ایک وقت ایسا آئے گا کہ لوگ مریم کی محلہ لائبریریاں دیکھنے اورنگ آباد آئیں گے:ڈاکٹر محمد غوث.
اورنگ آباد 12/اکتوبر
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکادمی کے سیکرٹری و ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد غوث اورنگ آباد کے تین روزہ دورے پر ہیں انہوں نے اپنا ایک دن شہر میں جاری مریم مرزا کی محلہ لائبریریوں کے معائنہ کے لیے مختص کیا تھا. مریم مرزا کے مکان پر بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے شروع کی گئی پہلی محلہ لائبریری واقع بائجی پورہ گلی نمبر 20 اورنگ آباد پر لائبریری پر ممبران نے گلدستہ دے کر استقبال کیا.
لائبریریوں کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر محمد غوث نے کہا کہ وہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکادمی کے تعاون سے حیدرآباد میں شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک مریم مرزا کی گونج اب پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے. مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ ملک بھر میں اس کی ستائش کی جارہی ہے بلکہ کئی شہروں میں محلہ لائبریریاں بھی شروع ہوگئی ہیں اور جلد ہی پورے ملک میں "مائیکرو فنڈنگ، مائیکرو لائبریریوں” کا جال پھیل جائے گا..اس موقع پر ڈاکٹر جہانگیر احساس(حیدرآباد) فیض عام ٹرسٹ کے سیکرٹری، عبدالحسین، فیم کے سیکرٹری خالد سیف الدین موجود تھے.
فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

