آپ کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں / کونسلر اریبا خان
نئی دہلی 🙁 پریس ریلیز) وزن 2026 نے الگ طرح کی افطار پارٹی کا انعقاد کیا، اوکھلا میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والوں کو اسکالر اسکول میں افطار کی دعوت دی جس میں تقریباً 60 لوگ شریک ہوئے، افطار دعوت کے ساتھ ساتھ انہیں عید کا تحفہ بھی دیا گیا.جس میں کرتا پاجاما اور صفائی کے لیے ہائی جین کٹ بھی دی گئی.
اس موقع پر اوکھلا وارڈ 188 کی کونسلر اریبا خان نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور ان کے ساتھ افطار کیا.
اریبا خان نے کہا ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ علاقے کو صاف کرنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں، آپ کی وجہ سے ہی ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں، سماج کے اصل ہیرو آپ ہیں. ہم آپ کی بہبود کے لئے بھی پروگرام بنائیں گے.
وزن 2026 کے ہیلتھ مینجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ ہماری دعوت پر تشریف لائے، یقینا معاشرے میں آپ کی خدمات بہت اہم ہیں، ہماری طرف سے عید کے موقع پر یہ ایک چھوٹا سا تحفہ ہے اسے قبول کیجیے، صفائی کی ملک گیر مہم میں آپ کا کلیدی رول ہے.
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا ملک کی ترقی میں آپ کا رول نمایاں ہے، آپ صفائی کے مشن کی اہم کڑی ہیں، وزن نے اس موقع پر آپ کے ساتھ افطار کا موقع فراہم کیا یہ میرے لیے یقینا یادگار بن گیا ہے.
اوکھلا جامعہ نگر میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والے سیکڑوں لوگ ہیں جن کا وطنی تعلق مغربی بنگال اور آسام سے ہے جو دہلی کو صاف ستھرا رکھنے می دن رات لگے ہوئے ہیں.
جاری کردہ
میڈیا کو آرڈینیٹر وژن 2026
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

