زمانے سے بھلا کیوں کر ڈریں ہم
ہمارے ساتھ جب ماں کی دعا ہے
مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تلاش جوہر: خطاب اور ورکشاپ کا انعقاد 24 جولائی، 2022 کو دوپہر 12 بجے سے ہوٹل ایمبیسڈر، جیندر گنج ،گوالیار میں مقامی ضلع کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مکتا سکروار کے تعاون سے کیا گیا. اس پروگرام میں گوالیار، مرینا اور ساگر ڈیویژن کے مختلف اضلاع سے منتخب تخلیق کاروں نے حصہ لیا. ورکشاپ میں خصوصی مقررین عامر فاروقی اور رشمی صبا کے ذریعے تخلیق کاروں کی رہنمائی کی گئی.
پروگرام کی شروعات میں فی البدیہہ مقابلہ کے حکم صاحبان عامر فاروقی اور رشمی صبا کے ذریعے دو طرحی مصرعے دیے گئے جو درج ذیل تھے:
- میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
- مرا سامان سب بکھرا ہوا ہے
مندرجہ بالا مصرعوں پر نئے تخلیق کاروں کے ذریعے کہی گئی غزلوں اور پھر ان کی پیش کش کی بنیاد پر دونوں حکم صاحبان عامر فاروقی اور رشمی صبا کے متفقہ فیصلے سے گوالیار کے نظیر نظر کو اول، گوالیار کے جتیندر تیواری کو دوم اور ٹیکم گڑھ کے جابر گل کو سوم اعزازات سے نوازا گیا.
نئے تخلیق کاروں کی پیش کش کے بعد خصوصی مقرر عامر فاروقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئے تخلیق کاروں کی رہنمائی کی. انھوں نے شاعری کی باریکیوں اور فنی خصوصیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی. اس موقع پر دیگر ضلع کوآرڈینیٹرس بھی موجود رہے جن میں سکون شیوپوری، چاند محمد آخر ٹیکم گڑھ، صبیح ہاشمی چھتر پور، ڈاکٹر ہرکانت ارپت گنا، اکرم دتیاوی دتیہ، آر پی کامل اشوک نگر اور مکتا سکروار گوالیار نے بھی اپنا شاندار کلام پیش کیا. جن شعراء نے اول، دوم اور سوم مقام حاصل کیا ان کے اشعار درج ذیل ہیں:
حوصلہ میرا ڈگمگایا ہے
میری ہمت بنا کرے کوئی
نظیر نظر
زمانے سے بھلا کیوں کر ڈریں ہم
ہمارے ساتھ جب ماں کی دعا ہے
جتیندر تیواری
جو تیرے عشق میں ڈوبا ہوا ہے
مراتب میں وہی اونچا ہوا ہے
جابر گل
پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر مکتا سکروار نے انجام دیے۔
پروگرام کے آخر میں اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام ضلع کوآرڈینیٹرس، خصوصاً ڈاکٹر مکتا سکروار کو، حکم صاحبان کو اور تمام شرکاء کو شکریہ ارسال کیا.
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

