بارہ بنکی (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج کے محلہ پچاسہ میں ایک عظیم الشان اور شاندار نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں ملک کے مشہور و معروف شعرائے کرام نے شرکت کرکے مشاعرے کو کامیابی کی بلندیوں تک پہونچایا۔ مشاعرے کا آغاز قاری محمد ارشاد کی تلاوت سے ہوا۔ مشاعرے کی صدارت قاری خلیل الرحمٰن فرقانی جبکہ سرپرستی مولانا فرمان مظاہری اور نظامت کے فرائض عبدالعظیم شراوستوی نے انجام دئے۔ اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد انور انصاری سابق بی۔ڈی۔سی۔ سماجی خدمت گزار سعادتگنج ، اور حذیفہ محفوظ انصاری (ودھان سبھا صدر سماجوادی اقلیتی مورچہ رامنگر) نے شرکت کرکے شاعروں کو اپنی دعاؤں اور انعامات سے نواز کر خوب حوصلہ افزائی کی۔ کل سعادت گنج کی تاریخ کا بہت ہی کامیاب مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرہ گاہ سامعین سے پورا بھرا ہوا تھا۔
مشاعرے میں شریک شعرائے کرام کے منتخب اشعار اس طرح ہیں۔
جسم مٹی ہے مٹی میں مل جائے گا
ناز اس کے اٹھانے سے کیا فائدہ
قبر میں صرف اعمال ہی جائیں گے
اتنی دولت کمانے سے کیا فائدہ
*کلیم طارق سیدنپوری*
آئے دنیا میں جب مصطفیٰ بتکدے ڈگمگانے لگے
چاند سورج فلک آپ کے نور سے جگمگانے لگے
*عمرعبداللہ بارہ بنکوی*
سورج میں پاؤگے نہ ستاروں میں پاؤگے
گلشن میں پاؤگے نہ بہاروں میں پاؤگے
گر طالبِ بہشت ہو تو شہرِ نبی چلو
جنت کا لطف واں کے نظاروں میں پاؤگے
*شرافت بسوانی*
رسولِ پاک کا فرمان چھوڑ دیں ہم
کبھی نہ ہوگا کہ راہ قرآن چھوڑ دیں ہم
موت کے ڈر سے ایمان کا سودا کرنا
اتنے بزدل نہیں کہ دولت ایمان چھوڑ دیں ہم
*اسامہ بہرائچی*
بدر والے حنین والے ہیں
امن والے ہیں چین والے ہیں
صبر کا امتحاں نہ لے ظالم
ہم حسن اور حسین والے ہیں
*قاری پرویز یزدانی*
حشر میں مصطفی تجھکو مل جائیں گے
پہلے تُو مصطفی کی رضا ڈھونڈ لے
*حبیب الرحمٰن فرقانی*
اگر دیکھنا ہے زمیں پر جو جنت
مدینے کے دلکش نظاروں میں دیکھو
*آفتاب جامی*
ذکرِ خیر الانام کرتے ہیں
خلد کا انتظام کرتے ہیں
*مکی انصاری*
اس مشاعرے میں مولانا محمد جنید قاسمی ، مولانا علاؤالدین حلیمی ، مولانا اسعد ندوی ، نفیس انصاری ، حذیفہ شکیل انصاری ، قاری ابوشحمہ ، سیٹھ محمد اظہار ، اظہار حیات ، قاری محمود اور حاجی جنید صاحب کی موجودگی قابل ذکر ہے۔
Abushahma Ansari
U.P
Bureau Chief
Weekliy
Nida _e_ Kashmir
Srinagar,Kashmir(india)
Add.
Saadatganj.distt.Barabanki
u.p_india
pin cod.225206
Email_
asansari1987@gmail.com
Web-:nidaekashmir.com
Epaper-:nidaekashmir.com
U.P
Bureau Chief
Weekliy
Nida _e_ Kashmir
Srinagar,Kashmir(india)
Add.
Saadatganj.distt.Barabanki
u.p_india
pin cod.225206
Email_
asansari1987@gmail.com
Web-:nidaekashmir.com
Epaper-:nidaekashmir.com
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

