پریس ریلیزپریاگ راج (الہ آباد) از صالحہ رشید
التوحید ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی، منوہر داس کی باغ، پریاگ راج نے گذشتہ دنوں ایک لائیبریری کا افتتاح کیا۔ یہ لائیبریری نور اللہ روڈ ، کریلی کی گنجان آبادی والے علاقے میں قائم کی گئی ہے۔اس کے بانی محمد اشفاق انصاری کے مطابق یہاں کے لوگوں نے اس علاقے میں شادی خانے بنوائے مگر وہ اس شور شرابے والی جگہ میں کتب خانہ قائم کر قوم کے افراد میں مطالعے کا ذوق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔فی الوقت یہ لائیبریری ایک کرائے کے مکان میں شروع کی گئی ہے۔اس میں دینی کتابوں کا ذخیرہ ہونے کے ساتھ ہی سائنس، تاریخ و ادب کی متعدد کتابیں ہیں۔ تفسیر،حدیث، قصص کے علاوہ مختلف مذاہب کی کتابیں، جنگ آزادی ، بچوں کی کہانیاں ، عربی قاعدے ، کلیات فانی ، غالب ، اقبال، راحت اندوری، ناصر کاظمی، بشیر بدر، حبیب جالب، فیض ، لتا حیا اور کلیم عاجز وغیرہ کے شعری مجموعے بھی موجود ہیں۔ چند دنوں میں ہی تقریباً ایک ہزار کتابیں اس لائیبریری میں آ چکی ہیں۔ لائیبریری کے بانی محمد اشفاق جو پرنس پلاسٹک گڈس کے پروپرائیٹر ہیں ، ان کے حوصلے بلند ہیں۔اس چھوٹی سی جگہ میں ہی انھوں نے ریڈنگ روم ، با ذوق طلبائ کے لئے قیام گاہ اور کچن کا انتظام کر رکھا ہے۔ان سب کی دیکھ ریکھ کے لئے ایک ناظم کا تقرر کیا ہے۔آئندہ وہ ایک مفت ڈسپنسری بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ایک کمرے میں مدرسہ چل رہا ہے جہاں حفظ اور تجوید پر توجہ دی جا رہی ہے۔ مسٹر اشفاق کا ماننا ہے کہ لائیبریری قائم کرنے کے اخراجات اس قیمت سے کہیں کم ہیں جو کسی قوم کو جہالت کے سبب چکانی پڑتی ہے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page