کریک بتیاوی کی کتاب کی رونمائی.
بتیا.. گزشتہ شام مقامی سجاد پبلک اردو لائبریری بتیا میں چمپارن کی قدیم اور فعال ادبی تنظیم ادبی سنگم کے زیر اہتمام ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب کی صدارت معروف اور سینیر شاعر ابوا لخیر نشتر نے کی. مہمانان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر جاوید قمر، ڈاکٹر آر اعظم اور محمد دانش نے شرکت کی. تقریب کی نظامت سرکردہ ادیب اور ادبی سنگم کے سکریٹری ڈاکٹر نسیم احمد نسیم نے کی. اس موقعے سے انٹر نیشنل آئ پی ایس اسکول کے ڈائریکٹر نورالاسلام کو اینٹی کرپشن انٹر نیشنل کونسل کے بہار چیف نامزد ہونے پر انھیں اعزاز سے نوازا گیا… ملک میں بڑھتی ہوئی بد عنوانی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ادبی سنگم کے سرپرست ڈاکٹر جاویدقمر نے کہا کہ کرپشن گوشے گوشے میں پھیلا ہوا ہے. بطور خاص میڈیکل شعبے میں یہ جڑ پکڑ چکا ہے جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو دشواریوں کا سامنا ہے. ڈاکٹر آر آعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور سرکاری اہلکاروں کے ذریعے اس پر لگام لگانا چاہئے لیکن افسوس کہ سب کے سب ایک ہی حمام میں ننگے ہیں. پٹنہ سے آئے ہندی کے ادیب محمد دانش اور اجے کمار چوبے نے بھی ملک میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بد عنوانی پر اپنی فکر مندی کا اظہار کیا. ڈاکٹر نسیم احمد نسیم نے کہا کہ جب ملک کے شہری کے اندر قومیت کا جذبہ کم ہوتا ہے تو وہیں سے کرپشن کا آغاز ہوجاتا ہے. اس اہم مذاکرے کے بعد شعری محفل کی شروعات ہوئ. سامعین سے بھرے ہال میں سب سے پہل ارون گوپال نے اپنی مترنم غزلوں سے سماں باندھ دیا. پیش ہیں یہاں شعراء کے چند اشعار….. قید کی جب گھنگھور گھٹائیں امڑ کے آتی ہیں… دکھ کے پنچھی کو دل سے اڑ جانا پڑتا ہے…. محمد قمرا لزماں قمر. دیکھتی ہے زمین حیرت سے… جب پرندہ اڑان لیتا ہے….. ذاکر حسین ذاکر. میں خود کو چھوڑ کے گھر سے نکل گیا ہوتا.. زمانے بھر میں یہی سکہ چل گیا ہوتا….. ڈاکٹر ظفر امام. مقدم ہے معظم ہے آلہ ا لعالمیں تو….. تری حمد و ثنا کی موج سے دریا چمکتا ہے… ابوا لخیر نشتر. میں سادگی میں ہمیشہ یہ بھول کرتا ہوں…. کسی کا جرم ہو خود ہی قبول کرتا ہوں…. نسیم احمد نسیم. اس ادبی تقریب کو زبیر احمد، محمد ذاکر، شفیع احمد، پروفیسر فخر عالم، ارشاد اختر دلارے، دلشاد احمد، ایس اے شکیل، فیروز عالم، جاوید عالم، نصیر عالم وغیرہ نے اپنی شرکت سے رونق بخشی. آخیر میں صدر محفل کی اجازت سے اختتام کا اعلان ہوا.
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

