آگرہ، ہنرہاٹ میں کرافٹ اور کھانوں کے شاندار اسٹالزاپنی چھاپ چھوڈ رہے ہیں، انتظامات کے لحاظ سے ہنر ہاٹ دیگرمیلوں اور نمائشوں سے بہت مختلف ہے، صفائی سے لے کر سیکورٹی تک ، پارکنگ، بیٹھنے کا انتظام اور دیگر تمام انتظامات جو ایک منظم طریقے سے کیے گئے ہیں، وہ ہنر ہاٹ کو دوسروں سے مختلف بنارہے ہیں،ہنر ہاٹ کابہترین انتظام ،صفائی اُسے عالمی معیار کی تقریب کی طرح محسوس کرارہا ہے، ۱۵۰ سیکررٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو بھیڈکے انتظام اور تعاون میں لوگوں کی مدد کے لیے کام کرتے ہیں،اس کے علاوہ ۱۰۰ سے ذائدسویپر سارا وقت صفائی میں مصروف رہتے ہیں ، جگہ جگہ کوڈے دان رکھے گئے ہیں تاکہ صفائی کا خیال رکھا جاسکے ، پورا ہنر ہاٹ کیمپس سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہے، جن کی مدد سے چوپیس گھنٹے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، ہنرہاٹ کے گیٹ نمبر ۳ کے قریب پارکنگ کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے،
سیلفی پوائنٹس توجہ کا مرکزبننا
ہنر ہاٹ میں بہت سے سیلفی پوائنٹس بنائے گئے ہیں جو لوگوں کی پسند بن رہے ہیں ، ان سیلفی پوائنٹس پر سیلفی لینے والوں میں ذبردست کر یز ہے، اشوک کا ستون، بیلوں کا جوڈا ، دل کی شکل کی بنچ ، کمہار کے علامتی ہاتھوں والابڈا برتن،ڈھولک ، روایتی لباس میں خواتین کے مجسمے اور دیگر سیلفی پوائنٹس ہنر ہاٹ آنے والوں کی پسند بنے ہوئے ہیں ،لوگوں کی ایک بڈی تعداد سیلفی لے کر اور سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کر کے ہنر ہاٹ سے متعلق اپنی یادیں محفوظ کر رہی ہے،
امرت مہوتسوکا ڈیجیٹل پویلین خاص ہے
آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے ہنرہاٹ میں ایک خصوصی پویلین بنایا گیاہے، تاریخ اور ہیروذ، کا عرفی نام ، پویلین ایل ای ڈی اسکرینوں اور الیکٹرانک اجزائ سے لیس ہے، جدوجہد آزادی کی متعلق معلومات کے علاوہ لوگ شہیدائ کی تصاویر اور گرافکس کے ذریعے پڈھ سکتے ہیں، دیگر تاریخی واقعات سے متعلق حقائق پر مبنی معلومات بھی دستیاب ہیں،
وکل فار لوکل اور سودیشی سے سواولمبن کے بنیادی منترپر ذور دینے کے مقصد سے منعقد کی جانے والی اس تقریب میں آگرہ اور آس پاس کے علاقوں کے لوگ بڈی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں، جب کہ غیرملکی سیاح بھی ہنر ہاٹ کی دیسی مصنوعات سے لطف اندوز ہورہے ہیں، بہت متاثر ہو رہے ہیں ،
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

