پریس ریلیز
بھارت کے سب سے اہم شہری اعزاز بھارت رتن سے سرفراز، ملک کے تیسرے صدر جمہوریہ ہند اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کے تیسرے امیر جامعہ مرحوم ڈاکٹرذاکر حسین کی ایک سو پچیسویں سالگرہ آج مؤرخہ آٹھ فروری دوہزاربائیس کو جامعہ کیمپس میں موجود ان کے مقبرے پر دعا کے اہتمام کے ساتھ منائی گئی۔دعائیہ تقریب میں نائب شیخ الجامعہ پروفیسر مہتاب عالم،یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے کنبے کے چند اراکین نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ذاکرحسین کی سالگرہ کے موقع پر جامعہ برادری کے نام اپنے پیغام میں پرفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ نے کہا کہ’جامعہ کے تئیں ان کی خدمات غیر معمولی رہی ہیں۔ وہ ایک بہترین ماہر تعلیم تھے جنھوں نے اپنی غیرمعمولی بصیر ت، یونیورسٹی،برادری اور ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنی گہری دلچسپی اورپختہ یقین کی وجہ سے اس دانش گاہ کے وقار اور مقام و مرتبہ میں زبردست اضافہ کیا ہے۔‘
انھوں نے مزید کہاکہ’ان کی ایک سو پچیسویں سالگرہ پر ہم اپنا یہ فرض سمجھتے ہیں کہ انھیں تعظیم و توقیر کے ساتھ یاد کریں اور خراج عقیدت پیش کریں۔“
تعلقات عامہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

