المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (شوکت علی ہاﺅس، پرانی منصفی، دربھنگہ) کی جانب سے ”ہندی/مراٹھی ہفت روزہ لوک منچ وکتا، ناگپور“ کے مدیر اعزازی جناب خورشید اکرم سوز کی دربھنگہ آمد کے موقع پر اُن کے صاحبزادے محمد شکیب اکرم جو کہ گزشتہ سال ۷۲مارچ ۱۲۰۲ءکو ایک سڑک حادثے کا شکار ہوکر اللہ کو پیارے ہوگئے تھے کی یاد میں ایک تعزیتی کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت جناب سید محمود احمد کریمی (ایڈوکیٹ) نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جناب منصور خوشتر سکریٹری المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔مہمانان خصوصی کے طور پرر پروفیسر عبدالمنان طرزی اور پروفیسر آفتاب اشرف (صدر شعبہ ¿ اردو للت نرائن متھلا یونیورسٹی) او نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر احسان عالم اور ڈاکٹر بدرالدین صاحبان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جناب خورشید اکرم سوز نے کہا کہ ان کا فرزند ایک تہجد گزار سافٹ ویئر انجینئر تھا اور اُس کا دل خدمتِ خلق کے جذبہ سے معمور تھا۔ انہوں نے اللہ پر راضی بہ رضا رہنے کو ایمان کا حقیقی جز بتایا اور حاضرین سے بچّے کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔سید محمود احمد کریمی نے کہا کہ یہ دل کو چاک کردینے والا المیہ ہے جس نے غمزدہ والدین ، رشتہ دار اور تمام عزیز و اقارب کے دلوں کو ہلا دیا۔ شکیب اکرم ہمہ گیر صلاحیت، فطری ذہانت، اعلیٰ کردار کے حامل، تہذیب و تمدن اور عاجزی و فرمانبرداری کے ہر دلعزیز پیکر تھے۔وہ انسانیت نواز ہونے کے ساتھ سماجی بھائی چارہ کے داعی بھی تھے۔ میں نے بھی اپنے دو جوان انجینئر لڑکے شاہد محمود اور حامد محمود کو یکے بعد دیگرے وقفہ وقفہ کے ساتھ کھویا ہے۔ اس طرح میں خورشید اکرم سوز اور اُن کے اہلِ خانہ کے درد و کرب اور صدمہ ¿ جانکاہ کو محسوس کرسکتا ہوں۔ پروفیسر آفتاب اشرف نے کہا کہ میں خورشید اکرم اور اُن کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ والدین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق اور قوت عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اس موقع پر مشتاق دربھنگوی نے اپنے تعزیتی قطعات پیش کئے۔ ڈاکٹر احسان عالم، ڈاکٹرمنصور خوشتر اور ڈاکٹر محمد بدر الدین نے بھی اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

