب ذیل ہیں :خطاطی میں پہلا انعام ندا احمد،دوسراانعام محمد قاسم کوثراور تیسرانعام عمارہ خاتون نے حاصل کیا۔غزل سرائی میں پہلا انعام سید تجمل اسلام،دوسرانعام عبدالرحمن،تیسرا انعام محمد آصف اقبال اورتشجیعی انعامات ام حبیبہ اور حامد حسین نے حاصل کیے۔ خودساختہ شاعری میں پہلا انعام آصف نواز، دوسرا انعام حامد حسین،تیسرا انعام شیزان علی اور تشجیعی انعامات جویریہ سندس اورزینہ امان نے حاصل کیے۔بیت بازی میں اول انعام ٹیم فراق گورکھپوری ،شعبہ اردو،دوم انعام ٹیم شادعظیم آبادی،آئی اے ایس ای اورسوم انعام ٹیم جگر مراد آبادی، شعبہ فارسی نے حاصل کیا۔بیسٹ یوز آف ویسٹ میں اول انعام نزہہ خان،دوم انعام نورین فیض،سوم انعام مدیحہ ربانی اورتشجیعی انعام محمد ارسلان نے حاصل کیا ۔کھانے کے مقابلہ میں اول انعام غوثیہ خانم،دوم انعام جویریہ عبداللہ، سوم انعام ایمان اورتشجیعی انعامات مصباح اور تنزیلہ رازق خان نے حاصل کیے۔ ڈبیٹ میں پہلا انعام محمد رضوان انصاری، دوسرا انعام ادیبہ حسن اور تیسرا انعام عبدالحارث نے حاصل کیا۔حکم کے فرائض ڈاکٹر عمار عبدالحئی،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں،ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر نوشاد منظر،ڈاکٹر شہنواز فیاض،ڈاکٹر ثاقب عمران،ڈاکٹر محمدمقیم،ڈاکٹر جاوید اختر اورڈاکٹر انیس الرحمان نے انجام دیے۔پروگرام کو کام یاب بنانے میں شعبہ کے جملہ اساتذہ کے علاوہ لعل چاند،محمد ثاقب،صدیق اکرم،محمد اکرم،اشعر،عمرناصر، ابوسالم یحییٰ، شاہین خان،شیما نیاز،شادیہ، ابوحنظلہ،آفرین جاوید،سعدیہ مرزا،ثنا فرمان،درخشاں فلک اورملیحہ وغیرہ کا اہم کردار رہا۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page