شعبۂ اردو اور سوانگ شالا ایکٹنگ اکیڈمی کے درمیان ہوا ایم او یو
میرٹھ31؍مئی2022
آج یہاں شیخ الجامعہ، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی کے کمیٹی روم میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں آ یا جس کی صدارت شیخ الجامعہ پرو فیسر سنگیتا شکلا نے فر مائی۔میٹنگ میں شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ اور سوانگ شالا ایکٹنگ اکیڈمی ، میرٹھ کے در میان ایک با ہمی سمجھو تہ عمل میں آ یا۔ اس سمجھوتے کا مقصد طلبہ و طالبات میں اسکل ڈیولپمینٹ، ڈرا ما نگاری، اداکاری کا فن رنگ منچ کی پیش کش، دستاویزی فلم سازی وغیرہ کے ذریعے طالب علموں کو آ گے بڑھانا ہے۔ کیونکہ آج کا دور مقابلہ جاتی کا دور ہے۔ خواہ کوئی سا بھی میدان ہو ہر چیز میں مقابلہ ہے۔ اگر ہم میں کچھ الگ ہے، کچھ نیا پن ہے، کچھ انو کھا ہے ہم تبھی اس مقابلہ جاتی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں یا اس دور میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ روا یتی چیزوں کی اب کوئی زیادہ اہمیت نہیں ہے۔ اب اگر ہمیں کامیاب ہو نا ہے تو لازمی طور پر کچھ ایسا کرنا ہو گا جو سب سے الگ ہو، جس میں نیا پن ہو۔ ان تمام باتوں کے مد نظر شعبۂ اردو اور سوانگ شا لا ایکٹنگ اکیڈمی نے ایم او یو سائن کیا۔
اس مو قع پر شعبۂ اردو اور سوانگ شالا ایکٹنگ اکیڈمی کو مبارک باد دیتے ہوئے پرو فیسر سنگیتا شکلا نے کہا کہ یہ سمجھوتہ یو نیورسٹی کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ شعبۂ اردو اور سوانگ شالا کے مشترکہ اہتمام میں ہر ماہ ایک ڈرا ما اسٹیج کیا جائے گا اور ہم اپنے طالب علموں کو اس میدان میں آگے بڑھا سکیں گے۔ انہوں نے یو نیورسٹی سطح پر ’کلا کلب‘ قائم کرنے کوبھی کہا ہے جو یو نیورسٹی اور شعبے کے تہذیبی و ثقافتی پروگراموں کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرے گا۔
میٹنگ میں نائب شیخ الجامعہ پرو فیسر وائی وملا،رجسٹرار محترم دھیریندر کمار ورما، صدر شعبۂ اردو، پروفیسر اسلم جمشید پوری، سوانگ شالا کی چیئر پرسن ڈا کٹر سدھا شرما،، ڈائریکٹر بھا رت بھوشن شرما،میو زک ڈا ئریکٹر انل شر ما،تکنیکی ہدایت کار ہیمنت گوئل،ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر الکا وششٹھ، محمد شمشاد موجود رہے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

