میرٹھ7؍ دسمبر2021
شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ کے پریم چند سیمینار ہال میں کل یعنی 8؍ دسمبر2021 بروز بدھ دوپہر1200 بجے یک نشستی سیمینار اور’’ سہ ماہی عالمی جائزہ‘‘ کاخاص شمارہ (کورو نائی ادب ) کا اجرا عمل میں آئے گا۔پرو گرام کی صدارت صدر شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ پرو فیسر اسلم جمشید پوری فر مائیں گے۔ مہمان خصوصی کے بطور عالمی اردو ٹرسٹ کے چیئر مین اور عالمی جائزہ کے مدیر محترم عبد الرحمن ایڈ وکیٹ شر کت کریں گے۔ جب کہ مقا لہ نگار کے بطور محترم ساجد علی(ریسرچ اسکالر،شعبۂ اردو،چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ) اور محترم تابش فرید(ریسرچ اسکالر،شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ) شریک ہوں گے۔ نظامت کے فرائض سیدہ مریم الٰہی انجام دیں گی۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

