بارہ بکی (پریس ریلیز )صحافت ایک عظیم پیشہ ہے اور اس عظیم پیشے کا احترام ہم سب کی ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے۔ کیوں کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف صحافی ابوشحمہ انصاری نے کیا۔ و ہ آج صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مفاد پرستوں کی وجہ سے یہ عظیم مشن کاروبار میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے جس سے صحافت بدنام ہو رہی ہے۔ یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے ، اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں صحافیوں کا ایک بڑا طبقہ ملک کی یک جہتی اور سالمیت کے لیے کام کر رہا ہے اور ظلم و ستم کے خلاف آواز بھی اٹھا رہا ہے۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ان اس نظام کو قائم رکھنے کے لیے مفاد پرستوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف منتظم تحریک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاسی نمائندگان ایسے صحافت کا تعاون کر ررہے ہیں جس سے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔
ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ایسے بے ضمیر چہروں کا خاتمہ ہوسکے ۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ صحافت جیسا مقدس پیشے سے مفاد پرستوں سے پاک کرنے کے لیے متحد ہوں تاکہ صحافی برادری مثبت صحافت کے ذریعے ملک و قوم کی شناخت کو قائم رکھ سکیں۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

