سینٹرل پارک کناٹ پلیس ارد و کے رنگ و ساز میں ڈوبا
ارداکادمی ، دہلی نے محکمۂ فن ، ثقافت و السنہ ،حکومت دہلی کے زیر اہتما م چار روزہ عظیم الشان جشن اردو کا انعقاد دلی کے دل کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں کیا گیا ہے ۔ تہذیب و ملک کی راجدھانی دلی کے دل کناٹ پلیس کے سینٹر ل پارک میں ماضی کی روایت کی طرح چار دن کے لیے اردو زبان ، تہذیب و ثقافت کا جشن منا یا جارہا ہے ۔ پورا پارک ارد وکے رنگ و ساز میں ڈوبوا ہوا ہے ۔ یہ چار روزہ جشن 17 اکتوبر تا 20 اکتوبر دوپہر بارہ بجے سے شروع ہوکر رات دس بجے تک لگاتار جاری رہے گا۔ جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے ذریعہ روزانہ چھ پرواگر م اور کل چوبیس پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔
پہلے دن کا پہلا پروگرام غزل سرائی کا تھا ، جس میں دلی کے مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ غزل سرائی میںاول انعام سید تجمل حسین جامعہ ملیہ اسلامیہ ،دوم انعام سید ابو ذر فاطمی دہلی یونی ورسٹی، سوم انعام زینب دہلی یونی ورسٹی اور تشجیعی انعام کی مستحق سُرگم مشرا دہلی یونی ورسٹی قرار پائیں ۔ غزل سرائی میں دیگر شرکامحمد اسرافیل، عقیل حسین ، عابد اور آدتیہ تھے ۔ اس پروگرام میں ججز کے فرائض پروفیسر ابو بکر عباد اور مرزا عارف نے انجام دیے۔ دوسرا پروگرام تمثیلی مشاعرہ کا تھا جسے اردو ڈارمہ کے بے تاج بادشاہ سعید عالم کی اداکاری میں پیش کیا گیا ۔ اس تمثیلی مشاعر ہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میںامیر خسر و ، قلی قطب شاہ، ولی دکنی ، میر تقی میر، غالب ،داغ، زخ ش ، اکبر الہ آبادی، اقبال ، فیض اورپروین شاکر کی تمثیل کی گئی تھی ۔جس میں اس وقت کی زبان و ادا اور لباس کو بھی بخوبی پیش کیا گیا تھا ۔ ایم سعید عالم کی برجستہ جملوں کی ادائیگی محفل کو قہقہ زار کررہی تھی ۔اس کے بعد ’ساز سرور ‘ عنوان کے تحت فرخ بیگ نے اپنی آو از کا جادو جگا یا اور اپنی عمدہ پیشکش سے سبھی سامعین کو محظوظ کیا۔ شام جوں جوں ڈھل رہی تھی، پروگرام کی جانب شائقین کے قدم بڑھتے چلے آرہے تھے ۔ شام سے پہلے ہی ’’کچھ نغمے کچھ گیت‘‘ کے تحت شیو راجوریا اور ڈاکٹر جیوتسنا راجوریا نے اپنی خوبصورت بیشکش سے نغمہ و ساز میں ایک خوبصورت مثال پیش کی ۔ ان کی ہر ایک پیش کش نے سبھی ناظرین و سامعین کے قدم جمادیے تھے ۔ یہ خوبصورت پروگرام سامعین کے لیے بہت ہی مختصر لمحہ ثابت ہوا ۔ ساز و آہنگ میں کلاسک کی اہمیت مسلم ہے اس کے بنا ایک بھی خاک کا پردہ آہنگ میں نہیں ڈھلتا ہے تو شام ہوتے ہی گلدستہ غزل پدم شری احمد حسین و محمد حسین لے کر آتے ہیں اورکلاسک و جدید کا حسین سنگم پیش کرتے ہیں ۔رات کی ابتدا ہوتی اور گائیکی میں جواں دلوں کی دھڑکن سلمان علی سبھی کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں ۔
اس موقع پروائس چیئرمین اردو اکادمی پروفیسر شہپر رسول نے کہاکہ دلی واحد ایسا شہر ہے جہاں کی قدیم تہذیب کو مستقل جلا بخشنے کا کام ہماری اکادمی انجام دیتی آرہی ہے ۔ شاعری و موسیقی کا خوبصورت سنگم اردو زبان میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے، دلی کی عوام واقعی میں دل والے ہیں جو ایسے پروگراموں میں بھر پور شریک ہوکر تہذیب کی دلدادگی کا ثبوت دیتے ہیں ۔انہوں نے دلی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامو ں کے انعقاد میں ان کا بھر پور تعاون ملتا ہے ، جس کے لیے ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں ۔
جشن کی دیگر خصوصیات میں کتابوں، خطاطی اور دیگر دست کاری کے اسٹالس ہیں ۔ اردو اکادمی دہلی، ویسٹ ڈسٹرک سیلف ہیلب گروپ ، محسن کیلی گرافی، اسپین میگزین، زبیرس قلم ، قومی کونسل برائے فروغ اردو ، ریختہ پبلی کیشنز، آرٹی کائٹ ، دی ماضی مرچنٹس ، خواب تنہا کلیکٹو، پرانی دلی کیلی گرافی ہب ، ووڈ ورلڈ وینڈرس، عذرا بک ٹریڈرس ، داؤد کیلی گرافی، ہنی بکس ،ایشیا کتاب ہاؤس ،مائلس ٹو مائلس کیلی گرافی، بکس ای ٹی سی، نیشنل بک ٹریڈرس، پبلیکشن ڈویژن او دیگر اسٹالس موجو د ہیں ۔
تمام فن کاروں کا اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول اور سکریٹری جناب محمد احسن عابد نے گلدستہ اور مومینٹو پیش کرکے استقبال کیا ۔ تمام پروگراموں کی نظامت جناب اطہر سعید اور ریشما فاروقی نے کی ۔ سامعین میں خصوصی طور پر گورننگ کونسل کے ممبران پروفیسر خواجہ اکرام الدین ، ڈاکٹر شبانہ نذیر، شیخ علیم الدین اسعدی، محمد عارف محمد مزمل ، محمد فیروز صدیقی اور دیگر معززین کی شرکت رہی ۔
- استاد احمد حسین محمد حسین اپنے فن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے
- شیو راجوریا و ڈاکٹر جیوتسنا راجوریا کو پروفیسر شہپر رسول اکادمی کا مومنٹو پیش کرتے ہوئے
- شیو راجوریا و ڈاکٹر جیوتسنا راجوریا اپنے فن کا مظاہر کرتے ہوئے
- جشن اردو میں سامعین کا جم غفیر
- تمثیلی مشاعرہ کا منظر
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page