28؍ جون2012
شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے پریم چند سیمینار ہال میں ایم۔ اے و ایم۔فل کے طلباو طالبات نے فیر ویل پارٹی کا اہتمام کیا۔پرو گرام کی صدارت کے فرائض صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے انجام دیے۔اس موقع پر انہوں نے طالب علموں کو روشن اور تابناک مسقبل کی دعائوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ اب تک جو تعلیم آپ لوگوں نے حاصل کی اس کا مثبت انداز میں استعمال کرتے ہو ئے اپنے اساتذہ،اپنے خاندان،یونیورسٹی اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر الکا وششٹھ نے کہا کہ فیرویل جیسی پارٹیاں ٹھہرنے کا نہیں آگے بڑھنے کا جشن ہیں۔ڈاکٹر شاداب علیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں سبھی طلباو طالبات نے ایک دو سرے کو تحائف سے نوازا اور اس مو قع پر ںنغموں، غزلوں اور لطیفوں سے محفل میں چار چاند لگا دیے۔ایم ۔فل سے امت کمار مسٹر فیر ویل اور شیبا مس فیر ویل ،ایم ۔اے سال دوم سے عامر نظیر ڈار اور گلستاں کو بالترتیب مسٹر فیر ویل اور مس فیر ویل کے خطاب سے نوازا گیا۔
پرو گرام میں ریحانہ پروین، شاہین پروین،امت راجن، ناظمہ پروین، روبینہ پروین، چاندنی عباسی،سلمیٰ پروین،روبی خان،سمیع اللہ الائی،سیفہ بانو اور دیگر طلبا طالبات موجود رہے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

